مولانا ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ ورعاہ

عائشہ نے 'مسلم شخصیات' میں ‏جولائی 17, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484

    مولانا ارشاد الحق اثري ​

    حفظہ اللہ ورعاہ ​

    معروف محقق، صاحب طرز مصنف اور استاذ ۔

    ولادت: 1948/1949ء، لياقت پور، رحيم يار خان۔

    تعليم : فاضل درس نظامى، شہاده عالمية ، سندِ فراغت ، تفسير قرآن كريم ، كتب ستہ اور ديگر كتب حديث كى روايت كى اجازت ( جامعہ اسلاميہ گوجرانوالہ)

    اساتذہ: مولانا محمد بشير، مولانا محمد حيات، مولانا حافظ محمد عبد اللہ بڈھیمالوی، مولانا محمد صادق، پیر محمد يعقوب، مولانا حافظ بنيا مين ، شيخ الحديث حافظ محمد گوندلوی، مولانا ابو البركات، شيخ بديع الدين شاہ راشدى ، شيخ صبحي صالح عراقى ۔

    مناصب:
    مدرس برائے فارغ التحصيل طلبہ درس نظامى
    سابق ركن اسلامى نظرياتى كونسل ، پاکستان
    خطيب جامع مسجد مبارك اہل حديث منٹگمرى بازار
    رکن مجلسِ ادارت جامعہ اسلامیہ ( سودھی جیوالی ) خوشاب
    ناظم ادارہ علوم اثريہ فیصل آباد
    مدير(شعبہ تحقيق وتصنيف) ادارہ علوم اثرية فیصل آباد
    ركن مجلسِ ادارت مجله "الاعتصام " اور مجله "الحرمين" .
    نگران مجلس افتاء مركزى جمعيت اہل حديث

    تصنيفات، تحقيقات، تاليفات:
    [qh]عربى :
    1_ إعلام أهل العصر بأحكام ركعتي الفجر للمحدث شمس الحق الديانوى
    2_ العلل المتناهية في الأحاديث الواهية لابن الجوزي
    3_ المسند للإمام أبي يعلى أحمد بن علي بن المثنى الموصلي
    4_ المعجم للإمام أبي يعلى الموصلي
    5_ تبيين العجب في فضائل شهر رجب للحافظ ابن حجر
    6_ مسند السرا ج للإمام أبي العباس محمد بن إسحاق السراج
    7_ التعقيب على التقريب
    8_ المقالة الحسنى للمحدث عبدالرحمن المبارك فوري
    9_ جلاء العينين في تخريج روايت البخاري في جزء رفع اليدين للشيخ الأستاذ بديع الدين شاه الراشدي
    10_ غاية المقصد في زوائد المسند لأبي بكر الهيثمي[/qh]

    اردو :
    1ـ پاک وہند ميں علمائے اہل حديث كى خدمات حديث
    2_ توضیح الکلام فی وجوب القراۃ‌ خلف الامام
    3_
    اسباب اختلاف الفقہاء
    4_ احاديث ہدایہ : فنى وتحقيقى حيثيت
    5_ مسلك اہل حديث اور تحريكات جديدہ
    6_ اسلام اور موسیقی -- شبہات و مغالطات کا ازالہ
    احادیث‌صحیح بخاری و مسلم میں پرویزی تشکیک کا علمی محاسبہ
    تنقیح الکلام فی تایید توضیح الکلام
    مسلک احناف اور مولانا عبدالحئی لکھنوی
    10ـ فلاح کی راہیں
    11ـ اعتکاف فضائل و احکام و مسائل مع عورت اعتکاف کہاں کرے مسجد میں یا گھر؟
    12ـ امام بخاری پر بعض اعتراضات کا جائزہ
    13ـ آئینہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے ۔
    14ـ آفات نظر اور ان کا علاج
    15ـ مقام صحابہ رضی اللہ عنہم
    16-مولانا سرفراز صفدر اپنی تصانیف کے آئینے میں
    متنوع موضوعات پر علمى وتحقيقى مقالات بعنوان مقالات ارشاد الحق اثرى

    واضح رہے کہ یہ مولانا ارشاد الحق اثرى ( حفظہ اللہ ورعاہ) كى چند كتب ہیں اصل تحقيقات وتاليفات كى تعداد اس سے زيادہ ہے ۔ایک اندازے کے مطابق صرف اردو تالیفات کی تعداد 40 سے زائد ہے ۔

    اردو مجلس پر موجود مولانا ارشاد الحق اثري ( حفظہ اللہ) كى كتب اور مضامين كے اقتباسات :

    علامہ الکوثری کے بدعی افکار - URDU MAJLIS FORUM
    کیا اسلام میں موسیقی جائز ہے ؟؟! - URDU MAJLIS FORUM
    فقہا کی شان میں من گھڑت قصے کی حقیقت - URDU MAJLIS FORUM
    علامہ محمد ناصر الدین البانی ( رحمہ اللہ) اور ضعيف احاديث - URDU MAJLIS FORUM
    مقالات ارشاد الحق اثری - URDU MAJLIS FORUM


    ]​
     
    Last edited by a moderator: ‏ستمبر 14, 2011
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. مسلم

    مسلم Guest

    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. محمد ارسلان

    محمد ارسلان -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    10,398
    کیا یہ صاحب پاکستان میں رہتے ہیں۔اگر ہاں تو پھر انہی صاحب کا آض تکمیل صحیح بخاری کے موقع پر ہمارے شہر میں خطاب ہے۔
     
  4. سلمان ملک

    سلمان ملک -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2009
    پیغامات:
    924
    ماشاءاللہ شیخ اس وقت کے جید علماء میں شمار ہوتے ہیں
    شیخ کی 2 مشہور کتب جو مجھے پسند ہیں

    آئینہ جو ان کو دکھایا برا وہ مان گئے
    مشاجرات صحابہ
    زبردست کتب ہیں
    عام زندگی میں بھی ھم نے شیخ کو دیکھا ہے انتہائ حلیم طبع انسان سادہ مزاج
    دعا ہے اللہ سبحان و تعالی شیخ کو طویل زندگی عطا کرے آمین
     
  5. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    کیا فرمایا شیخ نے اپنے خطاب میں ؟
     
  6. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    ان کی کچھ باتیں بتائیں ؟
     
  7. سلمان ملک

    سلمان ملک -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2009
    پیغامات:
    924
    بزرگوں کتب خریدو اور پڑھو
     
  8. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    اللہ كا شكر ہے شيخ اثرى كى کئی کتابیں پڑھی ہیں اور انہیں ديكھا بھی ہے ۔بس سوچا کہ شايد آپ كوئى خاص بات ذكر كريں ، اس ليے پوچھا تھا ۔
     
  9. دین حنیف

    دین حنیف -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 10, 2011
    پیغامات:
    10
  10. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    جزاک اللہ خیرا
     
  11. ام حمزہ

    ام حمزہ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 31, 2011
    پیغامات:
    207
    جزاک اللہ خیرا
     
  12. محمد ثاقب صدیقی

    محمد ثاقب صدیقی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 12, 2009
    پیغامات:
    90
    شیخ کی ایک اہم کتاب ہے ’’امام دارقطنی ‘‘ ۔ یہ شیخ کی پہلی کتاب ہے ۔ مگر افسوس ایک عرصے سے دوبارہ شائع نہیں ہوئی۔
     
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    شاید یہی سرقہ ہو کر عرب ممالک میں چھپی تھی ۔
     
  14. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    میری معلومات کے مطابق عرب ممالک میں‌سرقہ ہو کر مسند السراج چھپی تھی
     
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    شیخ حفظہ اللہ نے ’ پاک وہند ميں علمائے اہل حديث كى خدمات حديث ‘ میں بھی کہیں اس کا ذکر نہیں کیا ، ( یا کم از کم مجھے نہیں ملا) اور اوپر موجود انٹرویو کے ربط میں بھی اس کتاب کا ذکر نہیں ۔ کیا وجہ ہو سکتی ہے ؟
     
  16. محمد ثاقب صدیقی

    محمد ثاقب صدیقی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 12, 2009
    پیغامات:
    90
    میں نے یہ کتاب دیکھی ہے شیخ نے میرے چچا محمد تنزیل الصدیقی الحسینی کو اپنے لکھے ایک خط میں بھی اس کا ذکر کیا ہے ۔
     
  17. شادان

    شادان -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 4, 2013
    پیغامات:
    41
    ﺷﻴﺦ ﺣﻔﻄﮧ ﷲ ﮐﯽ ﺍﻳﮏ ﮐﺘﺎﺏ ﮨﮯ ﻣﺴﻠﮧ ﺭﻓﻊ ﺍﻟﻴﺪﻳﻦ ﭘﺮ ﺍﮔﺮ ﻧﭧ ﭘﺮ ﻳﮧ ﺑﮏ ﮨﮯ ﺗو ﺭﺑﻂ ﺩﻳﺠﺌﮯ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں