کرکٹ میں "بھائیوں" کی جوڑی

حیدرآبادی نے 'سپورٹس' میں ‏مئی 16, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. حیدرآبادی

    حیدرآبادی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2007
    پیغامات:
    1,319
    کرکٹ کے کھیل میں "بھائیوں" کی جوڑی کوئی نئی بات نہیں مانی جاتی ہے۔ ماضی کے کچھ نام یوں رہے ہیں ‫:
    ہندوستان : امرناتھ (مہیندر ، سریندر)۔
    پاکستان : محمد برادران (حنیف ، مشتاق ، صادق)۔
    نیوزی لینڈ : کرو (جیف ، مارٹن)۔
    آسٹریلیا : وا (مارک ، اسٹیو) اور چیپل (این ، گریگ)۔
    زمبابوے : (اینڈی ، گرانٹ)۔

    ہندوستانی کرکٹ کی نئی نسل میں دو نام ان دنوں آسمانِ عروج پر جگمگا رہے ہیں ‫:
    عرفان پٹھان اور یوسف پٹھان
    ویسے عرفان اور یوسف کے والدین کا یہاں کہنا ہے کہ دونوں کا خاندانی نام "خان" ہے ، پٹھان نہیں ہے ‫!

    بڑودہ (گجرات ، انڈیا) کی ایک مسجد کے موذن اور پیشہ کے لحاظ سے عطر فروش محمود خان کے گمان میں تک نہیں تھا کہ مسجد کی گلی میں کرکٹ کھیلنے والے اور کبھی کبھار مسجد کے فرش پر جھاڑو لگانے والے یہ دونوں بھائی ایک دن عالمی سطح پر کھیل کر نام روشن کریں گے۔
    دونوں بھائیوں کے والد کو دونوں کی آپسی محبت اور باہمی پیار پر فخر رہا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ دونوں ایک دوسرے کی ہمت افزائی کرتے ہوئے پروان چڑھتے رہے ہیں اور سادہ زندگی گزارتے ہوئے ایک دوسرے کی نہ صرف طاقت بنے رہے بلکہ ایک دوسرے کی صلاحیتوں پر فخر بھی کرتے رہے اور کھیل کے ہر شعبہ میں ایک دوسرے کی خامیوں اور کمزوریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ایک دوسرے کو کسی کوچ کے بغیر نکھارتے رہے۔

    دنیا کی مہنگی ترین کرکٹ لیگ (آئی۔پی۔ایل) نے دونوں بھائیوں کو ایک دوسرے سے جدا کر کے ایک دوسرے کے مقابل لا کھڑا کیا ہے۔
    عرفان پٹھان کو پرتی زینٹا نے سوا نو لاکھ (9,25,000) ڈالر میں خریدا تو یوسف پٹھان کو انگلینڈ کے ایک میڈیا گروپ نے پونے پانچ لاکھ (4,75,000) ڈالر میں حاصل کیا۔
    (کھلاڑیوں کا نیلام یہاں پر ۔۔۔۔ )

    موہالی پنجاب کنگز (عرفان پٹھان) اور جئے پور راجستھان رائلز (یوسف پٹھان) کا پہلا مقابلہ 21۔اپریل 2008ء کو موہالی (پنجاب) میں ہوا جس میں بڑے بھائی یوسف پٹھان کی ٹیم راجستھان رائلز فتحیاب رہی۔
    اب ان دونوں بھائیوں کا دوسری بار ایک دوسرے کا آمنا سامنا 28۔مئی کو موہالی میں ہی ہوگا اور اگر دونوں بھائی اپنی اپنی ٹیم کو سیمی فائینل تک پہنچانے میں کامیاب ہو گئے تو 30۔مئی یا 31۔مئی کو مزید ایک مرتبہ ٹکراؤ ممکن ہو سکتا ہے۔

    عرفان کہتے ہیں ‫:
    یہ اتفاق ہے کہ وہ اپنے بڑے بھائی سے پہلے انٹرنیشنل کرکٹ میں آ گئے۔ چھکے لگانے کا ہنر انہوں نے اپنے بڑے بھائی سے ہی سیکھا ہے اور انہوں نے ہی ان کی بیٹنگ گرپ درست کی اور بتایا کہ کس طرح گیند کو ہوا میں سیر کراتے ہوئے باؤنڈری کے باہر بھیجا جاتا ہے؟

    یوسف کہتے ہیں ‫:
    عرفان سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ وہ مجھے لگاتار کئی کئی اوور بولنگ کرتا تھا اور اس نے ہی اپنے انٹرنیشنل کیرئر کے تجربے مجھے سکھائے اور بتایا کہ انٹرنیشنل میچوں کا دباؤ کس طرح جھیلا جاتا ہے؟

    آئی۔پی۔ایل کے میچوں میں فی الحال ان دونوں بھائیوں کی جوڑی ہی آگے آگے چل رہی ہے اور باقی سب ان کے پیچھے ہیں ‫!!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  3. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    بہت خوب!
    بہت عمدہ معلومات شئیر کی ہیں آپ نے پاشا !:)

    ویسے یہ پٹھان برادران کے والد موذن ہیں ، یہ معلمومات میرے لیے بالکل نئی ہیں ۔ :00002:
     
  4. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    بہت شکریہ حیدرآبادی بھائی معلومات شئیر کرنے کا۔
     
  5. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    جی یہ کوئی اتنی بڑی بات نہیں کہ دو یا تین بھائی ایک ھی ٹیم میں کھیلیں ۔

    ھم تو چاروں بھائی ایک ھی ٹیم میں کھیلتے ہیں ۔ :00003:















    مذاق کر رھا ھوں‌ ۔ ویسے اچھی شیرئنگ ھے ۔
     
  6. naseerhaider

    naseerhaider -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2007
    پیغامات:
    408
    شکریہ حیدر آبادی بھائی ، ویسے آئی پی ایل میں دو بھائی اور بھی کھیل رہے ہیں‌،بوجھیں تو مانیں
     
  7. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    پتا نہیں ، شاید میرے خیال میں یہ زمبابوے کی ٹیم کے بھائی ہی ہیں ۔ :confusedd: :hmmm:

    اور میں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے یہ بھی سنا ہے کہ :
    معین خان اور ارشد خان بھی بھائی تھے ،
    لیکن یہ بات پتا نہیں کہ صحیح ہے یا نہیں ؟:00039:
     
  8. naseerhaider

    naseerhaider -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2007
    پیغامات:
    408
    مائیک ہسی اور ڈیوڈ ہسی کے متعلق کیا خیال ہے؟:00032:
     
  9. سید تفسیر حیدر

    سید تفسیر حیدر -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 1, 2007
    پیغامات:
    99
  10. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    کرکٹ میں بھائیوں کی جوڑیاں‌ بہت ہیں ۔ خاص طور پر جو مجھے پسند ہیں ان میں اسٹیو واہ اور مارک واہ اور وسیم راجہ اور رمیز راجہ
     
  11. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    غلط سنا ہے ان کے ناموں میں صرف خان مشترک ہے۔

    البتہ منظور الٰہی اور سلیم الٰہی بھائیوں کی جوڑی تھی لیکن شاید یہ ایک ساتھ نہیں کھیلے۔
     
  12. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    ہا ہا ہا ہا!
    رفی بھائی!
    اس طرح تو کسی نے یہ بھی کہـ دیا تھا کہ::)
    انضمام الحق اور مصباح الحق
    بھی بھائی ہیں :00003:
     
  13. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    پھر تو وسیم اکرم اور محمد اکرم بھی بھائی ھونگے ۔:00003:
     
  14. naseerhaider

    naseerhaider -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2007
    پیغامات:
    408
    دو نہیں تین بھائیوں نے پاکستان کی نمائیندگی کی ہے
    سلیم الہی ،منطور الہی اور ظہور الہی ۔
     
  15. naseerhaider

    naseerhaider -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2007
    پیغامات:
    408
    عمران نزیر اور شاہد نزیر کے متعلق کیا خیال ہے ؟
     
  16. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    عمران خان اور یونس خان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟ :00016:
     
  17. naseerhaider

    naseerhaider -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2007
    پیغامات:
    408
    ارشد خان کدھر ہے ؟:00032::00032::00032:
     
  18. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    وہ تو معین خان کے ساتھ ہے ناں ۔۔۔۔۔:00026:
     
  19. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    اچھا !!! ان کے ایک بھائی تو مجلس پر سب کے چھکے چھڑا رہے ہیں، کارتوس خان :00026:
     
  20. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جی ہاں ایسا بھی ہو سکتا ہے


    دو الگ الگ پاکستانی کرکٹ پلیئرز کے مشترک نام کو جوڑ کر لکھا جائے تو ان کے آپسی رشتے کے بارے میں کیا خیال ہے؟


    مدثر نذر محمد
    وسیم اکرم رضا
    عمران خان محمد
    قاسم عمر گل
    محمد وسیم راجہ

    اور فی الحال ذہن میں نہیں آرہے
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں