حرم مکہ میں خواتین کے لیے اضافی فلور بنائے جائیں، فتوی

کنعان نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏مارچ 22, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    حرم مکہ میں خواتین کے لیے اضافی فلور بنائے جائیں، فتوی


    امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی ریاض کے ایک پروفیسر ڈاکٹر یوسف الاحمد نے فتوی دیا ہے کہ حرم مکہ میں ایسے فلور تعمیر کیے جائیں جہاں صرف خواتین طواف کر سکیں۔ کیوں کہ مردوزن کا اکٹھے طواف کرنا اسلام میں قابل قبول نہیں انہوں نے کہا ہے کہ ایسے فلور تعمیر کرنے کے لیے حرم کا ترکوں کے دور میں تعمیر شدہ حصہ گرا کر نئی تعمیر کرنے سے ممکن ہو سکتا ہے۔

    بعد ازاں یوسف الاحمد کو سعودی عرب میں شدید تنقید کا سامنا ہے جس کے سبب انہوں نے اپنا موبائل بھِی بند کر دیا ہے۔ الجوھرہ مسجد مکہ کے امام ڈاکٹر محمد السھلی نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوے اسے ناقابل عمل قرارد دیا ہے۔ ایک سعودی عدالت کے جج نے بھی اس تجویز پر تنقید کرتے ہوے کہا ہے کہ ڈاکٹر یوسف کو واپس سکول میں جا کر دوبارہ سے تعلیم حاصل کرنی چاہیے۔


    ماحذ عرب نیوز

    (شکریہ،یاسر عمران مرزا)
     
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    السلام علیکم !
    پہلی بات کہ سعودیہ کے بعض اخبارات پر سیکولر لوگوں کا قبضہ ہے جو کہ علماء یا مذہبی اختلاف کی خبروں کو ہوا دینے میں پیش پیش رہتے ہیں ۔
    دوسری بات پروفیسر ڈاکٹر یوسف الاحمد ایک غیر معروف شخصیت ہیں ۔ مجلس شوری کی فتوٰی کمیٹی اس طرح کے فتوے دینے کی مجاز ہے ۔
    تیسری بات کہ بالفرض پروفیسر ڈاکٹر یوسف الاحمد نے ایسی کو بات کی ہو گی تو یہ ان کا فتوی نہیں بلکہ یہ ان کی رائے ہے ۔ اور ایسی بہت سے آراء بہت سے علماء دیے رہتے ہیں ۔ جس کو فتوی نہیں کہا جا سکتا ۔
    چوتھی بات کہ مسجد الحرم اور مسجد نبوی میں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں اس کے لیے باقاعدہ ایک کمیٹی ہے جس کہ آفسز مکہ المکرمہ ، المدینہ المنورہ اور ریاض میں ہیں ۔ اس میں دو درجن سے زیادہ علماء ، ماہرین موجود ہیں جن کا تعلق مختلف مسلم ممالک سے ہے ۔ اور وہ سارا سال حرمین شریفین کی بہتری کے لیے صلاح مشورے کرتے رہتے ہیں ۔ ان کے علاوہ باقی علماء اور ماہرین صرف اپنی آراء سے نواز سکتے ہیں ، فتوے نہیں دے سکتے ۔ اگر دیں تو ان کی کوئی حیثیت نہیں ۔ اور یہ کمیٹی صرف خادم الحرمین کو جواب دہ ہے ۔
    پانچویں بات یہ ہے کہ ایسا قیامت تک ممکن نہیں کیونکہ جوکام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خلفاء اربعہ نے نہ کیا ۔ وہ اب نہیں ہو سکتا ۔

    کنعان صاحب خیال رکھیں کہ میں نے اس خبر پر تبصرہ کیا ہے ان کی پوسٹ کا نہیں ۔ اور شیئرنگ کا شکریہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    بہت خوبصورت سٹیٹمنٹ پیش کر دی ذرا اس خبر کا مطالعہ بھی کر لیجئے ماخذ درج کر دیا ھے۔ سٹیٹمنٹ دینے سے پہلے تصدیق کر لیا کریں، ہر جگہ آئیڈیا کام نہیں آتا۔


    Judge rejects calls

    "Such opinions must be totally rejected
    The issuers of such fatwas must be stopped and re-educated
    " said Dr. Isa Al-Ghaith, a judge at Riyadh Summary Court


    Al-Ghaith said it is unfair and unwise to keep quiet about such remarks
    "Issuers of such fatwas must be put right in their place
    They must be re-educated and re-guided," he said


    ماخذ

    والسلام
     
  4. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    حضرت آئیڈیا ۔۔۔ اندازے آپ کو ضرورت ہوتے ہیں ۔ مجھے نہیں ۔ اور خاص طور پر جب بات سعودیہ کی ہو :)۔ میں نے پہلے کہ دیا ہےکہ آس پروفیسر کے فتوے کی کوئی اہمیت نہیں ۔۔۔ اگر چے نظرثانی ہی کیوں نہ کی جائے ۔۔ عدالت میں جائے گا ۔ کچھ عرصے بعد ختم ۔ بلاوجہ کی توانائیاں صرف کرنے کی ضرورت نہیں ۔
     
  6. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    یہ بھی آئیڈیا اچھا ھے کہ توانائی خرچ کرنے کی کیا ضرورت ھے کورٹ تک تو آپ نے مان لیا جائے گا مگر بعد میں ختم، اندازہ تو یہیں فیل ہو گیا یہی دکھانا تھا۔ پھر بھی آئیندہ نمبر ڈالتے وقت توانائی کا خیال رکھیں۔:00026: ویسے بھی سعودی عرب میں گرمی شروع ہو چکی ھے۔

    والسلام
     
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    نہیں میرا خیال ہےکہ آپ الٹا ہی سمجھ گئے ۔۔۔ سعودیہ کےبارے میں توانائیاں مجھے خرچ کرنےکی کیا ضرورت ہے ۔۔۔میں نے اپنے پہلے رپلائی مین‌لکھا تھا کہ اگر موصوف نے فتوی دے دیا ہے تو اسکی کوئی اہمیت نہیں ۔۔۔ کیونکہ یہ کام کمیٹی کا ہے۔۔ اخبار والے اور سعودیہ کا نام دیکھ کر منہ کا مزہ بدلنے والے ایسی باتوں پر توانائیاں خرچ کرتے ہیں ۔
     
  8. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    کوئی بات نہیں کچھ عرصے بعد انہی مفتی صاحب کے قصیدے آپ نے ہی لکھنے ہیں اگر سعودی عرب میں رہے تو خوابوں کی تعبیر کے ساتھ ۔ یہ ڈیوٹی بھی اچھی کر لیتے ہیں۔:00016:

    والسلام
     
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    مفتی صاحب کے قصیدے۔۔ ۔۔۔۔ دل بہلانے کو یہ خیال اچھا ہے۔۔
    قصیدوں کی ایسی عادت پڑی ہےکہ ہر جگہ ہی قصیدے نظر آنے لگے ہیں:) ۔۔ خیر !‌ میں نے جو اس تھریڈ میں لکھنا تھا لکھ چکا ۔۔
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بحوالہ : موقع بے موقع ہجو گوئی اسلامی ممالک ، و قصیدہ گوئی یورپ و امریکہ ڈیپارٹمنٹ ،
    وزرات مسلمانان مرعوبانِ مغرب ۔
     
  11. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    یہ اسلامی ممالک کہاں ،کدھرکس طرف کو پائے جاتے ہیں۔ مجھے توبالکل نہیں معلوم:00002:۔گرسعودی عرب کی جانب اشارہ ہے توپھرمجھے یہ نہیں معلوم کہ موروثی بادشاہت کس آیت یاحدیث کی رو سے صحیح ہے۔اگرگلف کے ممالک کوشامل کرلیاجائے توپھرکیافرق ہے دوبئی اور یوروپ کے کسی ملک میں۔اوراگرخوابوں خیالوں کے اسلامی ممالک کی بات ہورہی ہوتو خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں۔کچھ لوگ جاگتے میں بھی خواب دیکھتے ہیں۔دیکھاکریں کچھ نہ کرنے سے یہ توبہترہے:00026:۔
     
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بی بی سی کی صحافت !
     
  13. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    اچھی بری جیسی بھی ہے ، ہے تو اسلامی ریاست اور جہاں تک حدیث کا تعلق ہے میرے خیال سے ایک روایت ایسی بھی ہے جس میں خلافت کی عمر کی تحدید آئی ہے مجھے یاد نہیں کہ کتنے سال اور اس روایت کی صحت کیسی ہے۔
    اچھا، اگر انہیں اسلامی ملک نہ کہیں تو کسے کہو گے؟ کیا سعودی کے علاوہ اور کہیں کسی ملک میں نماز کے لیے اتنی شدت ہوتی ہے، کیوں؟ کیونکہ یہ اللہ کا تحفہ ہے جو اللہ نے ہمارے نبی کو خود بلا کر دیا تھا۔
    برائیاں ہر دور میں رہیں ہیں مگر کیا اس کی وجہ سے اس کی اسلامی شناخت ماند پڑی؟
    آج بھی کیوں لوگ معاملات میں سعودی کے طرف دیکھتے ہیں؟
    امید ہے میری یہ تھوڑی سی بات اپ کے سمجھ میں آ گئی ہوگی
     
    Last edited by a moderator: ‏مارچ 23, 2010
  14. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    اسلامی ملک کی جگہ ’مسلمانی ملک‘ کہہ لیجئے۔اسلامی ممالک تومیں ان کو کہوں گا جہاں اسلام مکمل طورپر نافذ ہو۔کانٹ چھانٹ اورکتربیونت کرکے نافذ نہ ہو۔

    ---------- Post added at 01:20 AM ---------- Previous post was at 01:19 AM ----------

    کیایہ اسلامی ملک ہونے کا معیار ہے؟
    کن معاملات میں؟اورکون لوگ؟اب اگرکچھ لوگ زبردستی سعودی عرب کے مطابق عید مناناچاہتے ہیں تواس میں کوئی کیاکرسکتاہے کہ کرلو بھیاتمہاری مرضی:00003:
     
    Last edited by a moderator: ‏مارچ 23, 2010
  15. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    جمشید بھائی
    وقت کی کمی کے باعث میں زیادہ تفصیل میں نہیں جا سکا امید ہے جلد ہی ڈیٹیل میں بتا سکوں گا
     
  16. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    سعودی عرب ایک مسلمان ملک ہے جسطرح س پاکستان، اور دوسرے مسلم ممالک۔
    البتہ یہ اللہ کی رحمت ار نعمت کہہ لیں کہ یہاں‌کچھ قوانین کی پاسداری کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
    جس میں قابل ذکر
    نماز (قانون تو ایسا ہے، کہ دکانین بند رہیں، اور کوئی نظر آئیںتو مطوے انہیں ارسٹ کرلیں، نماز کے وقت)
    حجاب(غیر مسلمین کو بھی کم از کم کالا چغہ پہلینا پڑتا ہے ، خواتین کو
    زبان پر، ماشا اللہ، الحمدللہ، وغیرہ کا ورد برصغیر اور دوسرے ممالک سے کچھ زیادہ ہے۔
    ٹراویل کرتےہوے ، ریڈیوسے قران کی تلاوت سننے کو ملتی ہے۔
    آفسس میں بھی نماز اہتمام ہوتا ہے، اگر مسجد قریب نہ ہوتو
    ایر پورٹس پر بھی وقت ہوتے ہی نماز کے لئے لوگ متوجہ ہوجاتے ہیں
    جم کرتے ہوئے 4/3 پر ہی جوتے پہن کر لوگ نماز کے لئے ٹہر جاتے ہیں۔

    بہر حال ، سب کچھ عام طور پر نماز، اور حجاب کے معاملے کو لیکر ہے جو کہ کم از کم ڈرسے ہی سہی قانون کا احترام کرتے ہوے، ۔۔۔۔ہو کسی کو فالو کرنا ہی پڑتا ہے۔

    ماحول کا کچھ نہ کچھ حد تک تو اثر ضرورپڑتا ہے۔

    لیکن اس ملک کو اسلامی کہنے یا مسلمان کہنے کے لئے خالص علمی بحث کی ضرورت ہوگی، اوریہ بحث بہت مفید تو ثابت نہیں ہوگی۔۔۔کہ ہماری بات کو ہم قرار داد بناکر کہاں‌پیش کرینگے۔۔۔بھائی۔۔۔

    الیکس بھائ۔۔۔۔کیا آپ تیار ہیں "نام بدل کر" ہماری بات کو کنگ صاحب تک پہنچانے کی آزادی آپکو اس "مسلمان ملک" میں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!
     
  17. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    دیجئے دلیل یا کیجئے اس کی وضاحت۔
     
  18. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    پتا نہیں کچھ لوگ سعودی عرب سے کیا بیر رکھتے ہیں ؟؟؟؟

    چلو آپ اس کو مکمل طور پر اسلامی ملک نہیں کہہ سکتے پر اکثر و بیشتر طور پر اسلامی ملک ہے نا!

    اور کچھ لوگ شخصی حکومت پر سوالات اٹھاتے ہیں ۔ ان کے نزدیک جمہوریت ہی ٹھیک طریقہ ہے ۔

    اور بلا وجہ دل کی بھڑاس نکاللنے کے لئے کچھ لوگ موضوع کا منہ ادھر ادھر موڑ دیتے ہیں ۔ شاید اپنے ملک میں انہیں یہ سب کہنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔:00003:

    اور آخر میں ایک بات سعودی عرب کو غیر اسلامی ملک کہنے والو ذرا اپنے ملکوں کا حال بھی بتاؤ نا!!!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  19. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    بھائی اتنی بات توپکی ہے کہ ہم ہندوستان میں من موہن سنگھ کے،پرتیبھاپاٹل کے اورپاکستان میں صدر زرداری یاوزیر اعظم گیلانی کے کارٹون بناسکتے ہیں ہنس سکتے ہیں:00001: ۔لیکن کیاشخصی حکومت میں یہ ممکن ہے؟
    ویسے کسی کومیرے الفاظ سے تکلیف پہنچی ہو تومعذرت
     
  20. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    بالکل برادر
    سوفیصد درست
    ہم اس بحث میں نہ ہی پڑیں تو عافیت نظر آئے گی۔
    دیکھیں۔۔۔نیوڈیٹی کے مختلف انداز جو برصغیر میں عام ہیں، یہاں روڈ پر تو ہمیں ایسے مناظر سے بچنے کا موقعہ ہے نا۔
    اور عبادات کو بیالنس کرے میں ماحول سے بہت کچھ سپورٹ ملتا ہے۔البتہ دل کی آمادگی ضرور غور و فکر چاہتی ہے، کہ عمل دل کی آواز بھی بنجائے۔۔۔

    یہاں کھلے عام شراب نہیں‌ملتی
    زنا کے اڈے نہیں‌چلتے، سر عام
    ننگے ناچ کم از کم ممنوع ہیں،کہیں بند دروازوں کے پیچھے ہوتے ہوں تو ہوں۔
    تصویر عام طور پر پکسیلز کو ڈیمیج کرکے دکھائی جاتی ہیں۔
    اور بھی کئی اچھی چیزیں‌ہیں‌جسکو ہم، محض ایک اصطلاح‌کی زد میں لیکر انکار نہیں‌کرسکتے۔

    واللہ اعلم
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں