پھر اپنے آپ کو ہی ملامت کرنا

اہل الحدیث نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏ستمبر 23, 2020 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    ♻ "... پھر اپنے آپ کو ہی ملامت کرنا"

    ✍ حافظ ﺍﺑﻦ ﻋﺒﺪ ﺍﻟﺒﺮ ﺭﺣﻤﻪ الله کہتے ہیں:

    ❐ "کہا جاتا ہے کہ چھ قسم کے لوگوں کو اگر بے عزتی کا سامنا کرنا پڑے تو وہ اپنی ذات کے علاوہ کسی کو قصور وار مت ٹھہرائیں :

    1⃣ بن بلائے دعوت پر جانے والا۔
    2⃣ کمینے شخص سے عزت کی توقع کرنے والا۔
    3⃣ دو لوگوں کی گفتگو میں ٹانگ پھنسانے والا۔
    4⃣ حاکمِ وقت کی ہنسی اڑانے والا۔
    5⃣ ایسی مجلس میں بیٹھنے والا جس کا وہ اہل نہیں۔
    6⃣ ایسے بندے کے سامنے اپنی بات رکھنے والا جو نہ اس کی سنتا ہے اور نہ ہی اسے کوئی اہمیت دیتا ہے۔"

    [ ﺍﻵﺩﺍﺏ ﺍﻟﺸﺮﻋﻴﺔ لاﺑﻦ ﻣﻔﻠﺢ (347) ]
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں