بیگم ابن صفی دوئم

Justuju نے 'گوشۂ ابن صفی' میں ‏اپریل 14, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Justuju

    Justuju -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 13, 2008
    پیغامات:
    18
    سلام دوستو

    مجھے بیگم ابن صفی دوئم سے رابطہ کا پتہ اور فون نمبر درکار ہے۔

    کیا آپ میری مدد کرسکتے ہیں؟

    شکریہ۔

    جستجو ٹی وی

    http://www.JustujuTv.Blogspot.com

    نوٹ: یہ رابطہ جستجو ٹی وی کے پروگرام "بہترین دوست" کے سلسلہ میں کیا جانا ہے۔
     
  2. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,624
    بیگم ابن صفی دوم سے آپ کی کیا مراد ہے ؟؟؟
     
  3. انصاری آفاق احمد

    انصاری آفاق احمد -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 5, 2010
    پیغامات:
    406
    جناب اسرار احمد صاحب کی دوسری بیوی
     
  4. جمیل

    جمیل ركن مجلسِ شوریٰ

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2009
    پیغامات:
    750
    اسرار احمد صاحب اور بیگم ابن صفی دوئم یہ دونوں کون ہیں ؟ کہاں رہتے ہیں،کیا کرتے ہیں؟
    کیا انھوں نے کوئي ایسا انوکھا کام کیا ہے جس سے کے بارے میں آپ نے ان سے انٹرویو لینا ہے
     
  5. Rashid Ashraf

    Rashid Ashraf -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 22, 2008
    پیغامات:
    89
    خوابیدہ فتنوں کو نہ ہی چھیڑیے حضور --- ابن صفی کے اہل خانہ کے لیے اس کا ذکر تکلیف دہ ہوگا، میں جانتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔ رابطہ کرنا ہے تو فرزند ابن صفی، ڈاکٹر احمد صفی سے کیجیے کہ ایک دنیا ان کی طرف راغب ہے --- ان دنوں ایک ٹی وی چینل ابن صفی پر ایک طویل دستاویزی فلم بنا رہا ہے، میں ان سے رابطے میں ہوں اور یہ بات ایک مسلمہ امر ہے کہ اس فلم میں صفی صاحب کی دوسری بیگم کا ذکر نہیں ہے
     
  6. Rashid Ashraf

    Rashid Ashraf -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 22, 2008
    پیغامات:
    89

    یقین کریں کہ مجھے یہ پیشکش ہوئی تھی کہ ہم آپ کو صفی صاحب کی ذاتی زندگی سے متعلق تفصیلات سے آگاہی کے لیے فلاں جگہ لے چلتے ہیں۔ آپ کی طرح ہماری تمام زندگی بھی صفی صاحب کی تحریروں سے اخلاقی اسباب لیتے گزری ہے لیکن اگر ہم محض سنسنی اور شہرت کے حصول کو اولیت دیتے تو ان صاحب کی پیشکش فورا" قبول کرلیتے اور ایسا کرکے یقین کریں کہ جب تک زندہ رہتے، اپنی نظروں میں تو گرتے ہی بلکہ صفی صاحب کے اہل خانہ سے بھی آنکھ ملانے کی جرات نہ کرپاتے۔

    اس قدر تفصیل سے جواب دینے کا ہمارا محض ایک ہی مقصد ہے اور وہ یہ کہ اس سلسلے میں مزید تجسس کو تیاگ دیا جائے کہ جس موضوع کو چھیڑنے سے ہمارے ہردلعزیز مصنف کے اہل خانہ کو مزید دکھ پہنچے، اس سے اجتناب ہی بھلا۔

    شکیل صدیقی صاحب، صفی صاحب کی عقیرت میں شوق سے کتاب چھاپیں لیکن اس میں سے ہر وہ تذکرہ نکال دیں کہ جو کسی کی دل آزاری کا سبب بنے۔ ہمیں یقین ہے اور آپ بھی یقین کرلیں کہ اس صورت میں کتاب زیادہ مقبول ہو گی۔ ورنہ:

    عشق قاتل سے بھی، مقتول سے ہمدردی بھی
    یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا ؟
    سجدہ خالق کو بھی، ابلیس سے یارانہ بھی
    حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا ؟


     
  7. Rashid Ashraf

    Rashid Ashraf -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 22, 2008
    پیغامات:
    89
    معاف کیجیے گا کہ شکیل صدیقی صاحب کا ذکر سہوا آگیا ------ جستجو بھائی، آپ ہماری ویب سائٹ ضرور ملاحظہ کیجیے گا:
    Wadi-e-Urdu

    یہ مکمل طور پر غیر تجارتی یعنی نان کمرشل ہے
     
  8. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,624
    میں راشد اشرف بھائی کے درج ذیل خیالات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں :
    کوئی شخص اگر دوسری تیسری شادی کرتا ہے تو یہ اس کا ذاتی معاملہ ہوتا ہے ، اس قسم کے ذاتی معاملات کا کسی فنکار کے فن سے بھلا کیا نسبت ہو سکتی ہے؟
    ہم ابن صفی مرحوم کو بحیثیت فنکار یعنی جاسوسی ناول نگار ، جانتے ہیں۔ اور ہمیں ان کے فن سے ہی عقیدت ہونا چاہئے۔ اگر فنکار کی ذاتی زندگی سے واقفیت اتنی ہی ضروری ہے تو وہ بھی بس اتنا جتنا کہ خود فنکار یا اس کے اہل خانہ بتانا چاہیں۔

    کسی فنکار کی زندگی میں خواہ مخواہ اور زبردستی کی کھوج کرید ۔۔۔۔ تحقیق نہیں بلکہ "زرد صحافت" کہلاتی ہے !!
     
  9. Rashid Ashraf

    Rashid Ashraf -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 22, 2008
    پیغامات:
    89
    دوسری بیگم

    جستجو بھیا!
    اب کیفیت یہ ہے کہ آپ نے بھی اس بات کو محسوس کرلیا ہوگا کہ یہ موضوع اور اس کی تفصیل، ابن صفی کے اہل خانہ کے لیے کوئی خوشگوار بات نہیں --- میں یہ جانتا ہوں کہ میرے اس موقف پر اگر آپ نے غور نہ کیا تو کسی نہ کسی ذریعے سے آپ ان خاتون تک پہنچ جائیں گے لیکن ایک بار پھر یہ درخواست ہے کہ اس کو نہ ہی چھیڑا جائے تو بہتر ہے ---- باقی آپ کی مرضی جناب

    خیر اندیش
    راشد اشرف
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں