وہ كيا ہے جو نہیں ہوتا خدا سے؟؟؟

عائشہ نے 'کلامِ سُخن وَر' میں ‏جولائی 9, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    خدا فرما چکا قرآن كے اندر
    ميرے محتاج ہیں سب پیر وپیَمبر

    نہیں طاقت ميرے سوا كسى ميں
    كہ كام آوے تمہاری بے کسی میں

    جو خود محتاج ہووے دوسرے کا
    بھلا اس سے مدد كا مانگنا کیا؟

    خدا اور بزرگوں سے بھی کہنا۔۔۔
    يہی ہے شرك يارو اس سے بچنا!

    خبر قرآن ميں ہے محقَّق
    نہ بخشے گا خدا مشرك كو مطلق

    اگر قرآن كو سچ جانتے ہو ۔۔۔
    تو پھر مَنّتیں تم كيوں مانتے ہو؟

    ہے شيطان دشمنِ اولادِ آدم
    سكھاتا ہے وہی راہِ جہنم

    كسى كو بت پرستی ہے سكھاتا
    كسى كو ہے قبروں پر جھکاتا

    غرض ، اللہ سے دونوں كو روكا
    بھلا كر راہ، جا خندق ميں جھونکا

    مسلمانو! ذرا سوچو تو دل ميں ۔۔۔
    پھنسے ہو كس طرح تم آب و گِل ميں؟

    بہت غفلت ميں سوئے اب تو جاگو
    خدا كے ہوتے بندوں سے نہ مانگو

    وہ مالك ہے، سب آگے اس كے لاچار
    نہیں ہے كوئى اس كے گھر كا مختار

    وہ كيا ہے جو نہیں ہوتا خدا سے ۔۔۔؟
    جسے تم مانگتے ہو اولياء سے ؟؟؟

    ہمارا كام سمجھانا ہے يارو !
    اب آگے چاہو تم مانو یا نہ مانو!

    مولانا خرم على بلہوری رحمہ اللہ
    تيرہویں صدى ہجری ​
     
  2. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  3. حجاب

    حجاب -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2010
    پیغامات:
    666
    مدد کیوں مانگتے ہو اوروں کے دربار سے
    وہ کون سا کام ہے جو ہوتا نہیں پروردگار سے

    زبر10
     
  4. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
  5. شیری

    شیری -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 8, 2010
    پیغامات:
    14
    بہت شکریہ شیئر کرنے کا۔۔۔انداز نرالا ہے
     
  6. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    بہت خوب! جزاک اللہ خیرا
     
  7. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    بہت خوب
     
  8. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
    بہت اچھے میری پوسٹیں حذف کرنے والے

    عین صاحبہ میں نے آپ کی باتوں کا جواب دیا تھا لیکن میری پوسٹوں کو حذف کر دیا گیا ہے۔

    یہ عجیب طریقہ ہے بات کا سامنا نہ کیا اور پوسٹیں حذف کر ڈالیں۔
     
  9. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    بہت خوب
     
  10. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    بہت خوب عین باجی
    جزاک اللہ خیرا، بہت عمدہ طریقے سے شاعر نے بات کو سمجھایا ہے۔
     
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وایاکم
    وایاکم
    شکریہ

    شکریہ
    وایاکم
     
  12. یاسمین

    یاسمین -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 5, 2009
    پیغامات:
    385
    جزاکم اللہ خیرا کثیرا کثیرا عین جی
     
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وایاکم سسٹر
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں