بدترین سیلاب میں بہترین حوصلہ پاکستانی اداروں اور عوام كى امدادى خدمات

dani نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏اگست 20, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,323
    بدترین سیلاب میں بہترین حوصلہ
    پاکستانی اداروں اور عوام كى امدادى خدمات

    کوئى شك نہیں كہ يہ ايك بدترين سيلاب ہے ليكن پاكستانى قوم كے حوصلے، ہمت، قربانى اور ايثار كے جذبے كے سامنے يہ سيلاب اور اس سے بڑی آفتيں کچھ نہیں ۔مسلمان صرف اللہ پر بھروسہ ركھتا ہے اسى ليے پاكستانى قوم بيرونى امداد كا انتظار كيے بغير اپنے سيلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں كے مدد كے ليے نکل کھڑی ہوئی ہے ۔

    اس تھریڈ ميں پاكستانى قوم كى اپنی مدد آپ کے تحت قربانى اور خدمات كا تذکرہ ہو گا ۔ اگر اردو مجلس كے ممبرز بھی وہ بتانا چاہیں جو وہ كر رہے ہیں تو ضرور بتائيں ۔

    ابھی کچھ خبريں :

    اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن نے متاثرین کی امداد کیلئے ایک کروڑ روپے کا خصوصی فنڈ قائم کردیا۔

    وزارت جہازرانی و بندرگاہ کے ملازمین نے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

    نیشنل بنک نے بھی وزیراعظم فنڈ میں 5 کروڑ روپے اور ملازمین کی ایک روز کی تنخواہ عطیہ کردی۔ واپڈا نے بھی متاثرین کیلئے مزید ساڑھے 4کروڑ روپے وزیراعظم کے ریلیف فنڈ میں عطیہ کردیئے۔

    پاک فوج کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی ترسیل جاری ہے۔ فوجی جوانوں نے رحیم یار خان میں محصور 3 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

    اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن نے متاثرین کی امداد کیلئے ایک کروڑ روپے کا خصوصی فنڈ قائم کردیا۔ وزارت جہازرانی و بندرگاہ کے ملازمین نے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج سدرن کمانڈ کے مزید 45ٹرک امدادی سامان لیکر کوئٹہ سے سبی اور ڈیرہ مراد جمالی پہنچ گئے امدادی سامان میں 55ٹن راشن ،کھجوریں ،پینے کا پانی اور خیمے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیرہ مراد جمالی اور سبی میں خیمہ بستیاں قائم کردی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آرمی میڈیکل ٹیم مسلسل طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف ہے۔

    پاک آرمی کی گوجرانوالہ کی طرف سے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیلئے ایک سی ون 30جہاز اشیائے خوردونوش خیمے اور پانی لے کر کوئٹہ پہنچ گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق رحیم یار خان کے ریلیف کیمپوں میں مقیم 6 ہزار سے زائد افراد کو کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔

    گلگت، غذر اور وادی چلاس سے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ایک سو 33 افراد کو نکال لیا گیا اور سات ہزار 400 کلو گرام امدادی سامان فراہم کیا گیا۔ فوجی جوانوں نے خیبر پی کے کے علاقوں میں خشک راشن کے 4 ہزار بیگ تقسیم کئے۔

    پاک فوج نے متاثرہ علاقوں میں مزید 110 ڈاکٹر بھی بھجوا دیئے۔ثناءنیوز کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے سیلاب زدگان کے عارضی قیام کے لئے خیرپور میں " ٹینٹ سٹی" قائم کیا گیا ہے۔

    نیوی کی جانب سے جیکب آباد میں ریلیف کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے۔

    پاک بحریہ کی ریسکیو ٹیموں نے اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد کو سیلاب زدہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے اور 79000 کلوگرام سے زائد کی امدادی اشیاءاور خوراک متاثرین میں تقسیم کی ہیں۔

    اے پی پی کے مطابق پاکستان بیت المال نے سکھر کے متاثرین کیلئے ایک سو ٹرک امدادی سامان روانہ کردیا ہے جس میں کپڑے ،منرل واٹر اور روز مرہ کھانے پینے کی اشیاءشامل ہیں۔

    سمندر پار پاکستانیوں کے وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار نے نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ ابتدائی طور پر مظفر گڑھ، سکھر اور پشاور میں امدادی کیمپ قائم کئے جا رہے ہیں۔ فاروق ستار نے بتایا کہ او پی ایف کے افسران نے چار دن جبکہ چھوٹے ملازمین نے دو دن کی تنخواہ جو دس لاکھ روپے بنتی ہے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    جبکہ نیشنل بینک آف پاکستان نے اضافی طور پر ”بختاور فلڈ ریلیف فنڈ “ میں بھی بینک نے 10 ملین روپے (ایک کروڑ روپے) کا عطیہ دیا ہے۔

    متاثرین سیلاب کو طبی سہولیات فراہم کرنے اور خواتین مریضوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لئے جناح ہسپتال سے 18ڈاکٹروں کی ٹیم پروفیسر آف گائناکالوجی ڈاکٹر امتہ الزریں کی قیادت میں راجن پور چلی گئی۔

    صوبائی زکوة کونسل پنجاب سیلاب زدگان کی امداد کےلئے مجموعی طور پر ایک ارب 71کروڑ روپے دے گی۔ربط

    پاک فوج كى امدادى كارروائياں
    http://www.ispr.gov.pk/front/main.asp?o=t-picture_gallery_pics&id_picture_gallery=46&gname=Relief%20Work%20%28Floods-2010%29

    جنوبی پنجاب: پاک فوج کی خیمہ بستی متاثرین کی پناہ گاہ
    بہاولنگر: جنوبی پنجاب کے علاقے سلطان کالونی میں پاک فوج کی خیمہ بستی متاثرین سیلاب کی پناہ گاہ بن گئی,

    لاہورچیمبر کی جانب سے متاثرین سیلاب کے لئے چاول،آٹے کے ہزاروں تھیلے،خشک دودھ، اچار،، بسکٹ چنے، موم بتیاں ماچس، خیمے اور دیگر سامان بھجوایا گیا جبکہ چودہ اگست کو مزید تیس ٹرک امدادی سامان لے کر جائیں گے۔
    تفصیییل

    کراچی بار ایسوسی ایشن کا سیلاب زدگان کیلئے جھولی فنڈ مہم کا آغاز
    کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی بار ایسوسی ایشن نے سیلاب زدگان کیلئے جھولی فنڈ مہم کا آغاز کر دیا ہے اور اس سلسلے میں وکلاء کی مختلف ٹولیوں نے گزشتہ روز مارکیٹوں میں جاکر جھولی فنڈ اکٹھا کیا ۔ تفصیییل

    یپما، نیشنل بینک اور پیپسی کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کا اعلان
    اسلام آباد، کراچی (پ ر) آل پاکستان پیپر مرچنٹ ایسوسی ایشن (ایپما) نے بھی متاثرین کیلئے 25لاکھ روپے مالیت کا امدادی سامان پاکستان اےئر فورس مسرور کے حوالے کردیا ہے،

    نیشنل بینک آف پاکستان(این بی پی) نے متاثرہ خاندانوں کیلئے چالیس ہزار کھانے کے پیکٹوں کا انتظام کیا ہے جو حکومتی ارکان کی مدد سے تقسیم کئے جائینگے

    جبکہ پیپسی کولا فاؤنڈیشن کی جانب سے 5لاکھ ڈالر کی امدادکا اعلان کیا گیا ہے،

    دوسری جانب کنزیومرایسوسی ایشن آف پاکستان کے چےئرمین کوکب اقبال نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم ”تنظیم فلاح خواتین“ کیساتھ مل کرمتاثرین کیلئے جھولی پھلاؤ مہم کے ذریعے چندہ اکٹھا کریں گے۔

    وزارت نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثر ہونے والے اوور سیز پاکستانیوں کے عزیز اوقارب کیلئے سکھر، مظفر گڑھ اور پشاور میں امدادی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد سمندر پار پاکستانیوں سے چندہ اکٹھا کرنے کیلئے وفد بیرون ممالک جائیگا۔ربط
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. سلمان ملک

    سلمان ملک -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2009
    پیغامات:
    924
    یہ تو اعلانات ہو رہے ہیں کہ فلاں نے اتنے کڑور دینے کا اعلان کیا لیکن صوبائی وزراعلی تو کہہ رہے ہیں انہیں کچھ نہیں ملا وفاق کی طرف سے ، صرف صوبہ پختونخواہ کے وزیراعلی کو گیلانی صاحب نے پانچ کڑور کا ایک چیک دیا ہے ،

    ہمارے کرپٹ حکمرانوں کے جو ملیار سویس بینکوں میں پڑے سڑ رہے ہیں ان کی صرف ذکوۃ ہی یہ لوگ دینے کا ارادہ کر لیں تو باہر سے بھیک مانگنے کی نوبت نہ آئے۔

    باقی میڈیاء نے ہر جگہ پہنچ کر دنیا کی توجہ سیلاب میں پھنسے افراد کی طرف کروائ ہے

    اے ار وائ گروپ 26 اگست سے 40 ہزار خاندانوں میں 1 مہینہ کے راشن سے اپنی خدمات کا آغاز کر رہا ہے
    پاک فوج کی خدمات قابل تحسین ہیں

    الخدمت ٹرسٹ اور فلاح انسانیت والوں کی فیلڈ میں خدمات قابل تحسین ہیں

    اس وقت اعلانات کی نہیں بلکہ آگے بڑھ کر عملی کام کی ضرورت ہے

    میری سب بھائیوں اور بہنوں سے گزارش ہے آپ خود آگے آئیں اور عملی طور پر کام کریں
    اس وقت ہمارے سیلاب زدگان بھائیوں کو ہر چیز چاہیے
    کھانے پینے کی اشیاء منرل واٹر خیمے جوتے کپڑے برتن گھریلو استعمال کی اشیاء
    اور سب سے اہم ان کیلئے چھت کا انتظام ہے جو ہم سب نے مل کر ان کیلئے کرنا ہے
     
  3. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,854
    امداد میں آنے والی کھجوریں لاہور میں فروخت ہو رہی ہیں


     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    جزاكم اللہ خيرا بہت اچھا خيال بہت اچھا تھریڈ ۔ یہ حقيقت ہے کہ اچھے مثبت سوچ والے لوگ خاموشى سے امداد ميں لگے ہیں اور منفى سوچ والے صرف افواہیں سنا اور پھیلا كر مايوسى پھیلا رہے ہیں ۔ اب تو كچھ صحافى خود بول پڑے ہیں كہ بہت بد گمانیاں پھیلا لیں اب بس كرو ۔ ربط

    تھریڈ كے موضوع پر ہی رہتے ہوئے نيكى كے جذبے كى ايك قابل داد مثال :

    "ڈیرہ غازی خان میں صرف ایک شخص نے اور یہ شخص کوئی کروڑ پتی نہیں بس ایک متوسط سا صاحب دل آدمی ہے پچاس موٹر بوٹس کرائے پر لیکر ہزاروں لوگوں کو سیلاب کی بے رحم موجوں سے بچایا اور انہیں کنارے تک پہنچایاہے۔

    اسلام آباد سے روزانہ سینکڑوں لوگ امدادی سامان لیکر علی الصبح نکلتے ہیں اور رات گئے واپس لوٹتے ہیں۔ یہ جذبے یہ ارادے یہ قافلے اور اپنے اپنے حصے کی شمع جلانے والے اور واہ واہ کے صلے سے بے نیاز یہ لوگ میڈیا کو کیوں دکھائی نہیں دیتے۔" ربط
    "آجکل میری بیٹی تمنا مہر اپنی یونیورسٹی کی کلاس فیلوز کے ہمراہ متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے اسلام آباد کی پوش مارکیٹوں سے فنڈز اکٹھا کرنے کیلئے بھرپور کوشاں ہے۔ اسے یہ جان کر بڑی حیرانگی اور تعجب ہوا کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے متوسط اور غریب افراد زیادہ پرجوش نظر آ رہے تھے اس نے جب انتہائی مہنگی کار سے اترنے والی امیر کبیر عورت سے متاثرین کیلئے ریلیف فنڈ کی درخواست کی تو اس نے بڑی سرد مہری سے انکار کیا تو یہ منظر دیکھ کر ایک چھابڑی فروش نے بچوں کو بلایا اور پانچ سو روپے کی امداد دی۔ اسلام آباد کی F10, F8, F7, F6 کی مارکیٹوں کی بڑی بڑی دکانوں کے مالکان نے بڑی بحث اور مباحثے کے بعد محض 4 ہزار روپے کی امداد دی جبکہ ان مارکیٹوں کے ٹھیلے فروشوں، حجاموں، بیروں، ریڑھی بانوں، نان فروشوں، پھول فروشوں نے ان بچوں کو 40 ہزار روپے کی امداد دی، مڈل کلاس کے افراد جو ان مارکیٹوں کے ریسٹورانوں اور کیفوں اور آئس کریم پارلرز میں موجود تھے۔۔۔۔۔۔قارئین پاکستان کی مڈل کلاس کالجوں اور یونیورسٹیوں کے بچوں کی معصومیت اور دیانت داری پر اعتبار رکھتی ہے مجھے زمرد خاں نے بتایا کہ موٹروے کے ٹول ٹیکس پر کالج کے نوجوان لڑکے لڑکیوں کو چند گھنٹوں میں گاڑیوں سے گزرنے والے افراد نے دس لاکھ روپے کے فنڈز دیئے۔"ربط

    یہ تو چند رپورٹڈ واقعات ہیں، ذاتى طور پر ميں مطمئن ہوں عالمى ميڈیا (فاسق كى خبر!) جو بھی كہے، جو جذبے ہماری آنکھیں ديكھ رہی ہیں وہ خبروں سے زيادہ مستند ہیں، يہ جذبے اتنے پاکیزہ ہیں كہ ميڈیا ، كيمروں اور خبروں كے محتاج نہیں ، ان كى جگہ تو اعمال ناموں میں ہے ۔ اللہ تعالى ہمارے ان نيك بہن بھائيوں كے عمل قبول كرے اور ان كو مزيد توفيق دے ۔
     
  5. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,051
    شکریہ لیکن اب کی بار بھی وہ لوگ بھرپور طریقے سے کام آئے جنہیں کبھی انتہا پسند ،کبھی فسادی اور کبھی دہشت گرد کہا جاتا ہے۔ لیکن مغرب زدہ لوگوں کی گز بھر لمبی زبانیں ابھی بھی بند نہیں ہوئیں
     
  6. سلمان ملک

    سلمان ملک -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2009
    پیغامات:
    924
    جو کوئی کہتا ہے اسے کہنے دیں آپ اپنا کام خاموشی سے کرتے رہیں اجر اللہ کے پاس لوگوں کے نہیں وہ سمیع اور بصیر ہے
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
  8. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,323
    جزاک اللہ خیرا ۔ آپ سب اپنے واقعات بھی شئیر کریں

    رزاق آباد خیمہ بستی، متاثرین سیلا ب کے لئے پاکستان اسٹیل کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد
    حکومت سندھ کے تحت متاثرین سیلاب کے لئے رزاق آباد میں قائم کردہ ریلیف کیمپ میں ہزاروںمصیبت زدہ بھائیوں کے لئے پاکستان اسٹیل کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ سے روزانہ 300-400 مریضوں کو طبی سہولیات اور مُفت اَدویات فراہم کی جا رہی ہیں۔تفصیییل
     
  9. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,323
    ای او بی آئی کا سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے ملک گیر سطح پر مہم”کشکول“ کا آغاز

    ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن( ای او بی آئی ) نے سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد میں حکومت کی مدد کے لیے عطیات جمع کرنے کے لیے ملک گیر سطح پر مہم”کشکول“ کا آغاز کر دیا ہے۔گزشتہ روز یہاںای او بی آئی کے چیئرمین ظفر اقبال گوندل کی سربراہی میں اس مہم کا آغاز کیا گیاہے۔تفصییییل
     
  10. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,323
    ایثار اور قربانی کی مثال !

    ایثار اور قربانی کی زبردست مثال !​

    ایف سی بلوچستان نے اپنا آدھا راشن متاثرین کو دیدیا​
    کوئٹہ: فرنٹیئر کور بلوچستان کے افسروں اور جوانوں نے اپنا آدھا راشن سیلاب زدگان کو دے دیا۔کوئٹہ میں اقلیتوں کیلئے قائم کیمپ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں میجر جنرل سلیم نواز نے کہا کہ جعفرآباد، نصیرآباد، ڈھاڈرکے بعد کوئٹہ میں سیلاب زدگان کیلئے قائم کیمپوں میں ایف سی اپنے وسائل سے امداد فراہم کرے گی۔
    انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کیلئے ایف سی کے افسروں اور جوانوں نے اپنا ایک سال کا راشن آدھا کردیاہے۔میجر جنرل سلیم نوازنے بتایا کہ ایف سی روزانہ پینتالیس ہزار سیلاب متاثرین کو خوراک فراہم کرے گی۔ کیمپوں میں خوراک، پانی، بجلی، صحت اور دیگر سہولتوں کی فراہمی ممکن بنائی جارہی ہے۔ متاثرین کی رجسٹریشن اور حفاظت کے موثر انتظامات کیے جائیں گے

    ایف سی بلوچستان نے اپنا آدھا راشن متاثرین کو دیدیا - AAJ News
     
  11. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,323
    بالكل ايسى ايك اور خبر
    چارسدہ :کشتی بان نے سولہ سو افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا
    پشاور : وسائل کی عدم دستیابی کی دہائی نہ امداد کی اپیل، چارسدہ کے کشتی بان نے سولہ سو افراد کو سیلاب زدہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ایسے دور میں جب حکومت سیلاب زدگان کی مدد کیلئے بین الاقوامی امداد مانگتی پھر رہی ہے۔ ایک شخص ایسا بھی ہے جس نے ذریعہ معاش کو سیلاب زدگان کی جان بچانے کا ذریعہ بنا لیا۔ اسد خان نامی کشتی بان اْن لاکھوں پاکستانیوں میں سے ایک ہے جس نے ہم وطنوں کی مدد کیلئے حیلے بہانے کا انتظار نہ کیا۔
    کشتی کا انجن چلایا اور سولہ سو سیلاب زدگان کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔تفصییییل


    جذبہ ہو تو ايك غريب كشتى بان سولہ سو جانيں بچا سکتا ہے اور ايك جان كا بچانا پوری انسانيت كا بچانا ہے۔
     
  12. سلمان ملک

    سلمان ملک -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2009
    پیغامات:
    924
    المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے طلباء رضاکار

    المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے 100سے زائدطلباءرضاکارامدادی سرگرمیوں کے لیے روانہ‘ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے مختلف متاثرہ علاقوں میں امدادی گروپ سرگرم عمل ۔ المحمدیہ سٹوڈنٹس کے امیرمزمل اقبال ہاشمی کامتاثرہ علاقوں کادورہ‘ طلباءرضاکاروں کے کام کاجائزہ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روزکے دوران المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان نے اپنے 100سے زائد رضاکاروں کومتاثرہ علاقوں کے لیے روانہ کیا۔ ان رضاکاروں کو مختلف گروپوں کی صورت میں نوشہرہ‘ مظفرگڑھ‘ کوٹ ادو‘ سکھر اورسندھ کے دیہی علاقوں کے لیے روانہ کیاگیا۔ ابتدائی طورپر روانہ کیے گئے ان مختلف تعلیمی اداروں کے رضاکاروں نے متاثرہ علاقوں میں خوراک اورادویات کی فراہمی سمیت دیگرامدادی کاموں میں حصہ لیا۔ پاکستان کے یہ نوجوان طلباءرضاکار ان دوردراز علاقوں میں بھی پہنچنے کی کوشش کررہے ہیںجہاں تک پہنچنا دشوار گزار اور پرخطر ہے۔ المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کی جانب سے رضاکاروں کی بھرتی کاعمل مسلسل جاری ہے اور لاہور‘فیصل آباد‘ گوجرانوالہ اورراولپنڈی سمیت کئی شہروں میں اس حوالے سے موجود کیمپوں پرنوجوان رجسٹریشن کرواتے جارہے ہیں۔ان رضاکاروں پرمشتمل دوسراقافلہ بھی جلد ان متاثرہ علاقوں میں پہنچ جائے گا۔ اس حوالے سے المحمدیہ سٹوڈنٹس کے امیر مزمل اقبال ہاشمی نے متاثرہ علاقوں کادورہ کیا اور رضاکاروں کی کارکردگی پراطمینان کا اظہارکیا۔ اس موقع پرانہوں نے کہاکہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک طلباءرضاکاروں کی روانگی کاعمل جاری رہے گا۔اس حوالے سے انہوں نے طلباءبرداری سے بھی اپیل کی کہ ہرطالب علم المحمدیہ سٹودنٹس کے ”ہفت روزہ امدادی قافلوں“میں شامل ہوکر کم ازکم ایک ہفتہ ان سیلاب متاثرین کی مددکے لیے نکالے اور اپنے بھائیوں کی مددکاعملی نمونہ پیش کرے۔
     
  13. محمد نعیم

    محمد نعیم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 26, 2007
    پیغامات:
    901
    یو ایس ایڈ کے سربراہ اور امریکی قونصلر کا جماعت الدعوۃ کے امدادی کیمپ کا دورہ

    امریکی ادارے یو ایس ایڈ کے سربراہ ڈاکٹر راجیو شاہ اور کراچی میں تعینات امریکی قونصلر نے سکھر میں جماعت الدعوۃ کے سیلاب زدگان کے بارے میں قائم امدادی کیمپ کادورہ کرکے یورپی دنیا کو حیران کردیا ۔ امریکی عہدیداروں کے جماعت الدعوۃ کے امدادی کیمپ کے اچانک دورے کو خوشگوار تبدیلی قرار دے دیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر راجیو شاہ کراچی کے امریکی قونصل خانے کے سفارت کاروں کےساتھ جب اس کیمپ کی جانب جا رہے تھے تو انہیں اس سے آگاہ بھی کیا گیا کہ یہ جماعت الدعوۃ کا کیمپ ہے ۔ تاہم امریکی عہدیداروں نے نہ صرف اس کیمپ کا دورہ کیا بلکہ وہاں موجود جماعت الدعوۃ کے ذمہ داروں نے انہیں امدادی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی ۔ بعد ازاں راجیو شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یو ایس ایڈ کی جانب سے کیمپ کے لیے دو ٹرک خشک راشن امداد تقسیم کی گئی ہے ۔ سیلاب سے پاکستان میں دو کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے ، سیلاب متاثرین کو ادویات ، خوراک اور صاف پانی کی اشد ضرورت ہے ۔ متاثرین کو شفاف انداز میں امداد کی تقسیم حکومت پاکستان کا کام ہے ۔ یو ایس ایڈ کے ذریعے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بھر پور امداد کی جائے گی ۔ اس کیمپ کے دورے کے بعد امریکی اہلکار نے کہا کہ امریکہ سیلاب متاثرین کیے لیے مزید امداد دے گا۔ ۔ ڈویلپمنٹ پیکج کے 50 ملین ڈالر ریلیف فنڈز کے لیے مختص کر دئیے جائینگے ۔
    بشکریہ روزنامہ نوائے وقت
    ویسے جماعت کے اولین دورکی اس نظم کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے ؟؟

    " ایلچی جزیہ کی تھیلی جب واشنگٹن سے لائے گا ۔۔۔۔
    ۔"

    :)
     
  14. Fawad

    Fawad -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2007
    پیغامات:
    954
    Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

    کئ پاکستانی اور بين الاقوامی ذرائع ابلاغ نے غلط طور پر يہ خبر شائع کی ہے کہ امريکی ادارہ براۓ بين الاقوامی ترقی (يوايس ايڈ) کے ايڈمنسٹريٹر ڈاکٹر شاہ نے فلاح انسانيت کی جانب سے چلاۓ جانے والے ايک امدادی کيمپ کا دورہ کيا جس کا تعلق مبينہ طور پر کالعدم دہشتگرد تنظيم لشکر طيبہ سے ہے۔

    حقیقت ميں ڈاکٹر شاہ نے سکھر ميں ڈبل سيشن سکول کا دورہ کيا تھا جہاں عارضی طور پر قیام پذير 1200 سيلاب زدگان کو يو ايس ايڈ کے اشتراک کار امدادی اشياء فراہم کر رہے تھے۔ يو ايس ايڈ کے اشتراک کار 16 اگست سے اس سکول ميں متاثرين سيلاب کو مدد بہم پہنچا رہے ہيں۔ ڈبل سيشن سکول ايک سرکاری تعليمی ادارہ ہے جو حکومت پاکستان کی نگرانی ميں کام کرتا ہے۔ اپنے دورے کے دوران ڈاکٹر شاہ کا کسی بھی وقت کالعدم انتہا پسند تنظيم کے ارکان سے آمنا سامنا يا ملاقات نہيں ہوئ۔

    سکھر ميں ايک پريس کانفرنس ميں ڈاکٹر شاہ نے اعلان کيا کہ امريکہ پاکستان ميں سيلاب کے بعد جلد بحالی کی کاروائيوں کے لیے مزيد 50 ملين ڈالر فراہم کر رہا ہے۔ اس وقت امريکہ سيلاب کے اثرات سے نمٹنے کے لیے 200 ملين ڈالر کے علاوہ مزيد سامان اور تکنيکی امداد بھی فراہم کر رہا ہے۔

    ہم سکھر ميں واقع ڈبل سيشن سکول کے متعلق تمام سوالات کے جوابات حکومت پاکستان پر چھوڑتے ہيں۔


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
    digitaloutreach@state.gov
    U.S. Department of State
     
  15. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    پاکستان میں اس مرتبہ سیلاب سے جوتباہی مچی ہے اس کے مناظردیکھ کر دل دہلتاہے اوریہ واقعتا کسی قیامت صغری سے کم نہیں ہے ۔جولوگ بھی ہمت اورحوصلے کے ساتھ دوسروں کی امداد اورخبرگیری کررہے ہیں خداانہیں اس کا بہتر اجر دے اورانہیں مزید نیک کام کرنے کی توفیق دے۔
    چونکہ میراتعلق میڈیاسے اورکسی حد تک منیجمنٹ کی ذمہ داریوں سے ہے اس لئے کچھ کہناضروری سمجھتاہوں۔
    میں نے اب تک جورپورٹیں پڑھی ہیں اورجوکچھ ویڈیوز ومناظروغیرہ دیکھے ہیں ان سے محسوس ہوتاہے کہ امدادی کارروائی منظم انداز میں نہیں ہورہی ہے۔جس کی وجہ سے کثیررقم ضائع ہوجاتی ہے۔امدادی کارروائیاں جب تک منظم نہ ہوں‌گی یعنی جتنے ٹرسٹ اورادارے اس وقت امدادی کارروائیوں‌میں مصروف ہیں وہ اپنے قریب ترین علاقے کا ذمہ لے لیں کہ اتناایریااورعلاقہ میری ذمہ داری ہے اورمیں اس کیلئے سب کچھ کروں‌گا۔اس طرح متاثرین کی بہترخدمت ہوسکتی ہے۔
    ان حالات میں عوام کا ایک طبقہ ایساابھرآتاہے جو متاثرنہیں ہوتالیکن خود کو متاثر ظاہر کرکے زیادہ سے زیادہ امداد بٹورنے کی کوشش کرتاہے ایسے لوگوں سے انتہائی سختی کے ساتھ نمٹاجائے۔اور اس بات کی پوری کوشش کی جائے کہ امداد صحیح متاثرین تک پہنچیں۔عطاء الحق قاسمی نے بھی ایک کالم میں امداد کے ضائع ہونے کا شکوہ کیاہے
    ان حالات میں اگر توجہ نہ دی جائے توبیماریاں پھوٹ پڑتی ہیں اورسیلاب سے زیادہ تباہی مچاسکتی ہیں اس لئے اس کی جانب ازحد دھیان دیں خاص طورپر وہ امراض جو وباء کی شکل اختیار کرسکتی ہیں ان پر مکمل قابوپانے کی ضرورت ہوتی ہے۔اس بارے مین ڈاکٹروں سے زیادہ زیادہ تعاون حاصل کیاجائے۔
    ان حالات میں ایک طبقہ ابھرآتاہے جو کہ امدادی اشیائ اوررقوم کو ہڑپ کرجاتاہے ایسوں پر نگرانی کیلئے اعلیٰ نگراں‌کمیٹی بنائی جائے اوراسے اختیار دیاجائے کہ کسی بھی گریڈ کاافسر ہوکرپشن میں ملوث ہونے پراس کے خلا ف کارروائی کی جاسکتی ہےاوراسے تعزیری کارروائی کیلئے حکومت سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
    متاثرین کو جلد ازجلد اپنے پیروں پر کھڑاکیاجائے اوراس کیلئے جیساکہ وسعت اللہ خان نے کہاہے کہ حکومت بیج اورکھاد ان کو ایک دو سال انتہائی کم قیمت پر بلکہ ممکن ہو تو فری اورمفت فراہم کرے انشاء اللہ کسان اورکاشتکار برادری بہت جلد اپنے پائوں پر کھڑی ہوجائے گی۔
    اللہ تمام متاثرین کو صبر اورحوصلہ کے ساتھ حالات کامقابلہ کرنے کی توفیق دے ،جوکچھ انہوں‌نے کھویاہے خداانہیں اس سے زیادہ نصیب کرے۔خدا اس مصیبت کو ان کیلئے ایک پلس پوائنٹ بنادے اوران کی زندگی کا نیاآغاز ہواورجولوگ اس موقع پر تندہی سے امدادی کارروائیاں انجام دے رہے ہیں خدا ان کی عاقبت بخیر کرے اوراپنے خزانہ سے بہتر بدلے
    این دعا ازمن وازجملہ جہاں آمین باد
     
    Last edited by a moderator: ‏اگست 26, 2010
  16. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,323
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں