اہل بیت پاک

khuram نے 'نقطۂ نظر' میں ‏اگست 1, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672

    میرے دوست پوری کائنات سے مراد؟؟؟ ابو بکر؟ عمر؟؟؟ عثمان؟ رضوان اللہ علیہم سے بھی زیادہ؟؟؟؟؟

    مجھے بھی اس بات کا بھی جواب دے دیجئے گا کیوں کہ اہل سنت والجماعت کے نزدیک محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد سب سے زیادہ فضیلت والی شخصیت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں‌ برائے مہربانی اس بات کی وضاحت کر دیجئے گا کہ کیا اہل بیت رضوان اللہ علہیم اجمعین کو ابو بکر، عمر عثمان رضوان اللہ علیہم سے بھی زیادہ فضیلت ہے ؟؟؟ ہم یعنی اہل سنت والجماعت ہر شخصیت کو درجہ بدرجہ اس کی فضیلت کے قائل ہیں‌نا کہ غلو کرتے ہوئے شریعت کے خلاف عمل کریں‌۔


    علی رضی اللہ عنہ سے بغض رکھنے والے کا ایمان مکمل نہیں‌، اور اگر آپ محبت رکھنے کا معنی مدد مانگنے سے رکھتے ہیں‌تو غیر اللہ سے غیر اسباب مدد مانگنے والا مشرک ہے اس میں کوئی شک نہیں‌ اور ایسی محبت ہم اللہ کے علاوہ کسی سے بھی نہیں‌ کرتے۔

    اور علی، حسین ، حسن رضوان اللہ علیہم سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے جو ان سے محبت نہیں‌کرتا وہ مومن نہیں‌!!!‌
     
  2. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672

    اس حدیث سے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟؟؟ الحمد اللہ ہمارے نزدیک علی رضی اللہ عنہ کی فضیلت اتنی ہی ہے جتنی بیان کی گئی ہے۔ میرے خیال سے آپ کو غلط فہمی ہو گئی ہے۔


    جس کتاب میں‌ آپ نے یہ فضیلت علی رضی اللہ عنہ والی حدیث‌پڑھی ہے اسی کتاب میں‌ سب سے پہلے ابو بکر عمر عثمان رضوان اللہ علیہم کی فضٰلت بھی آتی ہے اسی طرح ہم ان سب کی جتنی فضٰلت بیان ہوئی ہے ان سب پر یقین رکھتےہیں‌۔

    جزاک اللہ خیرا
     
  3. ابن داود

    ابن داود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2010
    پیغامات:
    278
    السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
    خرم صاحب! آپ نے کیا خوب الٹی گنگا بہائی ہے ! کہ اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اہل بیت میں مبعوث فرمایا۔ خرم صاحب ایسا نہیں ہے، بلکہ اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو مشرکین مکہ کے ایک قبیلہ قریش میں مبعوث فرمایا، اور وہ قبیلہ بھی مشرک ہی تھا۔ ہاں اہل بیت، اہل بیت اس لئے ہوئے ہیں کہ ان کا تعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہے۔
    اور اس کے بعد یہ کہنا کہ اہل بیت کو پوری کائنات پر فضیلت حاصل ہے، یہ عقیدہ رفض و کفر ہے۔ کیونکہ جب آپ اہل بیت کو کائنات پر فضیلت کی بات کر رہے ہیں ،تو اس میں تمام انسان بھی شامل کائنات ہیں، اگر آپ انسانوں کا شمار کائنات میں نہیں کر رہے تو تمام انسان بقیہ کائنات سے افضل ہیں۔ یہ الگ معاملہ ہے کہ انسان شرک کرکے جانور سے بھی ذلیل ہو جاتا ہے۔
    لہذا آپ کا یہاں تمام کائنات کا ذکر کرنا تمام انسانوں بشمول انبیاء و رسل پر بھی محیط ہے۔ اور آپ اہل بیت کو انبیاء و رسل سے بھی افضل قرار دے رہے ہیں۔ اور یہ رافضیوں کا عقیدہ ہے۔
    لہذا آپ کا مذکورہ بالا کلمہ، کلمہ کفر ہے ۔ اس سے توبہ کیجئے۔



    ما اہل حدیثیم دغا را نشناسیم
    صد شکر کہ در مذہب ما حیلہ و فن نیست
    ہم اہل حدیث ہیں، دھوکہ نہیں جانتے، صد شکر کہ ہمارے مذہب میں حیلہ اور فنکاری نہیں۔ ​
     
  4. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    خرم بھائی اہل سنت والجماعت کی طرف نسبت کرنے والے ہیں میرے خیال سے ان کو اہل سنت والجماعت کا عقیدہ بتا دینا چاہئے کہ افضلیت میں اہل سنت کیا عقیدہ رکھتی ہے۔۔۔
    ملاحضہ ہو۔۔

    امام تحاوی رحمتہ اللہ اپنی کتاب عقیدتہ الطحاویہ میں فرماتے ہیں‌

    عقیدہ نمبر 94 میں‌کہ: ونثبت الخلافتہ بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اولا لابی بکر الصدیق رضی اللہ عنہ تفصیلا لہ وتقدیما علی جمیع الامتہ، ثم العمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ، ثم عثمان رضی اللہ عنہ، ثم لعلی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ، وھم الخلفاء الراشدون والائمتہ المھتدون۔

    ترجمہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اولا ہم حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے لیے خلافت مانتے ہیں، اس لیے کہ آپ ہی پوری امت سے افضل اور مقدم ہیں، پھر حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے لیے، پھر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے لیے، پھر حضرت علی ابن طالب رضی اللہ عنہ کے لیے۔ یہی چار خلفاء راشدین اور ائمہ مہدیین ہیں۔

    لجئے جناب یہاں تو خرم صاحب کے خود ساختہ عقیدے کا انکار ہو رہا ہے اب یا تو اپنا دامن بچائیے یا پھر روافض میں سے ہو جائیے۔

    اور اس کے بعد۔۔۔!!!

    عقیدہ نمبر 95: میں‌ فرماتے ہیں‌کہ:
    "وان العشرتہ الذین سماھم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وبشرھم بالجنتہ نشھد لھم بالجنتہ، علی ماشھد لھم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، وقولہ الحق وھم: ابو بکر، و عمر، وعثمان، وعلی، وطلحہ، والزبیر، وسعد، وسعید، وعبدالرحمن بن عوف، وابو عبیدتہ ابن الجراح، وھوامین ھذہ الامتہ رضی اللہ عنھم اجمعین۔"

    ترجمہ: جن دس صحابہ رضی اللہ عنہم کا نام لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو جنت کی بشارت دی، ہم بھی ان کے حق میں جنت کی گواہی دیتے ہیں، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے حق میں‌جنت کی گواہی دی، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بات بر حق ہے۔ یہ حضرات ھسب ذیل ہیں: سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ، عمر رضی اللہ عنہ، عثمان رضی اللہ عنہ، علی رضی اللہ عنہ، طلحہ رضی اللہ عنہ، زبیر رضی اللہ عنہ، سعد رضی اللہ عنہ، سعید رضی اللہ عنہ، عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ، ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ،

    امید ہے کہ خرم صاحب اپنے فتوے سے رجوع کر کے اہل سنت میں‌اپنا شمار کرائینگے۔ جزاک اللہ خیرا

    والسلام علیکم ورحمتہ اللہ
     
  5. حرب

    حرب -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2009
    پیغامات:
    1,082
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔
    الصلاۃ والسلام علی من لا نبی بعد۔۔۔۔!

    ًخرم صاحب۔۔۔ یہ بات شاید بنانے کا کوئی خاص مقصد ہے کے اہل بیت کو پوری دنیا پر فضیلت حاصل ہے۔۔۔ میں‌یہ جاننا چاہتا ہوں کے آپ کس مقصد کے حصول کے لئے یہ بات کہہ رہے ہیں حالانکہ یہ بات تو اہلسنت والجماعت سے تعلق رکھنے والا ہر مسلمان بڑی اچھی طرح جانتا ہے۔۔۔

    والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔

     
  6. khuram

    khuram رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2010
    پیغامات:
    277
    بہت شکریہ آپ کا کہ آپ نے دیانت داری سے اپنے خیالات کا اظہار کیا
    آپ کی اطلاع کے لیے میں یہ بتادوں کہ یہ میرے خیالات نہیں بلکہ یہ ایک گمراہ شخص کے خیالات ہیں اور اس کا نام سن کر آپ بہت ناراض ہونگے لیجیئے میں پھر بھی آپ کو اس کا نام بتادیتا ہوں اس کا نام ہے

    محمد بن عبدالوھاب التمیمی النجدی
    اور یقیناً آپ کا یہ کفر کا فتوہ اس پر بھی کارگر ہوگا اور اس پر آپ حیلہ اور فنکاری نہیں فرمائیں گے کیوں کہ آپ اہل حدیث ہیں اور بقول آپ کے

    ما اہل حدیثیم دغا را نشناسیم

    صد شکر کہ در مذہب ما حیلہ و فن نیست


    درجہ ذیل لنک پر آپ کو اس کا ثبوت مل جائے

    مقام اہل بیت او رمحمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ

    اس کتاب کو صفحہ نمبر 15 سے صفحہ نمبر 23 تک پڑھ لیں
     
    Last edited by a moderator: ‏ستمبر 4, 2010
  7. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,849
    السلام علیکم خرم بھائی

    میں نے شروع کے مراسلے پڑھ کر جواب لکھا تھا جو مجھے بعد کے مراسلے پڑھ کر ختم کرنا پڑا یار میری کوئی ان سے ہمدردی نہیں اور نہ ہی عداوت ھے جن کا نام آپ نے لکھا ہے اور آپ ہر مراسلہ میں انہی کو نشانہ بناتے ہیں۔ بھائی علمی گفتگو کی جائے تو بہتر ہوتی ھے کچھ سیکھنے کو ملتا ھے۔ کون کیا تھا وہ کیا کر گیا اس کا جواب اس نے دینا ھے ہمیں اپنے اعمال کی فکر کرنی چاہئے۔ اللہ تعالی ہمارے حال پر رحم فرمائے آمین

    والسلام
     
    Last edited by a moderator: ‏ستمبر 5, 2010
  8. ابن داود

    ابن داود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2010
    پیغامات:
    278
    السلام علیکم خرم صاحب!
    آپ نے اگر اس کتاب کا نام ہی سمجھ لیا ہوتا تو آپ کو یہ معلوم ہو جاتا کہ یہ کتاب شیخ الاسلام محمد بن عبدالوھاب رحمۃاللہ علیہ کی نہیں بلکہ اس ان پر لکھی گئی کتاب ہے۔ یہ الفاظ شیخ الاسلام محمدبن عبدالوھاب کے نہیں ہیں۔ ذرا کتاب کا بغور مطالعہ کریں!!
    یہ طاہر القادری جیسا دجل نہ کیا کریں خرم صاحب! شیخ الاسلام محمد بن عبدالوھاب پر جو اعتراض ہو وہ آپ شیخ الاسلام محمد بن عبدالوھاب کی کتاب سے پیش کریں۔




    ما اہل حدیثیم دغا را نشناسیم
    صد شکر کہ در مذہب ما حیلہ و فن نیست
    ہم اہل حدیث ہیں، دھوکہ نہیں جانتے، صد شکر کہ ہمارے مذہب میں حیلہ اور فنکاری نہیں۔ ​
     
  9. ابن داود

    ابن داود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2010
    پیغامات:
    278
    السلام علیکم و رحمۃاللہ وبرکاتہ
    خرم صاحب! اگر اب آپ پینترہ بدلتے ہوئے یہ اعتراض کتاب کے مترجم اور تلخیص کرنے والے فضل الرحمن رحمانى ندوى پر وارد کرنے کی سعی کریں گے تو اس کا جواب بھی پیشگی قبول فرمائیں کہ وہ اپناعقیدہ دوسری کتاب میں صراحتا بیان کرتے ہیں:


    [​IMG]

    [​IMG]



    ما اہل حدیثیم دغا را نشناسیم
    صد شکر کہ در مذہب ما حیلہ و فن نیست
    ہم اہل حدیث ہیں، دھوکہ نہیں جانتے، صد شکر کہ ہمارے مذہب میں حیلہ اور فنکاری نہیں۔ ​
     
  10. salfi_8

    salfi_8 -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 9, 2009
    پیغامات:
    150
    السلام عليکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ على من تبع الہدى
    يہاں يہ جو بحث چل پڑى ہے اور جس صاحب نے تھريڈ بنايا ہے ٫ مير ان سے چند ايک سوال ہے تاکہ بات ذرا واضح ہوسکے ٫ اور ايک سمت ميں بات ہوسکے ٫
    پہلاسوال يہ ہے کہ شيعوں کے جو۱۲ امام ہيں کيا ان کے علاوہ بھى اہل بيت سے تعلق رکھنے والے اور لوگ تھے
    اگر تھے تو ان کے نام تفصيل سے بيان کردے ۔
    دوسرا سوال ۔ اہل بيت کى جو نسبت کى جاتى ہے باپ کى طرف سے ہے يا ماں کى طرف سے ؟
    جواب ملنے پر تفصيل سے گفتگو ہوگى
     
  11. khuram

    khuram رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2010
    پیغامات:
    277
    یہ اس کتاب کی تفصیل ہے ۔

    کتاب مقام اہل بیت او رمحمد بن عبدالوہاب
    مصنف محمد بن عبدالوہاب تمیمی
    مترجم فضل الرحمن رحمانی ندوی
    ناشر عقیدہ لائبریری
    صفحات 42

    یہ اگر دجل ہے ہے تو یہ نجدیوں کا ہی دجل ہے اور اس میں کسی اور کا حصہ نہیں ۔


    اور اس میں صاف لکھا ہوا ہے کہ اس کتاب کا مصنف محمد بن عبدالوھاب ہے
    اس لیئے حیلہ اور فنکاری مت دیکھاؤں اور اس بات کو تسلیم کرلو کہ آپ نے محمد بن عبدالوھاب پر کفر کا فتوہ لگا دیا ہے یا پھر یہ بات مان لو کہ حیلہ اور فنکاری نجدی مذھب کی پہچان ہے

    اور آپ اس بات سے بھی انکار نہیں کرسکتے کہ یہ ویب سائٹ نجدی مذھب کی ویب سائٹ ہے

    مقام اہل بیت او رمحمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ
     
  12. khuram

    khuram رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2010
    پیغامات:
    277
    میں آپ سے ان لوگوں کے بارے آپ کی رائے معلوم کرنا چاھتا ہوں جیسا کہ اس حدیث میں بیان ہوا

    1641 : سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مدینہ میں مروان کی اولاد میں سے ایک شخص حاکم ہوا تو اس نے سیدنا سہل رضی اللہ عنہ کو بلایا اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو گالی دینے کا حکم دیا۔ سیدنا سہل رضی اللہ عنہ نے انکار کیا تو وہ شخص بولا کہ اگر تو گالی دینے سے انکار کرتا ہے تو کہہ کہ ابوتراب پر اللہ کی لعنت ہو۔

    نعوذباللہ

    یعنی مروان کی اولاد اس حکمران کے بارے میں آپ کی رائے کیا ہے ۔
     
  13. khuram

    khuram رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2010
    پیغامات:
    277
    ِ"اللہ تعالی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو اہل بیت میں مبعوث فرمایا"

    مجموع رسا ئل 312/1 رسالہ نمبر 48 مصنف محمد بن عبدالوھاب نجدی
     
  14. ابن داود

    ابن داود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2010
    پیغامات:
    278
    السلام علیکم و رحمۃاللہ وبرکاتہ
    خرم صاحب! مجموع رسا ئل 312/1 رسالہ نمبر 48 کی اصل عبارت پیش کریں! شیخ السلام محمد بن عبدالوھاب نے کوئی کتاب اردو میں تحریر نہیں ہے! اصل کتا ب کی اصل عربی عبارت پیش کریں۔


    ما اہل حدیثیم دغا را نشناسیم
    صد شکر کہ در مذہب ما حیلہ و فن نیست
    ہم اہل حدیث ہیں، دھوکہ نہیں جانتے، صد شکر کہ ہمارے مذہب میں حیلہ اور فنکاری نہیں۔​
     
  15. ابن داود

    ابن داود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2010
    پیغامات:
    278
    السلام علیکم و رحمۃاللہ وبرکاتہ

    [​IMG]

    خرم صاحب! آپ کتاب کو پڑ ھ لیتے تو اس غلط فہمی کا چکار نہیں ہوتے، ویب سائٹ پر پہلے کتابکی تفصیل پڑح کر آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے ، وہ ویب سائٹ کے فورمیٹ کے باعث ہے، اب فتح الباری شرح بخاری کا ترجمہ لگایا جائے گا تو تین نام ذکرنے کرنے ہوں گے، امام بخاری رحمۃاللہ علیہ کا ، حافظ ابن حجر رحمۃاللہ علیہ کا اور مترجم کا، ساتھ کوئی حاشیہ بھی ہو تو اس کا نام بھی شامل ہو کر چار نام ہو جائیں گے۔ جبکہ ویب سائٹ کر فورمیٹ میں صرف دو نام لکھے جا سکتے ہیں، تو اگر امام بخاری اور مترجم کا نام لکھ دیا جائے تو فتح الباری ، نہ امام بخاری کی تصنیف ثابت ہو گی نہ مترجم کی۔ اور نہ ہی اس کا حاشیہ ۔ فتدبر!! آئندہ سے کتاب کا پیش لفظ اور مقدمہ وغیرہ بغور پڑھ لیا کریں۔ تا کہ اس غلط فہمی کا شکار نہ ہوں۔ اور بے جا کسی پر اعتراض کرنے لگیں۔


    ما اہل حدیثیم دغا را نشناسیم
    صد شکر کہ در مذہب ما حیلہ و فن نیست
    ہم اہل حدیث ہیں، دھوکہ نہیں جانتے، صد شکر کہ ہمارے مذہب میں حیلہ اور فنکاری نہیں۔​
     
  16. ابن داود

    ابن داود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2010
    پیغامات:
    278
    السلام علیکم و رحمۃاللہ وبرکاتہ
    خرم صاحب! اس اثر کا مکمل حوالہ کتاب کا نام و باب بمع سند و عربی متن کے پیش کریں۔ باقی باتیں بعد میں ہو گی۔


    ما اہل حدیثیم دغا را نشناسیم
    صد شکر کہ در مذہب ما حیلہ و فن نیست
    ہم اہل حدیث ہیں، دھوکہ نہیں جانتے، صد شکر کہ ہمارے مذہب میں حیلہ اور فنکاری نہیں۔​
     
  17. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    حوالہ درکار ہے!!
     
  18. Abu Umar

    Abu Umar -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 21, 2010
    پیغامات:
    61
    السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

    محترم اگر آپ نے "مقام اہل بیت اور محمد بن عبد الوھاب رحمہ اللہ" سے ہی چھاپنے کی کوشش کی ہے تو بھی آپ کا چھاپا غلط ہے ۔

    اصل عبارت کچھ یوں ہے
    "اس حکم کی بجا آوری کی ذمہ داری سب سے پہلے اہل بیت پر عائد ہوتی ہے کیونکہ یہی وہ لوگ ہیں جن میں سے اللہ تعالی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا"

    آپ کی خیانت سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ تھریڈ صرف اور صرف حسد و بغض کی بنیاد پر آپ نے شروع کیا ہے ۔

    اصل عبارت دیکھیں جس کو کانٹ چھانٹ کے ساتھ محترم خرم نے پیش کیا،

    "اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی اہل بیت کی اساس اور بنیاد ہیں اس وجہ سے اہل بیت کو پوری کائنات پر فضیلت حاصل ہے"
    (بحوالہ مقام اہل بیت اور محمد بن عبدالوھاب، صفحہ 22)


    مصنف نے یہاں جو فضیلت کو نسبت دی ہے وہ نسب کی طرف ہے اور اس بات کا مصنف نے آگے جا کر کچھ یوں بیان کیا ہے کہ
    "اور اس بات سے اس اشکال کی بھی تردید ہو گئی جوکہ آپ کے مخالفین نے آپ کے سر تھوپی ہے کہ آپ رحمہ اللہ اہل بیت کے وجود کے منکر ہیں اور آپ رحمہ اللہ کا خیال ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو نسب منقطع ہو چکا"
    (بحوالہ مقام اہل بیت اور محمد بن عبدالوھاب، صفحہ 23)

    محترم خرم صاحب غالباً یہ خیانیتیں آپ کو ہی زیب دیتی ہیں جو آپ صرف اور صرف شیخ محمد بن عبد الوھاب رحمہ اللہ تعالی کے ذات سے بغض‌میں‌کرتے ہیں۔

    فی امان اللہ
     
  19. khuram

    khuram رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2010
    پیغامات:
    277
    سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان ۔

    اس کے لیے درجہ بالا لنک کو دیکھا جائے شکریہ
     
  20. khuram

    khuram رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2010
    پیغامات:
    277
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں