ھمالیہ کی سرد چٹانوں میں !!!!!!!!!‌

عبدالرحمن سید نے 'دیس پردیس' میں ‏اپریل 28, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عبدالرحمن سید

    عبدالرحمن سید -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 6, 2007
    پیغامات:
    212
    پردیس میں اپنے دیس کی بہت یاد آتی ھے،!!!!!

    کبھی کبھی میں خاموش بیٹھا اپنے وطن کو یاد کرتا ھوں، کبھی اپنے ملک کے ھمالیہ کی برف پوش چٹانوں سے لے کر سمندر کے کناروں کی مچلتی موجوں کے آپس کے اس رشتے کے بارے میں سوچتا ھوں، کہ دیکھنے میں تو ایک طویل فاصلہ ھے لیکن ان کا رشتہ ایک دوسرے سے بہت ھی قریب اور مضبوط جڑا ھوا ھے،!!!

    وہ پہاڑوں کی جمی ھوئی دودھیہ برف آئی کہاں سے،؟؟؟؟ اسی سمندر سے،!!!!
    اور یہ برف پگھل کر بہتی گئی کہاں پر،؟؟؟؟؟ اسی سمندر میں،!!!!!!

    کاش ھم اپنے پیارے وطن کے ان قدرتی وسائل کے حسین مناظر کے آپس کے مضبوط رشتوں سے ھی کچھ سبق لے سکتے،؟؟؟؟؟!!!!!!!!!


    برف تو پگھلتی ھے، پھر جا بہتی ھے دریاؤں میں اور سپرد سمندر ھوجاتی ھے،!!!!!!!!!!!

    لیکن گردش زمانہ، گھٹاؤں کے سنگ پھر اسے اُڑا لے جاتا ھے،
    کبھی بہا دیتا ھے میدانوں میں،
    کبھی حوالے تپتے صحراؤں میں،
    کبھی بچھا دیتا ھے واپس ان ھی،
    ھمالیہ کی سرد چٹانوں میں !!!!!!!!!‌

    یاد میں تیر ے پگھلتے آنسوؤں کے سنگ، پھر اگلی بہار میں،
    ٹرپتی ھوئی آبشاروں کے ساتھ،
    روتی بہتی ھوئی، سنگ ریزوں کے ساتھ،
    سنگ لاخ چٹانوں کو چیرتی ھوئی، پتھروں ٹھوکروں کے ساتھ،
    پھر انہیں سرسبز وادیوں کو سیراب کرتی، اٹھلاتی دریاؤں میں،
    جا پہنچتی ھے پھر، اسی تیرے شہر خموشاں،
    اور ڈوب جاتی ھے آخر، پھر وھی سمندر کی موجوں میں !!!!!!!!!!!!!!!!

    وہ رات کا ایک سناٹا سا، ڈوبتی ھوئی ناؤ سمندر میں جیسے
    واپس ھوتی پھر ٹکراتی، تیرے شہر کے بچھے سنگ کناروں سے

    ایک شور سا سنائی دیتا، ایک چیخ تیرے شہر خموشاں میں،
    کوئی کیا سنے تیری فریاد، ھر کوئی مگن اپنے ھی پیاروں سے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    السلام علیکم محترم عبد الرحمٰن سید صاحب!

    آپکو دوبارہ یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، اور تحریر کو پڑھنے کے بعد اس کا مزہ دوبالا ہوگیا، اور آپکی تحریر میں کچھ کہنا تو سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے، بس یہی کہوں گا اسی طرح اپنی تحاریر سے ہمیں لطف اندوز کرتے رہئیے گا۔
     
  3. عبدالرحمن سید

    عبدالرحمن سید -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 6, 2007
    پیغامات:
    212
    رفی جی
    آپ کی حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ، میں اس قابل تو نہیں ھوں جتنا کہ آپ نے میری اس تحریر کی تعریف کی ھے !!!!!
    خوش رھیں،!!!!
     
  4. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    السلام علیکم،

    اردو مجلس پر واپسی اتنی خوبصورت تحریر کے ساتھ بہت بہت مبارک ہو. اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور ہم آپکی تحریروں‌سے اسی طرح‌لطف اندوز ہوتے رہیں.

    والسلام
     
  5. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    واہ کیا بات ھے آپکی عبدالرحمن سید صاحب ۔ماشاء‌ اللہ ۔
     
  6. عبدالرحمن سید

    عبدالرحمن سید -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 6, 2007
    پیغامات:
    212
    شکریہ

    زید
    واہ کیا بات ھے آپکی عبدالرحمن سید صاحب ۔ماشاء‌ اللہ



    دلکش
    السلام علیکم،
    اردو مجلس پر واپسی اتنی خوبصورت تحریر کے ساتھ بہت بہت مبارک ہو. اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور ہم آپکی تحریروں‌سے اسی طرح‌لطف اندوز ہوتے رہیں،!!!!!

    ××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××××

    حوصلہ افزائی کے لئے آپ دونوں کا بہت بہت شکریہ، یہ سب آپ کی محبتیں اور عنائتیں ھیں،!!!!

    خوش رھیں، اور اپنی دعاؤں میں ‌یاد رکھیں،!!!!
     
  7. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    بہت ہی خوبصورت تحریر لکھی ہے۔۔۔۔۔!:00001: :00001:
     
  8. عبدالرحمن سید

    عبدالرحمن سید -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 6, 2007
    پیغامات:
    212
    بہت شکریہ فرینڈ جی،!!!!!
     
  9. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    بہت خوب صورت
    جزاک اللہ خیرا
     
  10. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    بہت خوب
     
  11. عبدالرحمن سید

    عبدالرحمن سید -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 6, 2007
    پیغامات:
    212
    آپ دونوں کا بہت بہت شکریہ۔!!!!!۔۔۔
     
  12. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا
     
  13. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا
     
  14. عبدالرحمن سید

    عبدالرحمن سید -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 6, 2007
    پیغامات:
    212
    بہت شکریہ اسحاق جی، خوش رہیں ۔ کافی عرصہ بعد مخاطب ہوں۔معذرت چاہتا ہوں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بھائ خوش آمدید ۔ خوشی ہوئی آپ کو دوبارہ مجلس پر دیکھ کر۔
     
  16. عبدالرحمن سید

    عبدالرحمن سید -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 6, 2007
    پیغامات:
    212
    ھ
    بہت شکریہ بابر تنویر جی۔ خوش رہیں۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں