قیلولہ کیجیے!

آزاد نے 'ضعیف اور موضوع احادیث' میں ‏مئی 15, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,558
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    قیلولہ یعنی دوپہر کے وقت تھوڑی دیر کےلیے سونا ۔ اس کے بارے میں ایک روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
    «اسْتَعِينُوا بِطَعَامِ السَّحَرِ عَلَى صِيَامِ النَّهَارِ، وَبِالْقَيْلُولَةِ عَلَى قِيَامِ اللَّيْلِ»
    دوپہر کو تھوڑی دیر آرام کر کے قیام اللیل میں سہولت حاصل کرو ،اور سحری کھا کر دن میں روزے کے لیے حاصل کرو ''۔

    تحقیق وتخریج:
    (ابن ماجہ: 1693۔ ضعیف ہے۔ کیونکہ اس کی سند میں زمعہ بن صالح ہے جو ضعیف ہے۔ دیکھیے: انوار الصحیفہ، ص: 441۔ علامہ البانی رحمہ اللہ نے بھی اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ دیکھیے ضعیف سنن ابن ماجہ للالبانی۔

    متبادل کے طور پر کئی احادیث ہیں جن میں قیلولہ کا تذکرہ ہے۔ اور نبی کریمﷺاور صحابہ کرام کے قیلولہ کا ذکر ہے۔ مثلاً: صحیح البخاری: 6281 میں نبی کریمﷺکے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے گھر میں جاکر قیلولہ کا تذکرہ ہے۔اس کے علاوہ فرمان نبی ﷺہے: قیلولہ کیا کرو کیونکہ شیاطین قیلولہ نہیں کرتے۔ (سلسلہ صحیحہ للالبانی: 1647)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 7
  2. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    محدثین کے مطابق ضعیف کے شواہد ملنے پر اس کو حسن کا درجہ مل جاتا ہے ۔
     
  3. شفیق سومرو

    شفیق سومرو نوآموز

    شمولیت:
    ‏مئی 21, 2016
    پیغامات:
    19
    السلام علیکم
    یہ کس طرح معلوم ہوتا ہے کہ ضعیف یے یا صحیح ہے جب کہ صحیح کا ضد غلط ہوتا ہے اور قوی کا ضد ضعیف ہوتا ہے... ایسا ہے نا جی...؟؟

    Sent from my C2305 using Tapatalk
     
  4. شفیق سومرو

    شفیق سومرو نوآموز

    شمولیت:
    ‏مئی 21, 2016
    پیغامات:
    19
    السلام علیکم
    میں نےامام بخاری کے بارے میں ایک دفعہ کسی کتاب میں پڑھا تھا( اب صحیح یاد نہیں) کہ انہوں نے حدیث کے پرکھنے کے لیے استخارے کیے تھے پھر جاکر اس حدیث کو کتاب میں درج کیا... کیا ایسا ھو سکتا ہے..

    Sent from my C2305 using Tapatalk
     
  5. شفیق سومرو

    شفیق سومرو نوآموز

    شمولیت:
    ‏مئی 21, 2016
    پیغامات:
    19
    ابن داؤد میری رھنمائی فرمائیے....استخارہ

    Sent from my C2305 using Tapatalk
     
  6. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    جزاک اللہ خیر
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں