ماں کے بارے میں سب کے پسندیدہ اشعار

ام ھود نے 'شعری مجلس' میں ‏فروری 5, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ام ھود

    ام ھود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 17, 2007
    پیغامات:
    1,198
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
    ساتھیوں اس تھریڈ میں ہم سب ماں کی عظمت اور محبت اور احسانات کے بارے میں اپنے پسندیدہ اشعار پوسٹ کریں گے
    لو سب سے پہلے شروع میں کرتی ہوں

    پیاری ماں تیری دید چاہیے
    تیرے آنچل سے ٹھنڈی ہوا چاہیے
    لوری گا گا کے مجھ کو سلاتی ہے تو
    مسکرا کر سویرے جگاتی ہے تو
    مجھ کو اس کے سوا اور کیا چاہیے
    تیری ممتا کے سائے میں پھولوں پھلوں
    تمام عمر تیری انگلی پکڑ کر بڑھتا چلوں
    تیری خدمت سے دنیا میں عظمت میری





    امید ہے کہ یہ تھریڈ اچھا لگے گا اور آپ سب اپنے اشعار بھی پوسٹ کریں گے
    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ام ھود

    ام ھود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 17, 2007
    پیغامات:
    1,198
    آئینہ دیکھ کر خوش ہیں میری آنکھیں بے حد
    میرے چہرے میں میری ماں کی مشاہبت بھی ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    اک مدّت تک جاگتی رہی ماں تابش
    میں نے ایک بار کہا تھا مجھے ڈر لگتا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    پھولوں کی خوشبو بہاروں کی برسات ماں ہی تو ہے
    مہک رہی ہے جس سے میری کائنات ماں ہی تو ہے
    سچی ہیں جس کی محبتیں سچی ہیں جس کی چاہتیں
    سچے ہیں جس کے پیار کے جذبات ماں ہی تو ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. ARHAM

    ARHAM -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 7, 2007
    پیغامات:
    208
    ماں جیسی ھستی دنیا میں ہے کہاں ۔۔۔۔۔!!!!

    السلام علیکم !
    باذوق بھائی کی اجازت کے بغیر یہ ماں پر لکھی گئی ایک انتہائی خوبصورت نظم یہاں لگا رہی ہوں ۔۔۔
    باذوق بھائی سے معذرت کے ساتھ ۔۔۔۔
    [​IMG]
     
  6. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    وعلیکم السلام
    کوئی بات نہیں ‌سسٹر ارحم !
    لیجئے یہی نظم یونیکوڈ میں بھی ملاحظہ فرمائیں ۔۔۔۔۔۔

    ماں

    موت کی آغوش میں جب تھک کے سو جاتی ہے ماں
    تب کہیں جا کر تھوڑا سکوں پاتی ہے ماں

    روح کے رشتوں کی یہ گہرائیاں تو دیکھئے
    چوٹ لگتی ہے ہمارے اور چلاتی ہے ماں

    پیار کہتے ہیں کسے اور مامتا کیا چیز ہے؟
    کوئی ان بچوں سے پوچھے جن کی مر جاتی ہے ماں

    زندگانی کے سفر میں گردشوں کی دھوپ میں
    جب کوئی سایہ نہیں ملتا تو یاد آتی ہے ماں

    کب ضرورت ہو مری بچے کو، اتنا سوچ کر
    جاگتی رہتی ہیں آنکھیں اور سو جاتی ہے ماں

    بھوک سے مجبور ہو کر مہماں کے سامنے
    مانگتے ہیں بچے جب روٹی تو شرماتی ہے ماں

    جب کھلونے کو مچلتا ہے کوئی غربت کا پھول
    آنسوؤں کے ساز پر بچے کو بہلاتی ہے ماں

    لوٹ کر واپس سفر سے جب بھی گھر آتے ہیں ہم
    ڈال کر بانہیں گلے میں سر کو سہلاتی ہے ماں

    ایسا لگتا ہے جیسے آگئے فردوس میں
    کھینچ کر بانہوں میں جب سینے سے لپٹاتی ہے ماں

    دیر ہو جاتی ہے گھر آنے میں اکثر جب کبھی
    ریت پر مچھلی ہو جیسے ایسے گھبراتی ہے ماں

    شکر ہو ہی نہیں سکتا کبھی اس کا ادا
    مرتے مرتے بھی دعا جینے کی دئے جاتی ہے ماں

    شاعرہ : سمیرہ سلطانہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    ماں

    ~~ مری ماں ~~

    جنت نظیر ہے مری ماں
    رحمت کی تصویر ہے مری ماں

    میں ایک خواب ہوں زندگی کا
    جس کی تعبیر ہے مری ماں

    زندگی کے خطرناک راستوں میں
    مشعلِ راہ ہے مری ماں

    میرے ہر غم ، ہر درد میں
    ایک نیا جوش ، ولولہ ہے مری ماں

    میری ہر ناکامی وابستہ مجھ سے ہے
    میری جیت میری کامیابی کا راز ہے مری ماں

    چھپا لیتی ہے زخم کو وہ مرہم کی طرح
    میرے ہر درد ہر غم کی دوا ہے مری ماں

    دنیا میں نہیں کوئی نعم البدل اس کا
    ممتا میں ہے مکمل ، فقط مری ماں
    شاعر / شاعرہ = نامعلوم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. sjk

    sjk -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 8, 2007
    پیغامات:
    1,754
    جزاک اللہ خیر باذوق بھائ
     
  9. ام ھود

    ام ھود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 17, 2007
    پیغامات:
    1,198
    جزاکم اللہ خیر۔۔۔آپ نے تو بہت اچھی اچھی نظمیں شیئر کی ارحام سسٹر جزاک اللہ خیر۔۔۔بے شک ماں ایک ایسی ہی چیز ہے جسے ہر وقت اپنے بچے کی فکر لگی رہتی ہے۔
     
  10. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524


    رب قادر ‘ رحیم ‘ کریم ایسا،
    کوئی رحیم نہی اللہ پاک ورگا،

    پُتر بہاویں زمانے دا غوث ہوئے،
    نہی ماں دے پیراں دی خاک ورگا


     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. ARHAM

    ARHAM -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 7, 2007
    پیغامات:
    208
    شکریہ باذوق بھائی اور بنت الاسلام ۔۔۔۔۔
     
  12. ARHAM

    ARHAM -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 7, 2007
    پیغامات:
    208
    السلام علیکم !
    سعدی ۔۔۔۔
    کسی اور زبان میں شعر ‘نظم وغیرہوسٹ کریں تو اس کا اردو ترجمہ بھی لکھ دیا کریں ۔۔۔۔۔

    تا کہ ہمیں بھی سمجھ آجائے ۔۔۔۔۔
    شکریہ ۔۔
     
  13. ام ھود

    ام ھود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 17, 2007
    پیغامات:
    1,198
    یا خدایا!!
    میری ماں کا سایہ تاحیات میرے وجود کو
    اس طرح روشن کرتا رہے
    کہ جس طرح "تُو" اپنی رحمتوں کے سائے تلے
    اس دنیا جہان کو روشن کرتا ہے
    آمین!​
     
    Last edited by a moderator: ‏فروری 9, 2008
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  14. امیر خان

    امیر خان -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 24, 2008
    پیغامات:
    39
    ایک ایسی ہستی جو
    دل میں میر ے رہتی ہے
    سارے الجھنیں میری
    ایک گھڑی سمیٹ لیتی ہے
    جیسے صبح ہوتے ہی
    رات کے اندھیرے کو
    دن سمیٹ لیتا ہے
    اور وہ حسین ہستی
    میری پیاری ماں کی ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. بلوچ

    بلوچ -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 8, 2007
    پیغامات:
    1,456
    امیر خان یہ گپ شپ کے سیکشن میں بھی پوسٹ کیا تھا آپ نے
     
  16. ام ھود

    ام ھود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 17, 2007
    پیغامات:
    1,198
    بلوچ بھائی کچھ نہیں ہوتا۔۔۔۔بہت اچھی نظم ہے ماشاءاللہ
     
  17. ام ھود

    ام ھود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 17, 2007
    پیغامات:
    1,198
    سبحان اللہ۔۔۔جزاک اللہ خیر سعدی سسٹر۔۔۔

    جزاک اللہ خیر شکیل بھائی مجھے نہیں پتا تھا کہ ہر طرح کی انسانی تصویریں منع ہیں ورنہ میں کبھی نہ لگاتی دوبارہ جزاک اللہ خیر
     
  18. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    شُکریہ سسٹر
     
  19. nomi_khan

    nomi_khan -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    1,201
    ایک مدت سے میری ماں نہیں سوئی تابش
    میں نے اک بار کہا تھا مجھے ڈر لگتا ہے
     
  20. nomi_khan

    nomi_khan -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    1,201
    سعدی بہت اچھے آپ کی شیئرنگ بھی زبردست ہے لیکن اگر یونیکوڈ میں ہوتی تو اور مزا آ جاتا۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں