جب عورت ہی عورت نہ رہے تب۔۔۔آزادی نسواں‌کس چڑیا کا نام ہے۔۔۔!!!

ابومصعب نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏مئی 19, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    السلام علیکم

    عورت کو مغرب نے صرف کھلونا اور عیاشی کا ذریعہ بنالیا، جہاں‌بظاہر تو عورت کو بہت آزادی ہے، بلکہ مرد سے بھی زیادہ، لیکن حقیقت میں عورت سے صرف اسکی ان صفات سے کھیلا جاتا ہے، جو کہ درحقیقت اسکے مالک حقیقی نے اسکو عظیم تر بنانے کے لئے اور دنیا میں کلرز بکھیرنے کے لئے بنادیا۔

    وہ کیا چیزیں ہیں۔

    میں اپنی بات اور موضوع کو واضح‌کرنے کے لئے عورت کی صرف وہ دو ذمہ دارانہ صفات پر روشنی ڈالتا چلوں‌، جو کہ عورت کو آزادی نسواں‌کی جیلوں اور سڑانڈ سے نکال کر۔۔حقیقی آزادی عطا کرکے۔۔۔حقیقت میں عورت بنے رہنے میں‌معاون ثابت ہوتا ہے۔۔۔!

    سب پہلے عورت کی ایک خوبصورت و عظیم لیکن سب سے ذمہ دار حیثیت۔۔یعنی ۔۔ماں۔۔۔ ماں‌کی گود حقیقت میں ایک مدرسہ ہے۔۔۔اورماں گود اور اسکی ممتا سے کسکو انکار ہوگا۔دنیا کے بڑے سے بڑے سکندر اور چقندر ہو یا حادی۔۔۔تمام کے تمام نے اسی ماں‌کی گود اور یونیورسٹی سے ہی تو وہ تعلیم حاصل کی ہے۔۔۔جو کہ انسان کو کمزور و ناتواں سے طاقتور بنادیتی ہے۔۔۔ہاں یہ سب کچھ اللہ ہی کی عطا کردہ ہے۔

    دوسری طرف۔۔۔بیوی کی شکل میں جب عورت زندگی کی بہترین ساتھی ثابت ہوتی ہے۔۔تو یہ اس مرد سے پوچھیں‌جو کہ اپنی بیوی کے ساتھ اچھے تعلقات مینٹین کرکے۔۔۔خوش زندگی گذار رہا ہے۔۔اسکا راز کیا ہے۔۔۔یہ تو وہی جانتا ہے کہ۔۔۔نیک اور چاہنے والی بیوی کی شکل میں‌جو عورت اسکی زندگی کی ساتھی ہے۔۔۔وہی تو اسکی دل و دماغ کے چین کا سبب ہے۔۔۔۔اور یہ سب کچھ۔۔۔ نیک مرد کو اسکے اللہ رب العزت کی جانب سے دنیا میں تحفہ بلکہ تحفہ عظیم ہے۔۔۔نیک اور چاہنے والی بیوی ہو تو دنیا جنت بن جاتی ہے۔۔مطلب کہ دنیا میں پیش آنے والی ہر خطرات کے بعد جب مرد گھر میں داخل ہوتا ہے۔۔اور وہاں اسکو ایک پاکیزہ صفت بیوی جو کہ اسکو دل و جان سے چاہتی بھی ہو۔۔۔تب کیسے وہ ذہن کے تمام مسائل سے آزاد نہ ہو۔۔۔! یہ سب اللہ کی جانب سے عورت کے وہ صفات عظمٰی ہیں۔۔جس کو مغرب نے درحقیقت پنپنے نہ دیا۔۔۔بلکہ یہ کہنا بیجا نہ ہوگا کہ۔۔۔۔مغرب نے عورت کو عورت کے بجائے۔۔۔مرد بنادیا۔۔۔اور عورت کے اندر کی عورت۔۔بس آہ و زاری ہی کرتی رہ گئی۔۔کہ میں‌کہاں ہوں۔۔۔مجھے میرے اندر سے ڈھونڈو۔۔۔۔!!!!

    میں‌نے اختصار کے ساتھ صرف عورت کے کچھ مفہوم سے میرے اصل موضوع کو سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ۔۔۔آزادی نسواں حقیقت میں آزادی نسواں (عورت) ہے یا یہ عورت کے لئے اسکی حقیقی عورت کی موت ہے۔۔۔!!!


    مغرب کے یہ ماننا کہ عورت ہر کامیابی کے پیچھے راز ہے۔۔۔یہ تو انکی ذہنی عیاشی کے فلسفے ہیں۔۔لیکن درحقیقت ، یہ حقیقت ہے کہ وہ لوگ عورت کو اپنے زندگیوں کی کامبیابیوں‌کا راز بنا ہی نہیں‌پاتے۔۔۔کیونکہ وہ عورت کے ساتھ بس کھیلتے ہیں، بلکہ عورت کو مرد بنا کر کھیلتے ہیں‌کیونکہ مغرب کی عورت کے اندر کی عورت کو تو وہ لوگ باہر آنے ہی نہیں دیتے۔۔۔یہ نام نہاد مغرب جو آزادی نسواں کا نعرہ لگاتی ہے۔۔وہ تو عورت کے مفہوم سے ہی ناآشنا ہے۔۔۔

    مغرب کہتا ہے کہ۔۔۔عورت کو اسلام نے چھپا کر اسکی صلاحیتوں سے مزاق کیا اور ناانصافی کی۔۔میں‌تو کہتا ہوں‌ اسلام نے ہی تو عورت کو عورت بننے میں‌مدد کیا۔۔۔اور اسلام سے ہٹکر وہ لوگ بھی جو انسان ہیں وہ بھی عورت کی ان ، عورتانہ صفات سے واقف ہوتے ہیں ، عورت کے عورت بننے سے روکتے نہیں، بلکہ آزادی نسواں‌ کے نعرے انہیں‌بہت زیادہ پریشان نہیں‌کرتے کیونکہ وہ بھی سمجتے ہیں‌کہ ۔۔۔یہ آزادی نسواں‌حقیقت میں ۔۔۔اصل عورت کی موت ہے۔۔۔۔!!!!جب عورت ہی عورت نہ رہے تب۔۔۔آزادی نسواں‌کس چڑیا کا نام ہے۔۔۔!!!
     
  2. عندلیب

    عندلیب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2008
    پیغامات:
    4,642
    جب عورت ہی عورت نہ رہے تب۔۔۔آزادی نسواں‌کس چڑیا کا نام ہے۔۔۔!!!
    درست بالکل درست فرمایاآپ نے ۔
     
  3. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    بالکل صحیح کہا،
    جزاک اللہ خیرا
     
  4. JUNAID BIN SHAHID

    JUNAID BIN SHAHID نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    805
    آپ نے بالکل سچ فرمایا
    جزاک اللہ
     
  5. انصاری آفاق احمد

    انصاری آفاق احمد -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 5, 2010
    پیغامات:
    405
    السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبركاتہ
    بہت خوب جزاک اللہ
     
  6. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    جاسم بھائی
    عندلیب سس
    شاہد بھائی
    اور انصاری بھائی
    آپ تمام کا بہت شکریہ۔۔۔
    جزاک اللہ
    اللہ تعالی ہمیں ، اسلام کو اپنے طریقہ زندگی کے طور پر اپنانے کی توفیق بخشے تاکہ ہم۔۔۔اس مختصر زندگی کے آزمائش میں سرخرو ہو کر۔۔اپنے مالک حقیقی سے اسکی رحمت کی طلب کرکے ۔۔۔۔بہترین جنتوں‌میں‌داخل ہوسکیں۔
    ان شااللہ
     
  7. asimmithu

    asimmithu -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏فروری 26, 2010
    پیغامات:
    182
    جزاک اللہ خیرا پر خلوص بھائی بہت اچھا لکھا
     
  8. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
  9. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    عاصم بھائی
    ارسلان بھائی
    سب کا بہت شکریہ۔
    اللہ ہمیں‌بھی اپنی اپنی حدوں میں ڈسکسڈ میٹرز پر عملی تدابیر کی توفیق عطافرمائے۔۔۔آمین
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں