رِشتہ دار ۔ دوست

انجینئر عبدالواجد نے 'طنزیہ و مزاحیہ نثری تحریریں' میں ‏اگست 17, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. انجینئر عبدالواجد

    انجینئر عبدالواجد -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اگست 3, 2010
    پیغامات:
    220
    رِشتہ دار ۔ دوست

    بقلم: انجینئر عبدالواجد
    حامد صاحب کی شادی کا موقع تھا۔ حامد صاحب اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔ اور نہایت خُوشگوار مُوڈ میں تھے۔ اتنے میں عاصم صاحب بھی تشریف لے آئے۔ عاصم صاحب ہمارے دوست ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے رشتہ دار بھی تھے۔ اور کافی عرصہ سے سعودیہ میں مقیم تھے۔ حامد صاحب اُٹھ کر عاصم صاحب سے گلے ملے۔ مُبارکوں وغیرہ کا تبادلہ ہوا۔ عاصم صاحب نے ذرا انتظار کیا کہ حامد صاحب اپنے نئے دوستوں کے متعلق کُچھ کہیں۔ لیکن تھوڑا انتظار کرنے کے بعد عاصم صاحب نے خُود آگے بڑھ کر حامد صاحب کے باقی دوستوں سے ہاتھ ملایا۔ سارے دوست حامد صاحب کی طرف سوالیہ نگاہوں سے دیکھ رہے تھے کہ یہ حضرت کون ہیں؟ اِن کا تعارف وغیرہ؟ حامد صاحب جو اپنے دوستوں کی طرف دیکھ رہے تھے،اُن کی اُلجھن جان گئے۔ اور ایک جلدی کے ساتھ عاصم صاحب کا تعارف کراتے ہوئے اُن کے منہ سے نکلا

    ''یہ میرے بچپن کے کزن ہیں''

    شاید حامد صاحب کہنا چاہ رہے تھے کہ یہ میرے بچپن کے دوست ہیں اور میرے کزن بھی ہیں۔

    حامد صاحب کے دوستوں کے ساتھ ساتھ عاصم صاحب بھی یہ سُن کر ہنس پڑے۔ اور عاصم صاحب نے چونک کر حامد صاحب کی طرف مزاحیہ انداز میں سوال کیا

    ''ہیں ۔۔۔۔ بچپن نَیہہ کزن؟ ۔۔۔۔۔اَیہہ کَیہہ حامد صاحب''

    جیسے کہہ رہے ہوں کہ اب بڑے ہو کر کزن ہونے میں کوئی اعتراض؟

    حامد صاحب ذرا کِھسیانے ہو کر اپنی بات کی وضاحت کرنے میں لگ گئے۔

    پہلے پہلے تو پاکستان کی امریکہ اور مغرب سے گہری چھنتی تھی۔ لیکن جوں جوں پاکستان بڑا ہو رہا ہے، مغرب کی دلچسپی ختم ہو رہی ہے۔ بلکہ اُلٹا ہم ان کے لیے ایک ''مصیبت'' بن گئے ہیں۔
    پاکستان میں ایسی سوچیں پروان چڑھ رہی ہیں جو کہ مغرب اپنے لیے خطرناک سمجھتا ہے۔اب ان کے لیے پاکستان کا وجود ایک بوجھ بن کر رہ گیا ہے۔
    نہ تو مغرب ہمیں کھلی بانہوں گلے لگا سکتا ہے اور نہ ہی ہمیں عاق کر سکتا ہے۔ عجیب مخمصہ میں ہیں دیارِ مغرب۔ کہ کیا کیا جائے۔ مار دیا جائے یا چھوڑ دیا جائے۔

    مر رہے ہیں آج غیروں کے ہاتھوں دہشت گردی کے نام پر تو وہ بھی پاکستانی ۔
    اور مر مار رہے ہیں جو جہاد کے نام پر تو وہ بھی پاکستانی۔
    اور ہم پاکستانی اپنی عزت و آبرو اور جان و مال کی پرواہ کیے بغیر ڈھٹائی سے چین کی بانسریاں بجاو بجا کر رہے ہیں

    کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں؟


     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    بہت خوب۔
     
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,750
  4. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    بہت خوب
     
  5. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    ہممم اچھی پوسٹ ہے
     
  6. دلشاد محمدی

    دلشاد محمدی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 7, 2011
    پیغامات:
    147
    جب جھکا سر کسی غیر کے سامنے
    بندگی کا مزہ بے مزہ ہو گیا
    مغفرت شرک والوں کی ممکن نہیں
    عرش سے رب کا یہ فیصلہ ہوگیا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں