لفظ دوست، یار پر اشعار

s4shakeel نے 'شعری مجلس' میں ‏ستمبر 6, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    السلامُ علیکم!
    دوستو اس تھریڈ میں ایسے اشعار شعر کئے جائیں جن میں دوست یا یار آتا ہو۔
    امید کرتا ہوں کہ تمام دوست بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔
    شکریہ
    والسلام
     
  2. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    اے دوست تجھ پہ رات یہ بھاری ہے جس طرح
    ہم نے تمام عمر گزاری ہے اس طرح
     
  3. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    دوست غم خواری میں میری سعی فرمائیں گے کیا
    زخم کے بھرنے تلک، ناخن نہ بڑھ آئیں گے کیا
     
  4. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    اے دوست ہم نے ترک تعلق کے باوجود
    محسوس کی ہے تیری ضرورت کبھی کبھی
     
  5. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    وہ میرا دوست ہے سارے جہاں کو ہے معلوم
    دغا کرے وہ کسی سے تو شرم آئے مجھے
     
  6. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    جو بھی چہرہ نظر آیا تیرا چہرہ نکلا
    تو بصارت ہے میری یار پرانے میرے
     
  7. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    دوست کیا خوب وفاؤں کا صلہ دیتے ہیں
    ہر نئے موڑ پہ اک زخم نیا دیتے ہیں
     
  8. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    انشاء جی دنیا والوں میں بے ساتھی بے دوست رہے
    جیسے تاروں کے جھرمٹ میں تنہا چاند ، اکیلا چاند
    انشاء جی یہ اور نگر ہے ، اس بستی کی رِیت یہی
    سب کی اپنی اپنی آنکھیں ، سب کا اپنا اپنا چاند​
     
  9. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    واہ واہ
    سب کی اپنی اپنی آنکھیں ، سب کا اپنا اپنا چاندکیا بات ہے:00001: :00001:
     
  10. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    دوستو، اس چشم و لب کی کچھ کہو جس کے بغیر
    گلستاں کی بات رنگیں ہے، نہ مے خانے کا نام

    فیض
     
  11. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    مقام فیض کوئی راہ میں جچا ہی نہیں
    جو کوئے یار سے نکلے تو سوئے دار چلے
     
  12. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    جو رکے تو کوہِ گراں تھے ہم، جو چلے تو جاں سے گزر گئے
    رہِ یار ہم نے قدم قدم تجھے یاد گار بنا دیا

    فیض
     
  13. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    میں نے پلکوں سے دیارِ یار پہ دستک دی ہے
    میں وہ سائل ہوں جسے کوئی صدا یاد نہیں

    ساغر صدیقی
     
  14. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    اے دوست ھم نے ترکِ تعلق کے باوجود
    محسوس کی ھے تیری ضرورت کبھی کبھی
     
  15. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    بچھڑے ہوئے وہ یار، وہ چھوڑے ہوئے دیار
    رہ رہ کر ہم کو یاد جو آئیں کسی کو کیا
     
  16. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    تم تو یارو ابھی سے اٹھ بیٹھے
    شہر میں رات جاگتی ہے ابھی
     
  17. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    چوری کہیں کھلے نہ نسیمِ بہار کی
    خوشبو اڑا کے لائی ہے گیسوئے یار کی
     
  18. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    لوگ دُشمن کو ڈُھونڈتے ھی رھے
    ھم نے وارث سے دوستی کرلی
     
  19. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    عرض صرف اتنی ہے دوستی کے بارے میں
    آدمی غلط سمجھا آدمی کے بارے میں
     
  20. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    نہ دیکھا غمِ دوستاں شکر ہے
    ہمیں داغ اپنا دیکھا کر چلے
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں