پاکستان سے تمام امریکی فوجیوں کو نکالاجائے،کانگریس میں بل پیش

مشتاق احمد مغل نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏جولائی 24, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. مشتاق احمد مغل

    مشتاق احمد مغل -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2007
    پیغامات:
    1,216
    واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی قانون سازادارے کے دوارکان نے اوباما انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان سے تمام امریکی فوجیوں کو نکال دیا جائے،جہاں وہ جنگجوؤں کے خلاف خفیہ کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
    فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ریپبلکن اور ایک ڈیموکریٹ امریکی ارکان کانگریس نے رواں ہفتے کانگریس میں ایک بل پیش کیا ہے جس میں امریکی فوج کی پاکستان سے واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈیموکریٹک نمائندے ڈینس کسی نچ نے جمعہ کو کہا کہ ”ہم جانتے ہیں کہ امریکی فورسز کانگریس کی منظوری کے بغیر پاکستانی علاقوں کے اندر خفیہ طورپر کام کررہی ہیں۔انہوں نے یہ بات ان رپورٹس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہی جن کے مطابق امریکی فورسزپاکستان میں اپنی موجودگی کو بڑھارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایوان نمائندگان توقع کرتے ہیں کہ اس قراردادپر آئندہ ہفتے بحث ہوگی۔یہ قراردادجمعرات کو پیش کی گئی تھی۔
    کسی نچ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے خفیہ کارروائیاں ویت نام جنگ کے بعدمتعارف کرائے گئے 73ء کے قانون وارپاورزریزولوشن(جنگی اختیارات کے حوالے سے قرارداد)کی خلاف ورزی ہے،جس کے تحت صرف صدرامریکا کو ایسا اختیار حاصل ہے کہ وہ ملک سے باہر ایسی کارروائیوں کے لئے امریکی فورسزکو بھیجیں اگرکانگریس اس فیصلے کی منظوری دے یا امریکا سنگین خطرے یاحملے کی زدمیں ہو۔
    انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کے ارکان کی حیثیت سے یہ ہماری آئینی ذمہ داری ہے کہ اس حوالے سے کوئی اقدام کریں۔اس بل یا قراردادپر کسی نچ کا ساتھ دیتے ہوئے ٹیکساس سے ریپبلکن نمائندے نے کہا کہ امریکی فوج نے پاکستان میں اپنی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ کردیا ہے جبکہ اس بارے میں کوئی اعدادوشماربھی مہیا نہیں کئے جاتے۔
    انہوں نے صدراوباما کے دورحکومت میں پاکستان کے اندر ڈرون حملوں میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں امریکی فوج کی یہ بڑھتی ہوئی کارروائی امریکا کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے انتہائی کم درجے میں کام کررہی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس طرح کے ڈرون حملے شکست دیئے جانے والے دشمنوں سے زیادہ دشمن پیداکررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ ،اپنے پیش رو(جارج واکربش) کی طرح 11ستمبر کے حملوں کے بعد وسیع تر علاقائی جنگ کا آغاز کرنے کی قراردادکی زبان کی غلط توجیح پیش کررہی ہے اورکانگریس خاموشی سے الگ ہوکر بیٹھ گئی ہے۔اس طرزعمل کو لازمی طورپر روکاجاناچاہئے۔
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں