حسن عمل

عائشہ نے 'کلامِ سُخن وَر' میں ‏جون 13, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    حسن عمل

    عمل بڑا ہو کہ چھوٹا جو بے ريا نہ ہوا
    خدا كے ہاں وہ عمل قابل جزا نہ ہوا

    وہ زندہ زندہ نہيں اس جہان فانى ميں
    جو اپنی زيست كے مقصد سے آشنا نہ ہوا

    رہا جو درپئے آزارِ بندگانِ خدا
    جہاں میں اس كا بھی ہرگز کبھی بھلا نہ ہوا

    عمل ميں حسن عمل كى بڑی ضرورت ہے
    بغير اس كے كوئى كام، كام كا نہ ہوا

    نہ جانے دے گئے داغ جدائى كتنے غم
    وہ تيرا غم ہے جو مجھ سے کبھی جدا نہ ہوا

    ہوا ذليل نہ كيا كيا تو وقت كے ہاتھوں
    غرور تيرا مگر عجز آشنا نہ ہوا

    پتہ ہے كيا اسے آفت زدوں كى حالت كا
    جو خود كبھی كسى آفت ميں مبتلا نہ ہوا

    اسى كے ساتھ وہ ميدانِ حشر ميں ہو گا
    كہ جس كا جس سے بھی دنيا ميں دوستانہ ہوا

    ہے مجھ پہ تيرا كرم بے مثال وبے پایاں
    يہ حق ہے مجھ سے كبھی تيرا حق ادا نہ ہوا

    نہ خود ہی آئے نہ ان كى كوئى خبر آئى
    مسافرانِ عدم كو گئے زمانہ ہوا !

    ٹھہر سكا نہ وہ پل بھر بھی دہر ميں عاجز
    كسى كا دہر سے جب ختم آب و دانہ ہوا


    [​IMG]


    عبد الرحمن عاجز مالير كوٹلوی ( رحمہ اللہ) ​
     
  2. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    بہت خوب
     
  3. حجاب

    حجاب -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2010
    پیغامات:
    666
    really nice
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    السلام عليكم نٹ کھٹ بہنا :) اردو مجلس میں خوش آمدید ! یہاں ضرور آئیے گا گوشۂ نسواں ہم خواتین کا اپنا کارنر ہے ۔
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    شکریہ ارم باجی ۔۔۔ سوری ارم جی ۔
    شکریہ نٹ کھٹ بہن ۔
     
  6. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
  7. سعد نظامی

    سعد نظامی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 14, 2010
    پیغامات:
    60
    بہت گہری باتیں کہی ہیں۔
    کیپ اِٹ اپ!!
     
  8. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    جزاک اللہ خیرا عین سسٹر
    اچھی شئیرنگ ہے
     
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    شکریہ
    شکریہ
    وایاکم ۔ شکریہ
     
  10. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    حسن عمل سے یاد آیا
    اکبرالہ آبادی اردو میں طنزومزاح کے باوا آدم سمجھے جاتے ہیں ۔ان کی نوجوانی کا دور تھاکسی جگہ ایک مشاعرے میں یہ بھی مدعوتھے انہوں نے شعرکاپہلامصرعہ پڑھا
    ’’قرآن ہے شاہد ہے کہ خداحسن سے خوش ہے‘‘
    یہ سن کر ایک بزرگ کی تیوریاں چڑھ گئیں کہ یہ کیاحرکت ہے قرآن کے ساتھ بھی شوخیاں ہونے لگیں ،ان کی پیشانی پر شکنیں پڑنے لگیں اکبرالہ آبادی نے اس کو فورابھانپ لیااورجلدی سے دوسرامصرعہ پڑھ دیا
    ’’کس حسن سے یہ بھی توحسن عمل سے‘‘
    یہ سن کر وہ بزرگ اتنے بے خود ہوگئے کہ انہیں گلے سے لگالیا۔
    (یہ واقعہ میں نے انشائے ماجدی میں پڑھاہے جو ان کے بھتیجے اورداماد حکیم عبدالقوی صاحب نے مرتب کیاہے)
     
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    یہ دونوں مصرعے یوں ہی ہیں کیا ؟ وزن شزن تو خاصا غائب ہے ۔
     
  12. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    دراصل پہلامصرعہ غلط لکھاگیاہے صحیح یوں ہے
    ’’قرآن ہے شاہد کہ خداحسن سے خوش ہے
    کس حسن سے ،یہ بھی توسنوحسن عمل سے‘‘
    اب وزن بحمداللہ برابر ہے
     
  13. یاسمین

    یاسمین -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 5, 2009
    پیغامات:
    385
    ما شا ء اللہ
     
  14. Aemi

    Aemi -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 15, 2008
    پیغامات:
    157
    نائس شیئرنگ
     
  15. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    حسب معمول آدھی غلطى مانى ہے دونوں مصرعے غلط تھے ۔ خير ، مجھے لگتا ہے واقعے ميں مذكور بزرگ كوئى صوفى تھے ۔ صوفياء كى معلومات حديث كمزور ہوتی ہے ورنہ انہیں پہلے مصرعے پر صحيح مسلم كى حديث ياد آ جاتى کہ : ان اللہ جميل يحب الجمال !
     
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت بہت شکریہ ایمی سسٹر ۔ ويلكم بيك ! اب آتى رہیے گا ۔

    بہت شکریہ بھائی
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں