فرزندِ رفی بھائی : دعاؤں کی درخواست

باذوق نے 'مجلسِ دعا' میں ‏اپریل 22, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    اردو مجلس کے ہردلعزیز ناظم اعلیٰ رفی بھائی کے دوسرے فرزند کل سے ہسپتال میں داخل ہیں۔
    کنڈرگارڈن میں زیرتعلیم ھشام بدقسمتی سے اسکول بس میں مکمل 6 گھنٹوں کیلئے قید ہو گئے تھے۔
    اس وقت آئی-سی-یو میں زیرعلاج ہیں اور ان کے ہوش میں آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

    ہم تمام دوست احباب رِقت قلبی سے ھشام کی عاجلانہ صحتیابی کیلئے اللہ تبارک و تعالی کی بارگاہ میں دست بدعا ہیں۔
    اردو مجلس کے تمام اراکین سے بھی دلی دعاؤں کی درخواست ہے۔
    ھشام کے والدین سے بھی گذارش ہیکہ وہ ہمت و حوصلہ رکھیں اور اللہ تعالیٰ کی ذات پر بھروسہ رکھیں۔ رب العزت آپ کو صبر و استقامت کی توفیق عطا فرمائے اور اس پریشانی کو جلد از جلد دور کرے ، آمین۔
     
    Last edited by a moderator: ‏اپریل 22, 2010
  2. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ!
    میں نے ابھی رفی بھائی سے تفصیلی گفتگو کی ہے۔
    واللہ بہت ہی برا ہوا معصوم بچے کےساتھ۔
    صبح اسکول فین کے ڈرائیور نے بچے اسکول چھوڑنے تھے، سب بچے اتر گئے، ہشام وین میں رہ گیا، ڈرائیور نے سمجھا کہ سب بچے چلے گئے ہین۔
    اس نے گھر جاکرکر وین مقل کرے چلا گیا۔
    ہشام سوتا ہی رہ گیا او رتیز دھوپ اس کے سر پر پڑتی رہی۔
    اسی وجہ سے وہ بے ہوشی میں چلا گیا۔
    آج تیسرادن ہے ہشام اسپتال میں ہے اور بے ہوشی کے عالم میں ہے،۔
    ڈاکٹروں نے کہا ہےکہ برین سوک گیا ہے، اب اللہ کا کوئی معجزہ ہی کام آسکتا ہے۔
    پلیز آپ سب سے دلی درخواست ہے کہ ہمشام کے لیے یکجو ہوکر اللہ سے دعا مانگیں، اپنی نیکیوں کا واسطہ دیں اللہ کو، وہ ذات کسی نہ کسی کی نیکی کے صدقے ہشام پر رحم فرمائے گا۔ ان شاءاللہ
    یا اللہ! تم رحیم ہے، تو کریم ہے، تو غفور ہے تو ذوالجلال والاکرام ہے، اللہ وہ معصوم جان آپ کی امنت ہے اپنے والدین کے پاس، تو جب چاہیے وہ امانت واپس لے سکتا ہے، واللہ کوئی بھی شکوہ نہیں کرے گا۔ انشاءاللہ مگر، تو رحم کرے گا تو ہم سب اور شکر گذار رہیں گے، اللہ تو ہشام کو شفاء نصیب فرمائے گا تو ہم ا تیری رحمت کے اور فریب ہوجائيں گے، اللہ تو معصوم کی جان بخش دے، اللہ تو اس معصوم کو جلد از جلد ہوش میں لادے، پہلے سے بھی زیادہ صحتمند کردے، اللہ وہ بچہ تیرے گھر میں مقام پذیر ہے، اس پر خصوصی رحم فرما۔ آمین یا رب العالمین
    والسلام علیکم
     
    Last edited by a moderator: ‏اپریل 22, 2010
  3. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
    یا اللہ رحیم یا اللہ کریم

    ہشام کو صحت یابی عطا فرمانا اور اس کو تمام بیماریوں سے محفوظ رکھنا۔

    آمین ثمہ آمین۔

    لواحقین سے گزارش ہے کہ اللہ پر کامل بھروسہ رکھیں اور صبر سے کام لیں بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    [ar]وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته [/ar]

    بہت تكليف دہ خبر ہے ۔ اللہ تعالى ہمارے پیارے بھانجے ہشام كو جلد از جلد مكمل شفاء عطا فرمائے ۔

    ہو سکے تو ہشام کے تيمارداروں كو يہ مسنون دعائیں پڑھنے کی تلقین کردیں

    [qh]اللهُم
    إِنّى أَعُوذُ بِكَ مِن زَوَالِ نِعمَتِكَ وَتَحَوُّلِ عَافِيَتِكَ
    وَفُجَاءَةِ نِقمَتِكَ وَجَمِيعِ سَخَطِكَ[/qh]
    ترجمہ :
    اے اللہ میں تیری پناہ میں آتا ہوں ،
    تیری نعمت کے زوال ( چھن جانے سے) ،
    تیری دی ہوئی عافیت کے ختم ہو جانے سے ،
    اور تیری ہر طرح کی ناراضگی سے ۔
     
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہر دلعزیز رفی بھائی کو صبرو استقامت کی توفیق عطا فرمائے ۔ یقننا اللہ اپنے محبوب بندوں کا امتحان لیتا ہے تاکہ وہ دیکھ سکے کہ اس کا بندہ کتنا صبر کرتا ہے ۔ رفی بھائی ہمیشہ صابر و شاکر رہے ہیں ۔ ان شاء اللہ وہ اس پریشانی اور مصیبت مین بھی صبر اور صلاتہ سے مدد حاصل کریں گئے ۔ بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ۔ میں سوال کرتا پوں بڑی عظمت والے رب سے جو کہ عرش عظیم کا رب ہے کہ وہ اس بچے کو شفا عطا فرمائے ۔ اور ایسی شفا جو کہ اس کے اور اس کے والدین کے لیے باعث مغفرت اور جنت ہو ۔
     
  6. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

    رفی بھائی فکر نہ کریں اللہ بڑا کار ساز ھے ہشام بیٹے کے صحت کے لئے پڑھائی شروع کر دی ھے انشاءاللہ ہشام بیٹا جلدی صحت یاب ہو کر گھر آئے گا۔

    والسلام
     
  7. جمیل

    جمیل ركن مجلسِ شوریٰ

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2009
    پیغامات:
    750
    میں اللہ رب العزت سے دعا کرتاہوں کہ وہ رفی بھائی کے بیٹے ہشام کو شفائے عاجلہ کاملہ عطافرمائے آمین۔
    [ar]اسأل الله العظيم رب العرش العظيم أن يشفيه ۔ آمين[/ar]

    [ar]اسأل الله العظيم رب العرش العظيم أن يشفيه ۔آمين[/ar]
    [ar]اسأل الله العظيم رب العرش العظيم أن يشفيه ۔ آمين[/ar]
    [ar]اسأل الله العظيم رب العرش العظيم أن يشفيه ۔ آمين[/ar]
    [ar]اسأل الله العظيم رب العرش العظيم أن يشفيه ۔آمين[/ar]
    [ar]اسأل الله العظيم رب العرش العظيم أن يشفيه ۔ آمين[/ar]
    [ar]اسأل الله العظيم رب العرش العظيم أن يشفيه آمين[/ar]
     
  8. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    بہت آزمائش ہے والدین کے لیے۔ اللہ تعالٰی ہشام بیٹے کو مکمل صحت عطا فرمائے اور والدین کو اس آزمائش سے جلد نکال دے۔ آمین۔
    رفی بھائی، آپ ہمت سے کام لیجیئے اور بارگاہِ الٰہی میں دعایئں کیجئیے، ان شاءاللہ ہشام جلد ٹھیک ہو جائے گا۔
     
  9. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ بچے کوشفاء کاملہ عطا فرمائے اللہ چاہے تو سب کچھ ممکن ہے۔اللہ تجھے تیرے وحدہ لا شریک ہونے کا واسطہ بچے کو شفا ء عطا فرما آمین
     
  10. sjk

    sjk -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 8, 2007
    پیغامات:
    1,754
    رفی بھائی بہت ہی دکھ ہوا ۔ حوصلہ رکھیئے گا۔ اللہ تعالی ہمارے پیارے ھشام کو ان شاء اللہ ضرور شفا کاملہ عطا فرمائین گے (آمین
     
  11. Abu Abdullah

    Abu Abdullah -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    934
    السلام علیکم،

    اللہ اسانیاں کرے!

    أَسأَلُ اللہَ العَظِيمِ رَبَّ العَرشِ العَظِيمِ أَن يَشفِيَكَ

    ترجمہ : میں عرش عظیم کےمالک سے تمہارے لیے شفا مانگتا ہوں ۔
     
  12. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    دوپہر 12 بجے کے قریب عکاشہ بھائی سے معلوم ہوا کہ یہ سب ماجرا ہوا ہے پھر رفی بھائی سے بات ہوئی
    اللہ تعالی رفی بھائی کو صبر کی توفیق دے
    اللہ سے دعا ہے کہ ہشام جلد از جلد ٹھیک ہوجائے
    أَسأَلُ اللہَ العَظِيمِ رَبَّ العَرشِ العَظِيمِ أَن يَشفِيَكَ
     
  13. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    اے اللہ ! ھشام کو صحتِ‌ کاملہ عطا فرما اور اس مشکل گھڑی میں اس کے والدین کو صبر کرنے کی توفیق عطا فرما ۔ آمین
     
  14. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    بہت دکھ اور پریشانی کی خبر ہے۔ دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ، بچے کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ آمین
     
  15. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    [qh]أَسأَلُ اللہَ العَظِيمِ رَبَّ العَرشِ العَظِيمِ أَن يَشفِيَكَ[/qh]
     
  16. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہر دلعزیز رفی بھائی کو صبرو استقامت کی توفیق عطا فرمائے ۔ یقننا اللہ اپنے محبوب بندوں کا امتحان لیتا ہے تاکہ وہ دیکھ سکے کہ اس کا بندہ کتنا صبر کرتا ہے ۔ رفی بھائی ہمیشہ صابر و شاکر رہے ہیں ۔ ان شاء اللہ وہ اس پریشانی اور مصیبت مین بھی صبر اور صلاتہ سے مدد حاصل کریں گئے ۔ بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ۔
    [ar]أَسأَلُ اللہَ العَظِيمِ رَبَّ العَرشِ العَظِيمِ أَن يَشفِيَكَ[/ar]
    میں سوال کرتا پوں بڑی عظمت والے رب سے جو کہ عرش عظیم کا رب ہے کہ وہ اس بچے کو شفا عطا فرمائے ۔ اور ایسی شفا جو کہ اس کے اور اس کے والدین کے لیے باعث مغفرت اور جنت ہو ۔
     
  17. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    خبر پڑھکر میں لکھنے پر مجبور ہوا۔
    اللہ تعالی آپ کے لخت جگر کو صحت کاملہ و عاجلہ عطافرمائے۔آمین۔
    گھبرانے کی بات نہیں،اردو مجلس کا ایک ایک رکن اور ممبر اور مہمان آپ کے ساتھ دعاء میں شریک ہے۔
     
  18. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

    میری ابھی ایک منٹ پہلے رفی بھائی سے بات ہوئی ھے، ڈاکٹروں نے کہا ھے کہ ابھی ہشام بیٹے نے ہاتھ پاؤں ہلانے شروع کئے ہیں بس اتنا رسپونس دیا ھے، انشاء اللہ سب کی دعائیں ہشام بیٹے کے ساتھ ہیں اللہ مزید بہتری فرمائیں گے آمین

    عتیق بھائی کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں جو انہوں نے مجھے نمبر مہیا کیا اللہ انہیں جزا دے آمین۔

    والسلام
     
  19. sjk

    sjk -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 8, 2007
    پیغامات:
    1,754
    شکریہ کعنان بھائی ان شاء اللہ ،اللہ تعالی مزید بہتری فرمائیں گے۔
     
  20. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ان شاء اللہ
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں