قران عظیم اور کتاب حکیم-پہلی دوا

بابر تنویر نے 'دلوں کی اصلاح و پاکیزگی' میں ‏مارچ 20, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    رب العالمین کی قسم! بلا شبہ جو شخص اپنے دین کے معاملے کو اہمیت دیتا ہو اور خواب غفلت سے بیدار ہوچکا ہو، اور یہ امید باندھ رکھی ہو کہ وہ کل قیامت کے دن نجات پانے والوں میں سے ہو جاۓ ، تو پھر وہ اپنے دل کو تباہی اور ہلاکت کے اسباب سے بچانے کے بعد سب سے زیادہ اس بات کا حریص ہوگا کہ کس طرح وہ اپنے دل کی سلامتی کے اسباب اور اس کے علاج کے طریقوں کی معرفت اور جانکاری حاصل کرے۔ ہم یہاں آپ کے لیے چند دوائیں تجویز کرتے ہیں جو ان بری آفتوں اور عظیم بیماریوں سے نجات دینے میں آپ کے معاون اور مددگار ثابت ہوں گی۔

    پہلی دوا

    قران عظیم اور کتاب حکیم ہے:

    کیونکہ اللہ سبحانہ تعالی نے اسے دلوں کی بیماریوں کے لیے شفا اور مومنین کے لیے سراپا رحمت و ہدایت بنا کر نازل فرمایا ہے، اور اللہ جل و علا نے تمام انسانوں کو اسی قران کے ذریعہ خطاب فرمایا ہے، ارشاد سبحانہ و تعالی ہے

    یونس 57-58
    : ]يَا أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَتْكُمْ مَوْعِظَةٌ مِنْ رَبِّكُمْ وَشِفَاءٌ لِمَا فِي الصُّدُورِ وَهُدىً وَرَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِينَ (57) قُلْ بِفَضْلِ اللَّهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَلِكَ فَلْيَفْرَحُوا هُوَ خَيْرٌ مِمَّا يَجْمَعُونَ[
    اے لوگو! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک ایسی چیز آئ ہے جو نصیحت ہے اور دلوں میں جو روگ ہے ان کے لیے شفا ہے اور رہنمائ کرنے والی ہے اور رحمت ہے ایمان والوں کے لیے ، آپ کہہ دیجیے کہ بس لوگوں کو اللہ کے اس انعام اور رحمت پر خوش ہونا چاہیے کہ وہ اس سے بدرجہا بہتر ہے جس کو وہ جمع کر رہے ہیں۔
    نیز اللہ تعالی کا ارشاد ہے:
    اسراء 82
    (وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِينَ وَلا يَزِيدُ الظَّالِمِينَ إلاَّ خَسَاراً)
    یہ قرآن جو ہم نازل کر رہے ہیں مومنوں کے لیے تو سراسر شفا اور رحمت ہے، ہاں ظالموں کو بجز نقصان کے اور کوئ زیادتی نہیں ہوتی۔

    پس یہ قرآن اس شخص کے لیے سب سے مؤثر اوربلیغ ترین موعظت و نصیحت ہے جو صاحب دل ہے اور جو دل سے متوجہ ہو کر کان لگاۓ اور وہ حاضر ہو، اور اللہ کی قسم! یہ قرآن ان آفات و امراض کے لیے جو دلوں اور سینوں میں موجود ہیں سب

    دواؤں سے بڑھ کر نفع بخش دوا ہے، اس میں شہوات اور خواہشات نفس کی بیماریوں کے لیے شفا ہے اور اس میں تمام شکوک و شبہات کی بیماریوں کے لیے بہتریں علاج وشفا ہے۔ نیز اس میں خواب غفلت میں پڑے ہوۓ لوگوں کے دلوں کو بیدار کرنے کے لیے بہترین نسخہ الہی ہے۔

    علامہ ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:" دلوں کی جملہ بیماریوں اور روگوں کا نچوڑ دراصل شبہات اور شہوات کی بیماریاں ہے، اور قرآن دونوں قسم کی بیماریوں کے لیے شفا ہے۔ اس میں ایسی روشن دلیلیں اور قطعی براہین ہیں جو حق کو باطل سے بالکل واضح کردیتی ہیں جن سے شبہ کا تمام روگ اور مرض ختم ہو جاتا ہے ، اور رہی بات شہوات اور خواہشات نفس کے روگ اور مرض کے لیے شفا و علاج کامل ہونے کی، تو وہ اس طرح کہ اس میں حکمت اور موعظت حسنہ یعنی دل پذیر نصیحت ہے اور اس میں دنیا سے بے رغبتی اور آخرت کی ترغیب کی چیزیں بدرجہ اتم موجود ہیں"۔

    ہر وہ شخص جو اپنے دل کی اصلاح کی رغبت رکھتا ہے اس کے لیے اس بات کی آگاہی حاصل کرنا نہایت اہم ہے کہ قرآن کریم سے شفا حاصل کرنا صرف اس کی تلاوت سے حاصل نہیں ہوتا بلکہ اس کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ قرآن میں تدبر کرے اور ساتھ ہی ساتھ اس کے احکام کی مکمل پابندی و تابعداری کرے۔" اے اللہ اس قرآن کو ہمارے دلوں کی بہار، ہمارے سینوں کو شفا دینے والا اور ہمارے حزن و ملال اور رنج و غم کو ختم کردینے والا بنا دے"۔ آمین!

    دلوں کی اصلاح
     
    Last edited: ‏مارچ 22, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بارک اللہ فیک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا وبارک فیک۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں