* میری چھوٹی بہنا *

بنت واحد نے 'گوشۂ نسواں' میں ‏جولائی 6, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    میری چھوٹی بہنا


    بچپن کی زندگی گذاری تیرے بنا
    سنگ نہیں تھی جب تو میری چھوٹی بہنا
    زندگی کے کچھ ماہ گزارے تیرے بنا
    مگر جلد ہی زندگی میں آئی میری چھوٹی بہنا

    کیسے، کہاں، کب کیا شرارتکرتی تھی بچپن میں
    ان سب سے انجان ہوں کہ کیسے تھی میری چھوٹی بہنا
    شاید وہ میری ہی فریاد کو پہنچنے آئی تھی بچپن میں
    اپنا نام میرے نام کے ساتھ جوڑنے آئی

    بہنوں کو رچتے نے لیا موڑ دوستی کا
    میرے سنگ سکول جانے لگی میری چھوٹی بہنا
    نہ تھی خبر کیا مطلب ہے دوستی کا
    بس یونہی ہمیشہ سنگ رہی میری چھوٹی بہنا

    گھر کو پرسکوں ماحول میں
    دل لگا کر پڑھنے لگے میں اورمیری چھوٹی بہنا
    ماں باپ کے پیار بھرے ماحول میں
    کبھی نہ بنے پریشانی کی وجہ میں اورمیری چھوٹی بہنا

    کھاتے پیتے، سوتے جاگتے کرتے تھے باتیں
    گھر میں موضوع گفتگو بنے میں اورمیری چھوٹی بہنا
    خود سے متعلقہ ہر موضوع پر کی ہم نے باتیں
    درد سر کی وجہ بنے میں اورمیری چھوٹی بہنا


    تعلیمی ذہانت میں جب ہونے لگے میرے چرچے
    یہ دیکھ کر پر عزم ہوگئی میری چھوٹی بہنا
    وجہ بنی کئی سالوں کی کاوش، ہوئے اسکے بھی چرچے
    آخر کار مجھ سے بھی آگے بڑھ گئی میری چھوٹی بہنا

    جس روز پورا ہوا تھا اسکا یہ خواب
    اس سے زیادہ خوش تھی یہ بڑی بہنا
    ہمیں ہمیشہ چنگ رکھنے کا تھا سب کا خواب
    مگر اختلاف کرتی تھی میری چھوٹی بہنا

    سچ تو یہ ہے کہ تمنا تھی میرے دل کی
    میرے سنگ ہی اپنے پیا دیس جائے میری چھوٹی بہنا
    پوشیدہ تھا ایک راز میرے دل کا
    خود کو مجھ سے الگ نہ سوچ پائےمیری چھوٹی بہنا

    میری زندگی لینے لگی جب نیا موڑاچانک
    اس فیصلے میں شریک تھی میری چھوٹی بہنا
    احساس جدائی سے تھے ناواقف، بوجہ اچانک
    سبھی تیاریوں میں تھی سنگ میری چھوٹی بہنا

    بہت جلد چل پڑی زندگی کے سفر پر
    بسا کے وہ لمحے جس میں سنگ تھی میری چھوٹی بہنا
    بہا کے چند آنسو چل پڑی زندگی کے سفر پر
    میری اس انتاہی ہمت میں شامل تھی میری چھوٹی بہنا

    دل کی حالت، کیسے سناؤں یہ داستاں
    احساس کی ہر دھوپ میں جلی میری چھوٹی بہنا
    زندگی کے نئے تجربوں میں نہ ہو سکا مجھے احساس
    کہ نظر اندازی کا نشانہ بن گئی میری چھوٹی بہنا

    وقت کے ساتھ ساتھ لمحات زندگی کو لگی میں سمجھنے
    تو جانا کہ بیتی زندگی کی قیمتی شے تھی میری چھوٹی بہنا
    میری نظر اندازی کو غلط رنگ میں لگی وہ سمجھنے
    کھل کر نہ بیاں کر سکی مجھ سے میری چھوٹی بہنا

    میری زندگی کے مدوجذر سے تھی ناواقف
    کچھ مجرم خود کو زیادہ مجھے ٹھرا گئی میری چھوٹی بہنا
    میری پریشانی کا سبب بنی اس سے بھی رہی نا واقف
    جبکہ اس پریشانی کے حل سے واقف تھی میری چھوٹی بہنا

    سب کی سوالیہ نظروں سے بھی تھی بیزار
    جواب کو خود میں سموئے ہوئے میری چھوٹی بہنا
    میرے پوچھنے پر بھی اظہار سے تھی بیزار
    اس کڑوے سچ سے گذر رہی تھی میری چھوٹی بہنا

    میرے سمجھانے پر بھی نہ کر سکی حقیقت کا سامنا
    شاید حقیقت پسند نہیں تھی میری چھوٹی بہنا
    آندھی تھی تھوڑی مگر بڑے طوفاں کا کرنا پڑے گا سامنا
    جب گھر سے میری غیر حاضری کی جانے گی وجہ میری چھوٹی بہنا

    خود کو بھی دے کہ اذیت اسکوسمجھا رہی ہوں
    شاید اپنی ضد کو چھوڑ دے میری چھوٹی بہنا
    شاید میں ایسی ہی رہوں آپ کو سمجھا رہی ہوں
    یہ اذیت ناک الفاظ مجھ سے کہہ گئی میری چھوٹی بہنا

    ہر لمحہ نہ کر سکی لفظوں میں قید
    لمحہ لمحہ ہے میری زندگی میری چھوٹی بہنا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,067
    بہت ہی زبردست ، عمدہ، خوبصورت اور شاندار شئیرنگ ہے۔بہت ہی دل کو چھونے والا انداز۔۔

    یہ نثری نظم کا انداز جس میں کہ کئی حقیقتیں‌چھپی اور چھپادی گئی ہیں۔۔کتنی دلنشین ہے اور کتنی دردبھری ہے۔۔اسکو میں بیان نہیں‌کرپاونگا۔۔لیکن بہرحال ایک ادبی شہ پارہ کہ کر خود کو مطمئن کرلونگا۔۔
    لیکن یہ صرف ادبی شہ پارہ نہیں حقیقتیں‌اس میں چیخ چیخ کر پکار رہی ہیں۔

    بہت ہی آسان انداز میں بہت کچھ لکھ دیا ہے۔۔آپ نے۔۔
     
  3. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    بہت خوبصورت۔۔
    زندگی کی ایک پوری حقیقت کو بہت خوبصورت انداز میں‌ بیان کیا ہے۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    بہترین شیئرنگ !
    واللہ میرے دل کو چھو لیا !
    بہت شکریہ سسٹر:00001:
     
  5. Aemi

    Aemi -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 15, 2008
    پیغامات:
    157
    عجیب الجھی ہوئی پہیلی ہے، دوبارہ سمجھنے کی کوشش کرتی ہوں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. یاسمین

    یاسمین -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 5, 2009
    پیغامات:
    385
    نائس شیرنگ،جزاکم اللہ خیرا کثیرا کثیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,067
    یہ بہت آسان سی لگی مجھے۔
    اسکو ایک تحریر سمجھ کر، کہانی سمجھ کر یا افسانہ سمجھ، یا فسانہ سمجھ کر، یا واقعہ یا حادثہ سمجھ کر پڑھیں۔۔۔
    اگر اسکو نظم یا کوئی منظوم چیز سمجھ کر پڑھینگے تو پہیلی لگے گی۔۔لیکن مجھے لگا کہ یہ کوئی پہلی نہیں‌بلکہ کوئی بیتی ہے۔۔۔!
    واللہ اعلم
     
  8. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    بہت خوب!!!!! بہت اچھی نظم ہے۔۔۔۔ پر میری کوئی چھوٹی بہن ہی نہیںِ :)
     
  9. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,067
    اس موضوع کو لکھنے والی بہن کو بنالیں چھوٹی بہن۔۔۔مزہ آئیگا۔۔:00003:
     
  10. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,580
    بہت خوب
     
  11. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962

    جی یہ آپ پیتی ہی ہے میری بڑی بہن کی لکھی ہوئی۔
     
  12. وردۃ الاسلام

    وردۃ الاسلام -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2009
    پیغامات:
    522
    بہت ہی پیارے انداز میں حقیقت کا بیان ہے۔۔۔جزاک اللہ خیر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    بہت شکریہ
     
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    ماشاء اللہ ، بہت خوب۔ تو چھوٹی بہنا آپ ہیں؟
     
  15. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962

    کاش میں ہی وہ چھوٹی بہن ہوتی۔یہ بڑی سس نے منجھلی سس کے لئے لکھا تھا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  16. حجاب

    حجاب -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2010
    پیغامات:
    666
    نائس شیرنگ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  17. سائرہ ساجد

    سائرہ ساجد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 3, 2011
    پیغامات:
    691
    عمدہ، خوبصورت اور شاندار شئیرنگ ہے
     
  18. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    پسند کرنے کے لئے شکریہ
     
  19. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    ماشاء اللہ ، بہت ہی اچھی لکھی ہے
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں