شناخت کا مسئلہ

s4shakeel نے 'لطائف' میں ‏ستمبر 8, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    شناخت کا مسئلہ

    دو دوستوں میں اکثر اس مسئلے پر جھگڑا ہو جاتا تھا کہ وہ اپنے گھوڑوں کو شناخت نہیں کر پاتے تھے۔ کافی سوچ بچار کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ ایک گھوڑے کا دایاں کان کاٹ دیتے ہیں اس طرح روز روز کے جھگڑے سے بچ جائیں گے۔ کچھ عرصہ تک دونوں میں کوئی جھگڑا نہ ہوا۔ لیکن ایک دن ایسا ہوا کہ دوسرے گھوڑے کا ایکسیڈنٹ ہو گیا اور اس کا بھی دایاں کان کٹ گیا۔ اور پھر کوئی شناخت نہ ہونے کی وجہ سے دونوں دوستوں میں جھگڑا شروع ہو گیا۔
    ایک مرتبہ دونوں نے پھر مشورہ کیا اور فیصلہ ہوا کہ کہ ایک اپنے گھوڑے کہ ایک اپنے گھوڑے کے بال کاٹ دے اس طرح دونوں پہچان لیا کریں گے۔ چند دن اطمینان سے گزرے لیکن پھر دوسرے گھوڑے کو بیماری ہو گئی اور اس کے تمام بال جھڑ گئے۔ اب پھر جھگڑا ہونے لگا۔ اس مرتبہ دونوں نے فیصلہ کیا کہ ایک گھوڑے کی دائیں آنکھ پھوڑ دیتے ہیں اس طرح دونوں اس مشکل سے بچ جائیں گے۔ کافی عرصے تک اس شناخت کی بناء پر جھگڑے کا سامان ختم ہو گیا۔ لیکن ایک دن دوسرے دوست کا گھوڑا بھاگتے ہوئے گیٹ سے ٹکرایا اور اس کی دائیں آنکھ پھوٹ گئی اور پھر شناخت کا مسئلہ کھڑا ہو گیا۔
    اس مرتبہ دونوں دوستوں نے پھر سوچ بچار کی اور ایک دوست نے فیصلہ کیا۔
    “میں اپنا سفید گھوڑا بیچ دیتا ہوں تم اپنا تم اپنا کالا گھوڑا بیچ دو۔“
     
  2. naseerhaider

    naseerhaider -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2007
    پیغامات:
    408
    پھر کس نے خریدا؟ اگلی قسط کا انتظار رہے گا .
     
  3. naseerhaider

    naseerhaider -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2007
    پیغامات:
    408
    ہاہاہاہا
     
  4. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,580
    بہت خوب
     
  5. chaudry

    chaudry محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 6, 2007
    پیغامات:
    1,372
    لو کر لو گل
     
  6. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,800
    اور کیا۔۔۔۔۔۔۔۔دونوں ہی حد سے زیادہ بیوقوف تھیں۔
     
  7. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,397
    ہا ہا ہا ہا
    اس کے بعد دونوں نے ایک ایک بلی خرید لی۔ اور پھر وہی مسئلہ شروع ہو گیا۔
     
  8. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    بھائی کہیں وہ آپ تو ............:00025:
     
  9. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,397
    جی صحیح پہچانا میں وہی سفید گھوڑے والا اور آپ نے کالا گھوڑا بیچا یا نہیں؟
     
  10. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    میں نہیں بتاؤں گا کیونکہ ہو سکتا ہے کہ آپ اپنا سفید گھوڑا واپس لے آئیں اور میرے کالے گھوڑے اور آپ کے سفید گھوڑے میں پھر پہچان کا مسئلہ بن جائے. آہو.
     
  11. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,525

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں