ہر شادی ہال کو گرا دو

عطاءالرحمن منگلوری نے 'گپ شپ' میں ‏جنوری 31, 2019 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    کراچی سے خبر ہےکہ تمام غیر قانونی اور غیر ضروری عمارات سے شہر کو پاک کیا جا رہا ہے۔ایسے میں بہت سے شادی ہال بھی گرا دیے گئے ہیں۔ کراچی کے کسی دل جلے نے ان حالات میں بڑی جرائت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دل کی بھڑاس یوں نکالی ہے۔
    جس شہر میں غریب کو میسر نہ ہو دلہن
    اس شہر غریباں کے ہر شادی ہال کو گرا دو
    یہ شادی ہال اور ان میں طرح طرح کی تقریبات جن میں بے پردگی عریانیت فوٹو سیشن اور بہت سے غیر شرعی امور سرانجام پاتے ہیں۔یہ سب امیر لوگوں کی دولت وثروت کی نمائش اور مفاسد کثیرہ کی آماجگاہ ہیں۔اب ان کا استعمال فیشن بن چکا ہے۔غریب بھی اپنی غربت پر پردہ ڈالنے کے لیے قرض لے کر بھی شادی ہال بک کروا لیتے ہیں۔۔۔ ورنہ ناک کٹ جانے کا اندیشہ جو رہتا ہے۔
    کتنا اچھا تھا وہ زمانہ جب شادی کی تقریبات گھروں میں سرانجام پاتی تھیں۔نہ بے ہنگم شور و غوغا اور نہ پلیٹ تھام کے لائن میں لگنا پڑتا ۔اور نہ جانوروں کی طرح کھڑے کھڑے چلتے پھرتے کھانا ۔۔ بلکہ نہایت عزت سے دسترخوان چنا جاتا اور ہر مہمان کے سامنے ڈونگا اور پلیٹ حاضر کی جاتی تھیں۔۔ بار بار پوچھا جاتا ''کچھ اور چاہیے''اور لائوں ؟
    اب شادی ہال میں پلیٹ لے کے مارے مارے پھرتے ہیں ۔ اس نظام کو کوستے بھی ہیں اور اگلی بار پھر پہنچ جاتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  2. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    کرونا کی وجہ سے کچھ عرصہ پہلے شادی ہال بند ہوئے تھے...شنید ہے کہ دوبارہ شریف و ضعيف لوگوں کی سنی گئ ہے...ہال پھر بند کئےجارہے ہیی ..اور یہ بھی سنا اور پڑھا ہے کہ اب کھانا کھلے گا نہیں جس پر پل پڑتےتھے لوگ...بلکہ اب کھانا ڈبوں میں پیک ہوگا اور عزت سے تقسیم ہوگا.
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں