سفر اب جتنا باقى ہے ۔۔۔

عائشہ نے 'کلامِ سُخن وَر' میں ‏جولائی 8, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت سردى ہے مما

    ابھی کچھ دير ميرا ہاتھ مت چھوڑیں

    زمستہ كى ہو اسے کپکپاتا

    ميرے سینے سے لگا تو كہہ رہا تھا

    زيادہ دن نہیں گزرے

    كہ ميرى گود كى گرمى

    تجھے آرام ديتى تھی

    گلے میں ميرے بانہیں ڈال كر

    تو اس طرح سوتا

    كہ اکثر سارى رات

    ميرى ايك كروٹ ميں گزر جاتى

    ميرے دامن كو پکڑے گھر ميں تتلى كى طرح گھومتا پھرتا

    مگر پھر جلد ہی تجھ كو

    پرندوں اور پھولوں اور

    پھر ہم جوليوں کے پاس سے

    ايسا بلاوا آ گیا

    جس كو پا كر مرى انگلى چھڑا کر تو

    ہجوم رنگ ميں خوشبو كى صورت مل گیا تھا

    پھر اس كے بعد خوابوں سے بھرا بستہ لیے

    سكول كى جانب روانہ ہو گیا تو

    جہاں پر رنگ

    اور پھر حرف اور ہندسے

    اور سو طرح كے کھیل

    تيرے منتظر تھے

    دل لبھاتے تھے

    تيرے استاد مجھ سے معتبر تھے

    دوست مجھ سے خوب تر تھے

    مجھے معلوم ہے

    ميں تجھ سے پیچھے رہ گئی ہوں

    سفر اب جتنا باقى ہے

    وہ بس پسپائی كا رہ گیا ہے

    تيرى دنيا ميں اب

    ہرپل نئے لوگوں کی آمد ہے

    ميں بے حد خاموشى سے ان كى جگہیں

    خالى كرتى جا رہی ہوں

    تيرا چہرہ نکھرتا جا رہا ہے

    ميں پس منظر میں ہوتی جا رہی ہوں

    زيادہ دن نہیں گزرے

    ميرے ہاتھوں کی یہ دھیمی حرارت

    تجھے كافى نہیں ہو گی

    كوئى خوش لمس دستِ ياسميں پا کر

    گلابى حدت تيرے ہاتھوں میں سمو دے گا

    ميرا دل تجھ کو کھو دے گا

    ميں باقى عمر

    تيرا راستہ تكتى رہوں گی

    ميں ماں ہوں

    اور ميرى قسمت جدائى ہے

    پروین شاكر__ ماہِ تمام ​
     
  2. حجاب

    حجاب -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2010
    پیغامات:
    666
  3. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    بہت خوب
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    تھینکس !

    شکریہ
     
  5. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  6. یاسمین

    یاسمین -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 5, 2009
    پیغامات:
    385
    دلوں کو نرم کرنے والی تحریر،جزاکم اللہ خیرا کثیرا کثیرا
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وایاکم ، ویسے ميں اس نظم كى آخرى سطور سے متفق نہیں ہوں ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں