مجبورِ نوا

عائشہ نے 'کلامِ سُخن وَر' میں ‏جولائی 8, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    مجبورِ نوا

    ركتے سانسوں پہ مجبورِ نوا رہنا ہے
    اور كچھ روز مجھے نغمہ سرا رہنا ہے

    كيا سجائے گا كوئى جسم كى ديواروں كو
    كس نے اس خستہ گھروندے ميں سدا رہنا ہے ؟

    روگ سوچوں كا كچھ اس طرح لگا ہے جی كو
    سب ميں رہ كر بھی مجھے سب سے جُدا رہنا ہے

    گرد کو اُڑ كے بھی گِرنا ہے زمیں پر آخر
    صرف خوشبو كو سرِ دوشِ صبا رہنا ہے

    كيا بڑائی ہے کہ اُلجھوں ميں كسى بونے سے ؟
    ميں بڑا ہوں مجھے ہر طور بڑا رہنا ہے !

    دورِ فرعون ہو كہ قاروں كى عمل دارى ہو
    ہر زمانے میں خدا ہی كو خدا رہنا ہے !

    سانحہ سر سے جو طائف سا بھی گزرے راسخ
    مجھ كو وليوں كى طرح لب بہ دعا رہنا ہے


    راسخ عرفانى
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,399
    ایک طویل عرصے بعد بہت عمدہ کلام پڑھنے کو ملا!

    شکریہ سسٹر!
     
  3. حجاب

    حجاب -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2010
    پیغامات:
    666
    اچھی شاعری ہے
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    شکریہ، آپ کہاں ہیں ؟
     
  5. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    كيا سجائے گا كوئى جسم كى ديواروں كو
    كس نے اس خستہ گھروندے ميں سدا رہنا ہے ؟

    :00001: :00002:
     
  6. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    بہت خوب، بہت اچھی شاعری ہے۔
     
  7. نعمان نیر کلاچوی

    نعمان نیر کلاچوی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 25, 2011
    پیغامات:
    552
    بہت خوب ۔۔۔ ایک خوبصورت کلام ہے
     
  8. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,756
    بہت خوب سسٹر
     
  9. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    بہت خوب
     
  10. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,756
    ماشاءاللہ سب کی پسند کو دیکھتے ہوئے اس تھریڈ کو مثبت کیا گیا ہے
     
  11. ام حسن

    ام حسن ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏نومبر 2, 2009
    پیغامات:
    39
    بہت عمدہ
     
  12. sfaseehrabbani

    sfaseehrabbani معروف اردو شاعر

    شمولیت:
    ‏نومبر 17, 2010
    پیغامات:
    267
    بہت خوبصورت انتخاب پیش کرنے کا بہت شکریہ۔
     
  13. قیصر سجاد

    قیصر سجاد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جولائی 8, 2015
    پیغامات:
    32
    دورِ فرعون ہو كہ قاروں كى عمل دارى ہو
    ہر زمانے میں خدا ہی كو خدا رہنا ہے !
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں