کورل ڈرا11 کلاس 2

اعجاز علی شاہ نے 'کورل ڈرا کورس' میں ‏ستمبر 5, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    بسم اللہ الرحمن الرحیم


    کورل ڈرا کلاس 2

    السلام علیکم

    جناب حسب وعدہ کورل ڈرا کی دوسری کلاس حاضر خدمت ہے۔ پہلی کلاس میں ہم لوگوں نے Grid ٹول کے بارے میں پڑھا تھا۔ اس ٹول کے ذریعے ہم لوگ کوئی بھی چیز ایک مخصوص اندازے پر تخلیق کر سکتے ہیں۔ یہ ٹول زیادہ استعمال نہیں ہوتا لیکن اس کے باوجود میں اس کے بارے میں آپ لوگوں کے علم میں اضافہ کرنا چاہتا ہوں کیوں کہ ہم کبھی کبھی اس کا استعمال کرتے ہیں۔

    Grid پر عملی طور پر کام کس طرح کرتے ہیں؟
    تو آئیے Snape to Grid اور Grid پر View میں کلک کرنے کے بعد (جیسا کہ آپ لوگ پہلی کلاس میں ملاحظہ کرچکے ہیں) آپ لوگوں کے پاس اس طرح کی ورک شیٹ ہوگی۔
    [​IMG]


    دراصل جو خانے آپ لوگ دیکھ رہے ہیں آپ جناب Grid کے ڈبہ جو کہ ایک مربع شکل ہے کے چاروں طرف یا چاروں کونوں پر سنیب کرسکتے ہیں۔ سنیپ سے مراد یہ ہے کہ آپ کے ماؤس کا کرسر اس پوزیشن کو خود بخود پکڑے گا جیسے اس میں میقناطیس لگا ہو۔

    Grid Tool اور Bezier Tool
    سب سے پہلے اس کو یہاں سے منتخب کریں۔
    [​IMG]
    مثال کے لئے میں نے Bezier Tool کا استعمال کیا ہے۔ جب آپ مذکورہ ورک شیٹ پر کام کریں گے تو آپ دیکھیں گے کہ جب بھی آپ مذکورہ ٹول کو اختیار کرنے کے بعد ماؤس کے بائیں بٹن سے لائن کو بنائیں گے تو وہ مختلف پوائنٹس پر خود بخود سنیپ ہوگا۔

    یہ دیکھیں لائن کو کس طرح مختلف پوائنٹس پر سنیپ کیا گیا ہے۔
    [​IMG]


    اس تصویر میں آپ لوگ عدد یعنی نمبرز کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں کہ پہلے کہاں پر سنیپ کیا گیا ہے۔ 1 سے لیکر 4 تک کے پوائنٹس کو دیکھیں۔
    [​IMG]


    Grid Tool اور لکھائی Text Tool
    لائنز کے علاوہ آپ لوگ لکھائی وغیرہ کو بھی سنیپ کرسکتے ہیں۔ آپ لوگ جناب لکھائی کے ٹول کو یہاں سے سلیکٹ کریں۔
    [​IMG]

    جناب آپ لکھتے وقت بھی محسوس کریں گے کہ آپ کی لکھائی آزاد (Independent or free) نہیں بلکہ وہ کسی نہ کسی پوزیشن کو سنیپ کر رہی ہے۔اس طرح آپ جب اس کو ایک مقام سے دوسرے مقام پر Move کریں گے تو پھر بھی وہی صورت حال ہوگی۔


    Grid Tool اور Elipse Tool
    سب سے پہلے آپ Elipse Tool کو یہاں سے سلیکٹ کریں۔
    [​IMG]

    آپ گرڈ کے ڈبہ میں دائرہ(Circle) کو بنا کر چیک کریں گے تو آپ وہی بات محسوس کریں گے جو میں نے اوپر بیان کی۔

    Grid Tool اور Rectangle Tool
    پہلے یہاں سے اس ٹول کو سلیکٹ کریں۔
    [​IMG]

    بالکل اسی طرح اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے جیسے اوپر مذکورہ ٹولز کا استعمال ہوا ہے۔


    تو جناب یہ کچھ استعمال تھا اس ٹول کا۔ باقی انشاءاللہ ہم لوگ جس طرح آگے آگے بڑھتے جائیں گے ہم لوگوں پر مزید نئے نئے راز منکشف ہوتے رہیں گے۔

    اللہ حافظ اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,358
    وعلیکم السلام
    محترم سید اعجاز بھائی ۔۔
    آپ نے پہلی کلاس کی طرح یہ کلاس بھی نہایت ہی اعلیٰ درجے میں پیش کی ہے۔
    اور میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ اس کلاس میں بھی ‌سب سے پہلے حاضری دے رہا ہوں۔
    اللہ آپ کو خوش رکھے ۔۔۔ اور اس سلسلے کو جاری رکھنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔(آمین)
     
  3. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    وعلیکم السلام!
    اعجاز بھائی ہمیشہ کی طرح بہت ہی اچھے طریقے سے آپ نے سمجھایا اور سکھایا۔
    اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔ آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. زاہد محمود

    زاہد محمود -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 5, 2007
    پیغامات:
    179
    زبردست جناب
    مجھے تو بس آپ کی کلاس نمبر 26کا انتظار ہے کہ کب باری آئے گی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    بھائی سب سے پہلے اردو مجلس پر خوش آمدید زاہد بھائی۔۔ بہت دنوں سے آپ کے بارے میں سوچ رہا تھا۔ لیکن آخر آپ تشریف لے آئے۔۔
    بھائی ضرور کلاس نمبر 26 تک یہاں پر پوسٹ کروں گا۔۔
    اللہ آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. گل خان

    گل خان -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 5, 2007
    پیغامات:
    517
    اعجاز بھائی---بہت خوُب----امید ہے کہ اس کورس کو ادھورا نہی چھوڑیں گے----جزاک اللہ---اور بھائی صاحب-اس سبق کو pdf.formatمیں کیسے تبدیل کر سکتے ہیں؟؟؟؟
    اللہ حافظ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    برادر تبدیل کرنا کوئی مشکل کام نہیں۔ بس یہ کام مجھ پر چھوڑیں۔
     
  8. ڈیزائنر

    ڈیزائنر -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2007
    پیغامات:
    139
    شکریہ جناب

    جناب اعجازبھائی بہت شکریہ.........ہمیشہ کی طرح بہت زبردست شیئرنگ کی آپ نے...

    اور آپ کی محبت ہمیں بھی اس سائٹ پر کھینچ لائی ہے.............:)
     
  9. شعیب سعید شوبی

    شعیب سعید شوبی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2007
    پیغامات:
    61
    اعجاز بھائی جزاک اللہ!۔۔۔۔۔حسبِ توقع یہ کلاس بھی شاندار ہے۔ یقین کریں میں آپ کی کلاس کی وجہ سے مجلس میں حاضر ہو جاتا ہوں۔ آپ کے سمجھانے کا انداز شاندار ہے اور آپ ہمیشہ کام کی چیز ہی شیئر کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش و خرم رکھے! (آمین)
     
  10. Naila

    Naila -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 2, 2007
    پیغامات:
    128
  11. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    اعجاز بھائی!
    آپ نے بہت شاندار انداز سے سمجھايا مگر ایک بات مجھے سمجھ میں نہیں آئی۔
    Bezier Tool کہاں پر ہے مجھے تو نظر ہی نہیں آرہا۔
    میں اپنب کھولا ہوا پیچ بھیج رہا ہوں پلیز تلاش کریں کہ میں کس طرح یہ ٹول ڈھونڈوں۔ ۔ ۔ ۔؟
    [​IMG]
     
  12. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    بھائی آپ ایک کام کریں۔
    جہاں پر آپ کو فری ھینڈ ٹول نظر آرہا ہے اس پر ماؤس کا لیفٹ بٹن کلک کریں اور دبائیں رکھیں۔ [​IMG]
    اس کے بعد آپ کو یہ مینو نظر آجائے گی۔۔[​IMG]
    پھر نشان کردہ ٹول کو سلیکٹ کریں۔۔
    امید ہے کہ آپ کا مسئلہ حل ہو گیا ہوگا۔
     
  13. طلحہ خان

    طلحہ خان محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 8, 2007
    پیغامات:
    372
    یہ کلاس بھی بہت مفید رہی شکریہ اعجاز علی شاہ بھائی
     
  14. ہمسفر

    ہمسفر -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 24, 2007
    پیغامات:
    24
    بہت خوب اعجا ز بھائی
    ایک بہت ہی علم کے خون سے لبریز کلاس پڑھنے کو میسر آئی ہے
    شکریہ
     
  15. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    بہت خوب اعجاز بھائی
     
  16. محمد اکبر فیض

    محمد اکبر فیض -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2007
    پیغامات:
    1,393
    بہت خوب اعجاز بھائی
     
  17. kaleem haider

    kaleem haider -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏فروری 15, 2009
    پیغامات:
    4
    بہت خوب بھائی
     
  18. سھہبی

    سھہبی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 3, 2011
    پیغامات:
    2
    Salam kaisa hain app sab I am new here aur mujhe urdu likhne ki itni practice nahee hai app ka forum kafi acha hai bohat kuch seekhne ko mil raha hai yahan se thanks aur main apni blog ka link de sakta hoon post ke saath ya nahee..?
     
  19. abrarhussain_73

    abrarhussain_73 --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2009
    پیغامات:
    371
    اعجاز علی شاہ بھائی۔ بہت بہت شکریہ۔
     
  20. الیاس بلتی

    الیاس بلتی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 16, 2011
    پیغامات:
    2
    مجھے ڈئزائینگ کا شوق ہےمیری رہنمائی کی جائے
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں