ریاض میں طوفانی بارش - 3/مئی/2010

باذوق نے 'موسم' میں ‏مئی 5, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    السلام علیکم۔

    گرج و چمک ، تیز ہواؤں کے ساتھ ، بروز پیر 3-مئی سعودی مقامی وقت دوپہر دو بجے سے دارالحکومت ریاض میں تیزرفتار بارش کا زور شروع ہو کر کوئی گھنٹہ بھر بعد ٹوٹا۔

    بارش کے پانی کی نکاسی کا موثر نظام نہ ہونے کے سبب منٹوں میں زیر زمین راستوں (under-passes) میں پانی جمع ہو کر راستہ بلاک ہو جاتا ہے اور ٹریفک کے سنگین مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔
    مگر ۔۔۔۔۔۔ ریاض ٹریفک پولیس (المرور) اور وزارتِ شہری دفاع (الدفاع المدنی) کی جانب سے ہنگامی صورتحال پر بہتر اور بروقت طریقے سے قابو پا لیا گیا۔

    واضح رہے کہ بارش کی جتنی بھی تباہ کاری ہوئی وہ زیادہ تر سڑکوں اور under-passes پر پیش آئی۔ تمام رہائشی علاقہ جات محفوظ رہے، الحمدللہ۔

    کچھ تصاویر ذیل میں ملاحظہ فرمائیں۔


    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]
     
  2. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,067
    اسلام علیکم
    ہاٹ ٹاپک ہے واقعی۔۔۔۔!

    ریاض‌شہر کے بارے میں‌ یہاں‌کے متوطنین کا یہ خیال ہے کہ انہوں‌نے اس سال جو موسم دیکھا ہے، وہ ابھی تک انکی زندگی میں‌نہیں‌دیکھا۔
    یعنی مئی کے موسم میں‌تواتر کے ساتھ سانڈ اسٹرامس،کلاؤڈی ویدر،اور ہلکی پھلکی بارش (جیس کے ہند و پاک میں جون سے لیکر سپٹمبر میں‌ہوتی ہے) یعنی جھڑی جیسی، پھر خاص طور پر یہ سلسلہ اگر دیکھاجائے تو قریب ایک ماہ سے جاری ہے، یہ کہنے میں مجھے کوئی آر نہیں‌کہ یہ ریاض‌کا بارش کا موسم کہلایا جاسکتا ہے۔جو کہ واقعی نایاب ہے۔حالانکہ ریاض‌میں‌بارش ہوتی ہے، لیکن سال میں‌کبھی کبھار، وہ بھی اچانک،لیکن اسطرح‌سے مستقلا موسم کلاؤڈی رہنا، پھر وقفہ وقفہ سے بارش ہونا وغیرہ۔۔۔سب کچھ اللہ کی رحمت کے سوا کچھ نہیں۔

    مزید یہ کہ مئی کا مہینہ شدید گرمیوں‌کا ہوتا ہے ، لیکن اللہ کا کرشمہ ہے کہ تقریبا لاسٹ پورا مہینہ شام اور سہ پہر کے بعد اتنا سہانا موسم ہورہا ہے کہ مجھے ایک دودفعہ تو بنگلور،میسور اور اوٹی کا موسم یاد آگیا۔

    عام طور پر ریاض شہر میں‌اپریل سے لیکر سپٹمبر میں‌گرمی ہوتی ہے، اور خاص طور پر مئی سے لیرک سپٹمبر کے اوائل تک تو رات کے دس بجے سے لیکر صبح سویرے فجر تک بھی گرمی کی حدت و شدت سے کان کی لوویں تک گرم ہوجاتی ہیں۔

    موسم کی یہ تبدیلیاں چاروں‌طرف ہیں، اور کسی بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ بھی ہوسکتی ہے، سونامی، پھر زلزلوں‌کی کثرت، پھر اوزون لیر کا متاثر ہونا، پھر لاووں‌کا پھٹ پڑنا، پھر۔۔۔خاص طور پر ان آڈیشن۔۔۔۔سعودی عرب ریاض‌کا سہانا موسم، جو کہ بس ایک خواب ہوا کرتا تھا۔۔۔۔ہمیں اللہ کی رحمت اور اسکی پناہ کی مانگ لینی چاہئے۔

    یا اللہ ہمیں زندہ رکھے تو ایمان پر، موت دے تو خاتمہ خیر پر فرما۔۔۔آمین
    مرنے سے پہلے پہلے شہادت حق کا فریضہ ادا کرنے کی سعادت نصیب فرما، اور جب ہم مالک حقیقی سے روبروہو تو وہ ہم سے خوش ہوکر ہمیں‌اپنی ابدی جنت میں داخل فرما۔یا اللہ یہ صرف تیری رحمت سے ہی ممکن ہے۔۔۔اور ہمیں‌توفیق دے کہ ہم دنیا میں نیک اعمال، اور ویسے اعمال جیسے تجھے مطلوب تھے لیکر تیرے حضرور پہنچے۔۔۔اور ہم سرخرو ہوجائیں۔۔۔آمین
     
  3. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    موسم میں‌ واقعی بہت تبدیلی آ رہی ہے۔ کویت میں بھی 3 دن پلے تقریبا سارا دن بارش ہوئی اور کافی تیز بارش ہوئی۔ حالانکہ مئی میں تو یہاں سخت گرمی پڑتی ہے، لو چلتی ہے اور بارش کا نام ونشان بھی نہیں ہوتا۔۔ اللہ اکبر، اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔۔
     
  4. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    یا اللہ خیر۔۔۔۔۔۔

    اب کیسا موسم ہے؟
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں