پروفيسر غلام احمد حريرى رحمہ اللہ

عائشہ نے 'مسلم شخصیات' میں ‏اگست 27, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    پروفيسر غلام احمد حريرى رحمہ اللہ​

    مترجم،مصنف،مولف،استاد۔​

    تاريخ ولادت: يكم ستمبر 1920،
    جائے ولادت: گورداس پور، ہندوستان۔

    تعليم:
    بى اے جامعہ پنجاب لاہور،پاكستان۔
    مولوى فاضل، اديب فاضل،جامعہ پنجاب۔ تخصص:علم حديث شريف
    ایم اے عربی
    ایم اے علوم اسلامیات
    ایم او ایل عربی
    فاضل السنہ شرقیہ
    فاضل درس نظامی

    اساتذہ:
    مولانا عبد الحق،رحمہ اللہ
    مولانا حافظ عبد الحفيظ،رحمہ اللہ
    شيخ الحديث مولانا محمد عبد اللہ امرتسرى، رحمہ اللہ
    مولانا غلام اللہ خان رحمہ اللہ
    مولانا عبد الحنان جلاليہ رحمہ اللہ
    قاضى عبد السبحان رحمہ اللہ

    مناصب:
    سابق صدر شعبہ عربى،زرعى يونيورسٹی فيصل آباد۔
    مدرس جامعہ سلفيہ حاجى آباد،فيصل آباد۔
    صدر شعبہ علوم اسلامیہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد

    تصنيفات،تاليفات اور تراجم :
    الحديث والمحدثون: پروفیسر محمد محمد ابو زہرہ، اردو ترجمہ: مترجم پروفیسر غلام احمد حریری
    المنتقی من منہاج السنۃ النبویہ،از امام ابن تيميہ، مترجم : پروفیسر غلام احمد حریری
    قرآن کے فنی محاسن / سید قطب شہید؛ ترجمہ پروفیسر غلام احمد حریری
    علوم القرآن از ڈاکٹر صُبحی صالح لبنانی (اردو ترجمہ از غلام احمد حریری
    علوم الحدیث:ڈاکٹر صُبحی صالح لبنانی (اردو ترجمہ پروفیسر غلام احمد حریری
    ڈاكٹر مصطفى سباعى كى كتاب ’السنة ومكانتها فى التشريع الاسلامى ‘ كا اردو ترجمہ، بعنوان: حديث ِرسول كا تشريعى مقام، مترجم: پروفیسر غلام احمد حریری
    كليدِ عربى اردو بول چال: تاليف غلام احمد حريرى (ايم. اے)
    مقامات حريرى کا اردو ترجمہ
    تاریخ تفسیر و مفسرین تالیف: پروفیسر غلام احمد حریری رحمہ اللہ

    ملحوظ رہے كہ يہ فہرست پروفیسر حريرى رحمہ اللہ كى تمام تاليفات كا احاطہ نہیں كرتى۔

    استفادہ: ہفت روزہ الاعتصام
    متفرق كتب جناب غلام احمد حريرى رحمہ اللہ
    متفرق کتب خانوں کی آن لائن فہرستیں​
     
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اردو مجلس كے قارئين اور اراكين سے درخواست ہے كہ محترم پروفيسر غلام احمد حريرى رحمہ اللہ كے متعلق مزيد معلومات كى فراہمی میں اردو مجلس كى مدد كريں۔
     
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    اساس الاسلام تالیف پروفیسر غلام احمد حریری رحمہ اللہ۔ یہ کتاب سی ایس ایس کی تیاری میں‌ اسلامیات کے لیے رہنما کتاب تصور ہوتی ہے

    الصارم المسلول علی شاتم الرسول ، تالیف: شیخ‌الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ، ترجمہ: پروفیسر غلام احمد حریری رحمہ اللہ
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا ۔ بھائی کہیں سے ان کے حالات زندگی ڈھونڈ نکالیں ۔
     
  5. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    گلستان حدیث از مولانا اسحاق بھٹی حفظہ اللہ میں ان کے حالات زندگی تفصیل سے موجود ہیں۔ اسے مکتبہ قدوسیہ نے شائع کیا ہے
    اس کے علاوہ ان کی بہت سی کتب کا تعارف بھی وہاں موجود ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    پروفیسر غلام احمد حریری کی شخصیت کے بارے میں چند مزید باتیں​


    حلیہ:
    طویل قامت، صحت مند کسرتی جسم، تھوڑا لمبا سا چہرہ، روشن آنکھیں، کھلی پیشانی، اچھی خاصی داڑھی، شلوار قمیص پر مشتمل صاف ستھرا مگر سادہ لباس، سر پر قدرے اونچی دیوار کی قراقلی ٹوپی

    پیدائش:
    یکم ستمبر 1920، مشرقی پنجاب، ضلع گورداسپور موضع طالب پور

    خاندان:
    راجپوت زمیندار گھرانے کے فرد جو تعلیم سے نا آشنا تھے۔خاندان کے پہلے فرد تھے جنہوں نے تعلیم حاصل کی۔

    دنیاوی تعلیم:
    1. میٹرک: آریہ ہائی سکول گورداسپور
    2. ایف اے: پنجاب یونیورسٹی
    3. بی اے :پنجاب یونیورسٹی
    4. مولوی فاضل (فاضل عربی): پنجاب یونیورسٹی
    5. منشی فاضل (فاضل فارسی): پنجاب یونیورسٹی
    6. ادیب فاضل (فاضل اردو): پنجاب یونیورسٹی
    7. ایم اے عربی: پنجاب یونیورسٹی 1954ء (اول پوزیشن)
    8. ایم اے علوم الاسلامیہ: پنجاب یونیورسٹی 1955ء (اول پوزیشن)

    دینی تعلیم اور اساتذہ:
    1. حافظ عبد العزیز: منطق کی کتاب قطبی، نحو کی شرح جامی، فقہ کی ہدایہ، اصول فقہ کی نور الانوار، کتب ستہ کی بعض کتب
    2. شیخ الحدیث مولانا عبداللہ ویرووالوی (امرتسر):کتب ستہ کی باقی کتب، درس نظامی کی آخری کتب
    3. قاضی عبدالسبحان ہزاروی کھلابٹی بریلوی: حمد اللہ، قاضی مبارک، میر زاہد، ملا حسن، ملا جلال، فلسفے کی صدرا، شمس بازغہ، علم نحو کی حاشیہ عبدالغفور علی الجامی، علم کلام کی شرح مقاصد اور شرح مواقف امور عامہ
    4. مولانا غلام اللہ خان راولپنڈی: فلسفے کی اشاراتِ بو علی سینا، عروض کی محیط الدائرہ اور تفسیر بیضاوی
    5. مولانا عبدالحنان حضرو ضلع کیمبل پور: تصریح، شرح چغمینی، اقلیدس
    6. حافظ محمد گوندلوی رحمہ اللہ: مسلم الثبوت، توضیح تلویح، حاشیہ خیالی علی العقائد اور سند حدیث بھی لی۔

    ملازمت:
    1. محکمہ صنعت و حرفت: 1940 ءمیں محکمہ صنعت و حرفت سے منسلک ہوئے ۔ اسی دوران اوپر ذکر کردہ پیچیدہ دینی علوم کی تحصیل کی
    2. اسلامیہ کالج فیصل آباد: 1964ء میں بہ طور لیکچرر تقرر ہوا۔
    3. زرعی یونیورسٹی فیصل آباد: 1968ء میں سینیئر لیکچرر مقرر ہوئے
    4. اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور: 1975ء میں پروفیسر ابوبکر غزنوی کی دعوت پر بطورصدر شعبہ اسلامیات تعینات ہوئے
    5. زرعی یونیورسٹی فیصل آباد: 1978ء تا 1982ء بطورصدر شعبہ علوم الاسلامیہ و صدر شعبہ عربی
    6. جامعہ سلفیہ، فیصل آباد: 1982ء میں بطور مبعوث دارالافتاء سعودی عرب
    کل چالیس برس درس و تدریس کی

    لفظ حریری کی نسبت:
    دورانِ ملازمت محکمہ صنعت و حرفت میں وہاں ابریشم یعنی' حریر' کی صنعت بھی تھی۔ اسی مناسبت سے حریری کہلائے

    تصنیف و تالیف:
    1. پنجاب یونیورسٹی کے اردو دائرہ المعارف میں مندرجہ ذیل موضوعات پر مقالات لکھے۔
    ‌أ. علوم القرآن
    ‌ب. قرآن کریم کے اثرات و برکات
    ‌ج. اعجاز القرآن
    ‌د. سیرت نگاری
    ‌ه. عربی لغت نگاری
    ‌و. علم الصرف
    ‌ز. علم الاشتقاق
    ‌ح. کعبہ
    ‌ط. مسجد
    ‌ي. منبر​
    2. المحلیٰ از امام ابن حزم رحمہ اللہ کا ترجمہ
    3. سید قطب کی عربی کتاب، التصویر الفنی فی القرآن کا اردو ترجمہ بنام قرآن کے فنی محاسن
    4. مصر کے مشہور مصنف ابو زہرہ کی عربی تصنیف امام ابو حنیفہ کا اردو ترجمہ جسے مکتبہ سلفیہ شیش محل روڈ لاہور نے حیات امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نام سے شائع کیا۔
    5. مصر کے مشہور مصنف ابو زہرہ کی تصنیف امام ابن حزم کا ترجمہ بنام حیات ابن حزم
    6. مصر کے مشہور مصنف ابو زہرہ کی تصنیف امام ابن قیم کا ترجمہ بنام حیات ابن قیم
    7. ڈاکٹر ضیاء الرحمن اعظمی، مدرس مدینہ یونیورسٹی اور حدیث کے معروف محقق کے ڈاکٹریٹ کے مقالے اقضیہ الرسول کا ترجمہ بنام "عدالت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے"
    8. تاریخ تفسیر و مفسرین کا ترجمہ مع اضافات
    9. تاریخ حدیث و محدثین کا ترجمہ مع اضافات
    10. المنتقیٰ من منہاج السنۃ النبویہ از امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا ترجمہ
    11. اسلامی مذاہب (ترجمہ)
    12. حیات ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ (ترجمہ)
    13. اتباع سنت اور ائمہ سلف (ترجمہ)
    14. حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا تشریعی مقام (ترجمہ)
    15. علوم القرآن (ترجمہ)
    16. علوم الحدیث (ترجمہ)
    17. عربی اردو بول چال
    18. شرح الحدیث والفقہ
    19. سیرت سرور انبیاء صلی اللہ علیہ وسلم (ترجمہ)
    20. اسلام کا معاشی نظام
    21. اساس الاسلام
    22. فہم اسلام
    23. الصارم المسلول علی شاتم الرسول از امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ (ترجمہ)

    وفات:
    8 مئی1990 ، فیصل آباد

    استفادہ:
    گلستان حدیث از مولانا اسحاق بھٹی حفظہ اللہ
     
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    جزاکم اللہ خیرا
    یہ مقالات کہیں سے مل سکتے ہیں ؟
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا وبارک فیک ۔ مفید اضافوں کے لیے بہت شکریہ بھیا ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں