اڈوبی فوٹو شاپ - Save/SaveAs مسئلے کا حل

باذوق نے 'اردو آئی ٹی ٹِپس اینڈ ٹیوٹوریلز' میں ‏اپریل 13, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    السلام علیکم دوستو !

    اگر آپ اڈوبی فوٹو شاپ (کوئی سا بھی ورژن) استعمال کرتے ہیں تو ایک مسئلہ سے آپ کو سابقہ ضرور پڑا ہوگا یا پڑے گا۔
    وہ مسئلہ یہ ہے کہ کبھی کبھی یا تو آپ کی فائل save نہیں ہوگی یا SaveAs آپشن کام نہیں کرے گا۔ جب بھی Save یا SaveAs آپشن استعمال کرنے جائیں تو فوٹوشاپ ہینگ ہو جائے گا۔

    اس مسئلہ کو دور کرنے کا ایک آسان سا حل یوں ہے :
    Edit مینو میں جا کر
    Preferences > File Handling
    کو کلک کریں۔ جو ڈائیلاگ بکس سامنے آئے (نیچے تصویر دیکھیں)
    اس میں ایک آخری آپشن ہے :
    Version Cue
    اس آپشن پر لگا مارک ہٹا دیں۔ پھر OK بٹن کلک کر دیں۔
    فوٹوشاپ کو دوبارہ اسٹارٹ کریں۔

    SaveAs والا مسئلہ حل ہو چکا ہوگا !!

    [​IMG]
     
  2. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,558
    جزاک اللہ خیرا
     
  3. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  4. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
  5. انصاری آفاق احمد

    انصاری آفاق احمد -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 5, 2010
    پیغامات:
    405
    السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبركاتہ
    اچھی معلومات کے لئیے جزاک اللہ
    اتنا اور بھی بتادیں کہ یہ آپشن کس لئیے ہے؟؟؟؟ اسکو منتخب رکھنے پر اسکا کیا کام ہوتا ہے؟؟؟؟
     
  6. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    وعليكم السلام ورحمۃ اللہ وبركاتہ
    اڈوبی نے Version Cue کی تعریف کچھ یوں بیان کی ہے :
    مزید تفصیل یہاں ملاحظہ کریں۔

    یہ کچھ تکنیکی معاملہ ہے۔
    جب اڈوبی پراڈکٹس آن لائن اپ ڈیٹ ہوتے ہیں تو بعض اوقات Version Cue کا انسٹالیشن کامیابی سے تکمیل نہیں پاتا اور اس کے نتیجے میں فوٹو شاپ کی ایک اہم فائل VersionCueUI.frameworkfile برباد ہو جاتی ہے۔
    اگر اس فائل کو درست طور اپ لوڈ کرنا ہو تو تفصیل یہاں ملاحظہ کریں بصورت دیگر Version Cue کو off رکھا جانا بہتر ہے۔
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں