مكاتيبِ محمد رسول اللہ ، صلى اللہ عليہ وسلم

عائشہ نے 'سیرتُ النبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم' میں ‏جون 12, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    بسم اللہ الرحمن الرحيم
    السلام عليكم ورحمت اللہ وبركاتہ

    نبي كريم حضرت محمد صلى اللہ عليہ وسلم كے وہ مكاتيب جو مختلف بادشاہوں اور امراء كے نام لکھے گئے ۔
    ​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    شاہ حبشہ نجاشى رضي اللہ عنہ كے نام لكھا گیا مکتوب

    شاہ حبشہ نجاشى رضي اللہ عنہ كے نام لكھا گیا مکتوب

    تصوير :
    [​IMG]
    متن ۔
    [QH]من محمد رسول الإسلام إلى النجاشى عظيم الحبشة:
    سلام عليك إنى أحمد الله إليك ، الله الذى لا إله إلا هو الملك القدوس السلام المؤمن المهيمن ، وأشهد أن عيسى بن مريم روح الله وكلمته ألقاها إلى مريم البتول الطيبة الحصينة، فحملت بعيسى فخلقه الله من روحه كما خلق آدم بيده ، وإنى أدعوك وجنودك إلى الله عز وجل ، وقد بلغت ونصحت فاقبلوا نصحى، والسلام على من اتبع الهدى.[/QH]​

    اردو ترجمہ:

    "بسم اللہ الرحمٰن الرحیم"
    محمد رسول اللہ کی جانب سے نجاشی عظیم حبشہ کے نام
    اس شخص پر سلام جو ہدایت کی پیروی کرے ۔ اما بعد میں تمہاری طرف اللہ کی حمد کرتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں ‘ جو قدوس اور سلام ہے ۔ امن دینے والا محافظ و نگران ہے ۔ اور میں شہادت دیتا ہوں کہ عیسیٰ ابن مریم اللہ کی روح اور اس کا کلمہ ہیں ۔ اللہ نے انہیں پاکیزہ اور پاک دامن مریم بتول (علیہ السلام) کی طرف ڈال دیا۔ اور اس کی روح اور پھونک سے مریم (علیہ السلام) عیسیٰ کے لئے حاملہ ہوئیں۔ جیسے اللہ نے آدم کو اپنے ہاتھ سے پیدا کیا۔ میں اللہ وحدہ لاشریک لہ کی جانب اور اس کی اطاعت پر ایک دوسرے کی مدد کی جانب دعوت دیتا ہوں اور اس بات کی طرف (بلاتا ہوں ) کہ تم میری پیروی کرو اور جو کچھ میرے پاس آیا ہے اس پر ایمان لاؤ کیونکہ میں اللہ کا رسول ہوں اور میں تمہیں اور تمہارے لشکر کو اللہ عزوجل کی جانب بلاتا ہوں ، اور میں نے تبلیغ و نصیحت کردی لہٰذا میری نصیحت قبول کرو ، اور اس شخص پر سلام جو ہدایت کی پیروی کرے"۔ ​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    ہرقل کے نام

    شاہ روم ہرقل کے نام لکھا گیا مکتوب :

    تصویر
    [​IMG]

    متن
    [QH]من محمدعبد الله ورسوله إلى هرقل عظيم الروم: سلام على من اتبع الهدى، أما بعد فإنى أدعوك بدعوة الإسلام أسلم تسلم يؤتك الله أجرك مرتين ، فإن توليت فعليك إثم جميع الآريسيِّين". {قل يا أهل الكتاب تعالوا إلى كلمة سواء بيننا وبينكم ألا نعبد إلا الله ،ولا نشرك به شيئا،ولا يتخذ بعضنا بعضا آربابا من دون الله فإن تولوا فقولوا اشهدوا بأنا مسلمون}
    [/QH]​

    اردو ترجمہ :
    " بسم اللہ الرحمٰن الرحیم "
    اللہ کے بندے اور اس کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے ہرقل عظیم روم کی طرف
    اس شخص پر سلام جو ہدایت کی پیروی کرے ۔ تم اسلام لاؤ سالم رہو گے ۔ اسلام لاؤ اللہ تمہیں تمہارا اجر دوبارہ دے گا ۔ اور اگر تم نے رو گردانی کی تو تم پر اریسیوں ( رعایا) کا بھی ( گناہ ) ہوگا ۔ اے اہل کتاب ایک ایسی بات کی طرف آؤ جو ہمارے اور تمہارے درمیان برابر ہے کہ ہم اللہ کے سوا کسی اور کو نہ پوجیں ، اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کریں اور اللہ کے بجائے ہمارا بعض بعض کو رب نہ بنائے ۔ پس اگر لوگ رخ پھیریں تو کہہ دو کہ تم لوگ گواہ رہو ہم مسلمان ہیں " ۔
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    بحرین کے بادشاہ منذر بن ساوی کے نام

    بحرین کے بادشاہ منذر بن ساوی کے نام لکھا گیا مکتوب مبارک

    تصویر

    [​IMG]

    متن
    [QH]من محمد رسول الله إلى المنذر بن ساوي سلام عليك فإني أحمد الله إليك الذي لا إله غيره وأشهد أن لا إله إلا الله وأن محمداً عبده ورسوله أما بعد.. فإني أذكرك الله عز وجل فإنه من ينصح فإنما ينصح لنفسه.. وأنه من يطع رسلي ويتبع أمرهم فقد أطاعني ومن نصح لهم فقد نصح لي وان رسلي قد أثنوا عليك خيراً وإني قد شفعتك في قومك فاترك للمسلمين ما أسلموا لله وعفوت عن أهل الذنوب فاقبل منهم وإنك مهما تصلح فلن نعزلك عن عملك ومن أقام على دينه وسنته فعليه الجزية
    [/QH]
    ​

    اردو ترجمہ:
    " بسم اللہ الرحمٰن الرحیم "
    محمد رسول اللہ کی جانب سے منذر بن ساوی کی طرف
    تم پر سلام ہو۔ میں تمہارے ساتھ اللہ کی حمد کرتا ہوں جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور میں شہادت دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں ۔
    امابعد ! میں تمہیں اللہ عزوجل کی یاد دلاتا ہوں ۔ یاد رہے کہ جو شخص بھلائی اور خیر خواہی کرے گا وہ اپنے ہی لیے بھلائی کرے گا اور جو شخص میرے قاصدوں کی اطاعت اور ان کے حکم کی پیروی کرے اس نے میری اطاعت کی اور جو ان کے ساتھ خیر خواہی کرے اس نے میرے ساتھ خیر خواہی کی اور میرے قاصدوں نے تمہاری اچھی تعریف کی ہے اور میں نے تمہاری قوم کے بارے میں تمہاری سفارش قبول کر لی ہے؛ لہذا مسلمان جس حال پر ایمان لائے ہیں انہیں اس پر چھوڑ دو ۔ اور میں نے خطا کاروں کو معاف کر دیا ہے لہذا ان سے قبول کر لو۔ اور جب تک تم اصلاح کی راہ اختیار کیے رہو گے ہم تمہیں تمہارے عمل سے معزول نہ کریں گے اور جو یہودیت یا مجوسیت پر قائم رہے اس پرجزیہ ہے" ۔
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    مصری شاہ مقوقس كے نام لکھا گیا مکتوب مبارك

    تصوير:
    [​IMG]

    متن :

    [QH]من محمد عبد الله ورسوله إلى المقوقس عظيم القبط: سلام على من أتبع الهدى، أما بعد فإنى أدعوك بدعوة الإسلام ، أسلم تسلم يؤتك الله أجرك مرتين {يا أهل الكتاب تعالوا إلى كلمة سواء بيننا وبينكم ألا نعبد إلا الله ،ولا نشرك به شيئا ولا يتخذ بعضنا بعضا أربابا من دون الله ، فإن تولو فقولوا اشهدوا بأنا مسلمون}
    [/QH]
    ​

    اردو ترجمہ :
    " بسم اللہ الرحمٰن الرحیم"
    اللہ کے بندے اور اسے کے رسول محمد کی طرف سے مقوقس عظیم قبط کی جانب ۔
    میں تمہیں اسلام کی دعوت دیتا ہوں ۔ اسلام لاؤ سلامت رہو گے۔ اور اسلام لاؤ اللہ تمہیں دوہرا اجر دے گا۔ لیکن اگر تم نے منہ موڑا تو تم اہل قبط کا بھی گناہ ہوگا۔ " اے اہل قبط ! ایک ایسی بات کی طرف آؤ جو ہمارے اور تمہارے درمیان برابر ہے کہ ہم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہرائیں ۔ اور ہم میں سے بعض ، بعض کو اللہ کے بجائے رب نہ بنائیں ۔ پس اگر وہ منہ موڑیں تو کہہ دو کہ گواہ رہو ہم مسلمان ہیں "۔



    بشکریہ: rasoulallah.net
    ربط: http://rasoulallah.net/Photo/index.php?album=Messages_from+the+Prophet
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
  7. سپہ سالار

    سپہ سالار -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    2,018
    جزاک اللہ بہت اچھی شیئرنگ کی ہے۔
     
  8. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    جزاک اللہ عین سسٹر
    واللہ بہترین موضوع پیش کیا ہے آپ نے۔
    اللہ آپ کو اس کا اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین
    والسلام علیکم
     
  9. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,394
    جزاک اللہ خیرا!
     
  10. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  11. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    جزاکِ اللہ خیراً عین سسٹر،
     
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    واياكم ، شكريہ
    واياكم، شكريہ
    واياكم
    واياكم
    واياكم جاسم بھائی ۔آپ كہاں گم ہیں ؟
     
  13. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
    جزاک اللہ خیرا

    عین باجی بہت پیاری شئیرنگ کی ہے آپ نے

    مجھے ایسی معلومات کا بہت سوق ہے

    ایک بات پوچچھنا چاہتا ہوں یہ اصل خطوط ہیں میرا مطلب جس پر لکھا گیا ہے یہ وہی کاغذ ہیں یا اصل کو کسی اور کاغذ پر پرنٹ کیا گیا ہے۔
     
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    واياكم ۔ یہ ان مکاتیب مبارکہ کا عکس ہے ۔
     
  15. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
  16. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,051
    اہل علم سے میرا ایک سوال ہے۔
    کیا یہ تمام خطوط نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
  18. یاسمین

    یاسمین -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 5, 2009
    پیغامات:
    385
    جزاک اللہ خیرا کثیرا کثیرا،عین آپ نے تو دل خوش کر دیا
     
  19. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    وایاکم سسٹر ۔ اصل كمال تو اردو مجلس كے ان قابلِ قدر اراكين كا ہے جنہوں نے الرحيق المختوم جيسى نفيس كتاب كی اتنى محنت سے یونیکوڈائزنگ کی بادشاہوں اور امراء کے نام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خطوط - URDU MAJLIS FORUM
    اور باقى كمال rasoulallah.net كے ذمہ داران كا منتدي الصور | رسائل رسول الله للملوك و الأمراء
    جزى اللہ الجميع خير الجزاء ، ميں نے تو بس ان سب كو ايك موضوع ميں یکجا كيا ہے ۔
     
  20. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,051
    میری معلومات کے مطابق اور حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ تعالی اس وقت سیرت پر اب تک سب سے صحیح کتاب بہ اعتبار تحقیق " سیرت کے سچے موتی" از امیر حمزہ ہے جس کی تحقیق کا فریضہ سید تنویر الحق شاہ صاحب حفظہ اللہ تعالی تلمیذ الشیخ زبیر علی زئی نے سر انجام دیا ہے۔ اگرچہ اس کتاب میں بھی خطوط موجود ہیں لیکن شاہ صاحب کے مطابق اس میں بھی صرف دو یا تین خطوط ثابت شدہ ہیں۔ باقی کتاب میں ایک دو جگہ ضعیف روایات موجود بھی ہیں۔ لہذا اگر ہو سکے تو علماء کرام ان خطوط کی تحقیق یہاں بیان فرما دیں۔
    جزاکم اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں