تقلید کا ایک منصفانہ جائزہ

الطحاوی نے 'نقطۂ نظر' میں ‏ستمبر 1, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    سے کیامراد ہے؟
     
  2. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    مراد یہ ہے کہ یہ حکم کتاب وسنت میں ہے اس لیے مانا یا اس لیے مانا کہ یہ حکم مجتہد کا فرمان ہے
     
  3. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    چاہے وہ قرآن وحدیث میں‌کچھ بھی درک نہ رکھتاہواورجاہل مطلق ہی کیوں‌نہ ہو ؟
     
  4. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    محترم !
    چند مثالیں دے کر بات آسان کردیتا ہوں :

    ایک جاہل آدمی نے قرآن مجید کا اردو ترجمہ پڑھا جس میں لکھا ہوا تھا نماز قائم کرو۔ اس نے نماز قائم کرنا شروع کردی اس لیے کہ یہ قرآن کا حکم ہے
    ایک دوسرے جاہل آدمی نے قرآن کا یہی ترجمہ پڑھا لیکن قرآن پڑھ کر اس نے نماز قائم کرنا شروع نہیں کی لیکن جب اس نے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا حکم سنا کہ نماز قائم کرو تو اس دوسرے جاہل نے نماز قائم کرنا شروع کردی اس لیے نہیں کہ یہ قرآن کا حکم ہے بلکہ اس لیے کہ یہ امام اعظم کا حکم ہے
    ایک تیسرا جاہل جس نے قرآن کا یہی ترجمہ پڑھا اور امام صاحب کا قول بھی معلوم تھا لیکن اس نے نماز قائم کرنا اس لیے شروع کی کہ یہ اللہ کا حکم ہے
    ایک چوتھا جاہل جس نے قرآن کا یہی ترجمہ پڑھا اور امام صاحب کا قول بھی معلوم تھا لیکن اس نے نماز قائم کرنا اس لیے شروع کی کہ یہ امام صاحب کا حکم ہے

    اب بتائیں کہ ان چاروں میں سے مقلد کون کون ہے ؟؟
     
  5. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    کوئی بھی امام ابوحنیفہ کے اجتہادات پر اس لئے عمل نہیں‌کرتاہے کہ وہ امام ابوحنیفہ کی رائے ہے بلکہ اس لئے امام ابوحنیفہ کی رائے قرآن وحدیث کی بہتر تشریح ہے اوریہ جاہل سمجھتاہے کہ اقیمتواالصلوٰۃ پر اگرمیں اپنی سمجھ کے مطابق عمل کروں اس سے بہترہے کہ امام ابوحنیفہ جن کا فقہ واجتہادات میں نام روزروشن کی طرح عیاں وبیاں‌ہے ان کی رائے پر عمل کرناقرآن وسنت سے زیادہ قریب تر اوربہترہوگا۔
    اس کی مثال بعینہ یہی ہے کہ قانون کی کتابیں بازار میں بکتی ہیں کوئی بھی انہیں خریدسکتاہے اورپڑھ سکتاہے لیکن تقریبآسبھی افراد عموماجب کسی قانونی پیچیدگی میں پھنستے ہیں تو وکلاء حضرات اورماہرین قانون کی رائے لیتے ہیں کیوںکہ محض اسی لئے توکہ انہوں‌نے قانون کوسمجھنے میں اپنی زندگی صرف کی ہے اوران کی رائے قانون کے بیان کردہ دفعات سے زیادہ قریب اورمیرے اپنی رائے سے بہتر ہوگی ۔
    یہ تقلید کے بارے میں صحیح صورت حال لیکن آنجناب نے اس کو اس طرح بنادیا جیسے ائمہ کی تقلید گویاباالذاب ان کو مطاع وشارع مان کر کی جاتی ہے نعوذباللہ من سوء الفہم۔
    ۔اورغیرمقلدین حضرات بھی مقدمہ وعدالت کے چکر میں پھنسنے کے بعد کیا خود سے قانون کی کتابیں پڑھ کر اپناکیس خود لڑتے ہیں یاکسی وکیل کی مدد حاصل کرتے ہیں۔
     
    Last edited by a moderator: ‏ستمبر 17, 2010
  6. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    مگر مقلد اور غیر مقلد کون ہے ان میں‌سے !!!!!؟؟؟؟؟

    ہمیں تو صرف یہی جاننا ہے باقی کورٹ کے سلسلے میں‌الحمد اللہ میں‌کبھی پھنسہ نہیں اور اللہ تعالی دشمن کو بھی ایسے چکروں‌سے بچائے!!
     
  7. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    طحاوی صاحب میں نے چار مختلف صورتیں بیان کی ہیں آپ ان میں سے مقلد اور غیر مقلد کی وضاحت فرمادیں اور اگر کو پانچویں یا چھٹی صورت آپکے نہاں خانہ دماغ میں موجود ہو تو اسے بھی سامنے لا کر اسکا حکم بھی بیان فرمائیں تاکہ ہم
    " تقلید کا منصفانہ جائزۃ "
    لے سکیں
     
  8. حرب

    حرب -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2009
    پیغامات:
    1,082
    دوسرا والا۔۔۔ کیا میرا جواب درست ہے؟؟؟۔۔۔
     
  9. ابن داود

    ابن داود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2010
    پیغامات:
    278
    السلام علیکم و رحمۃاللہ وبرکاتہ
    حرب بن شداد صاحب! یہ سوال الطحاوی صاحب سے کیا گیا ہے ، ان کے جواب کا انتظار کریں ۔
     
  10. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    محترم حرب صاحب !
    یہ سوال آپ سے نہیں کیا گیا وگرنہ میں آپکے جواب پر ضرور تبصرہ کرتا
    محترم طحاوی صاحب سے یہ سوال ہے اور امید ہے کہ وہ جلد ہی اسکا جواب عنایت فرما ئیں گے
    باقی آپ کو کھلی اجازت ہے کہ اس تھریڈ کو شروع تا آخر روزانہ جتنی بار جی چاہے پڑھ لیں
    اور ان مراسلوں پر اپنی رائے کا اظہار فرما لیں اور اشکال ہو تو استفسار فرما لیں
    لیکن جو سوال جس شخص کی طرف ہے اسی کی طرف سے جواب آنے دیں
    وگرنہ حرب بھائی کیوجہ سے حرب نہ شروع ہو جائے
    اور کہیں یہ نہ کہنا پڑے کہ

    قبر حرب بمکان قفر ........................ لیس قرب قبر حرب قبر​
     
  11. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    مسئلہ چھٹی اورپانچویں قسم کانہیں ہے بلکہ مسئلہ اس کاہے کہ کچھ لوگ تقلید کے خلاف جو غلط قسم کا پروپگنڈہ اوردوسروں کو مغالطہ دیتے ہیں اس کاپردہ چاک کیاجائے۔
    قرآن میں اقیموالصلاۃ ایک شخص پڑھتاہے وہ اس فرمان الہی پر عمل کاخواہش مند ہے لیکن چونکہ جاہل اوراسے معلوم نہیں کہ اقیموالصلاۃ پر کیسے عمل کیاجائے اسے معلوم کرنے کیلئے وہ مجتہد کی جانب رجوع کرتاہے یہ مقلد ہے اورجواپنی رائے سے اقیموالصلاۃ کے معنی متعین کرتاہے وہ غیرمقلد ہے۔
    تعجب ہے کہ ابھی تک تقلید کی تعریف میں آنجناب غوطے لگارہے ہیں اوراس کا تصفیہ ہونے سے پہلے ہی مقلد کون ہے پرآدھمکے ۔جب تک تقلید کا تصفیہ نہ ہو یہ کیسے پتہ چلے گاکہ مقلد کہتے کسے ہیں۔
     
  12. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    محترم میں تو آغاز میں ہی آنجناب کی خدمت عالیہ میں درخواست گداز ہوا تھا کہ
    " تقلید کی جامع اور مانع تعریف فرمادیں "
    جس پر حضور عالى نے تقلید کی تعریف فرمائی جو جامع تو تھی لیکن مانع نہ تھی
    جسکا سقم میں نے عالی مقام پر واضح کیا
    لیکن عقل کل اسے سمجھنے سے قاصر رہی
    جس پر میں نے تقلید کے بارہ میں چند سوالات کا سلسلہ شروع کیا کہ ان کے جوابات کے نتیجہ میں تقلید کی تعریف خود ہی واضح ہو جائے گی
    اگر اب آپکو تقلید کی کو جامع و مانع تعریف ملأ اعلى سے الہام ہو ئی ہے تو اب تحریر فرما دیں
    اگر کوئی نئی وحی آنجناب پر نہیں اتری ابھی تک تو ان سوالوں کے جواب سے کنی شریف نہ کترائیں
     
  13. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    آپ سوال کرتے رہیں ہمیں‌کوئی اعتراض نہیں لیکن تقلید سے جب سوال مقلد پر چلاجائے گا توپھر ذرا عجیب سے لگتاہے کہ ابھی تقلید کی تعریف سلجھی نہیں اورمقلد کون پر بات شروع ہوجائے۔
    بہرحال میں‌نے اس کا جواب تو دے دیا ہے کہ مقلد کسے کہیں گے۔
     
  14. محمد فیصل

    محمد فیصل -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 20, 2007
    پیغامات:
    73
    طحاوی صاحب آپ کمال کرتے ہیں، ہم یہاں نئے سرے سے تقلید کی تعریف وضع کرنے تو بیٹھے نہیں ہیں جو مذکورہ بالا سوالات میں لفظ مقلد پر آپ کو اعتراض ہے۔ علماء کرام تقلید کی تعریف بیان کر چکے ہیں، اب یہاں یہ متعین کرنا ہے کہ تقلید کی وہ تعریف درست ہے جو آپ بیان فرماتے ہیں یا وہ جو ہم پیش کرتے ہیں۔
    اب مہربانی فرما کر تقلید کی جو بھی تعریف آپ کے نزدیک درست ہے کو مدنظر رکھ کر مندرجہ بالا سوالات کے جواب عنایت کریں۔
     
  15. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    رفیق طاہر صاحب کو ہی آگے کی بات کہنے دیجئے آپ خودساختہ ان کے ترجمان نہ بنئے۔
    رفیق طاہر صاحب نے مقلد کے بارے میں پوچھاتھاکہ مقلد کسے کہتے ہیں ہمارے نزدیک مقلد کی جو صحیح تعبیر ہے وہ بیان کردی ۔اب آگے دیکھتے اورانتظارکرتے ہیں کہ رفیق طاہر صاحب کیافرماتے ہیں۔
     
  16. محمد فیصل

    محمد فیصل -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 20, 2007
    پیغامات:
    73
    جناب بات تو رفیق طاہر صاحب ہی کریں گے اور کر رہے ہیں میں نے تو ایک چھوٹی سے وضاحت کی تھی، اس پر آپ تلملإٕئے کیوں؟
    نیز کیا آپ نے دیوبند سے ترجمانی کا کوئی سرٹیفیکیٹ لیا ہے یا آپ بھی خودساختہ ہی ہیں؟
     
  17. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    چلئے خداکاشکر ہے اس کا اعتراف کرلیاکہ بات میرے اوررفیق طاہر صاحب کے درمیان ہے جہاں تک دیوبند کی ترجمانی کا سوال ہے تونہ میں نے پہلے کبھی کیاہے اورنہ آئندہ ارادہ ہے اورتقلید پر تبادلہ خیال دیوبند کی ترجمانی نہیں ہے آپ خود غورکریں گے تو یہ بات سمجھ میں آجائے گی ۔
     
  18. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    محترم جواب كجا است ؟؟؟؟
    کہاں جواب دیا ہے جناب نے ذرا وضاحت فرمائیں ؟؟؟!!!!
    میں نے جو چار اشخاص آپکی خدمت میں پیش کیے ہیں ان میں سے کسی ایک دو تین یا چاروں پر ہی ہاتھ رکھ کر فرما دیں کہ کون ہے مقلد ان میں سے
    اور اگر یہ بات ناگوار گزرے تو تقلید کی جامع اور مانع تعریف کردیں
    دو کاموں میں سے ایک تو کرنا ہی پڑے گا ناں !
     
  19. حرب

    حرب -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2009
    پیغامات:
    1,082
    تقلید کی جامع تعریف۔۔۔ امام کے قول کو من وعن تسلیم کرنا یہ پوچھے بغیر کے اس کی دلیل کیا ہے تقلید کہلائے گا۔۔۔ اگر اس سے بھی اچھی کوئی اور جامع اور مانع تعریف ہو تو وہ مجھے نہیں معلوم۔۔۔
     
  20. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672

    اگر میں نے اپنے ابو جان سے نماز پڑھنی سیکھی ہو تو میں اپنے ابو کا مقلد ہوا!!؟؟ کیوں‌کہ میں نے نماز کی کتاب نہیں‌پڑھی اور ابو نے کہا ناف کے نیچے ہاتھ باندھوں، اور بغلیں کھول کر تکبیر کہو تا کہ بت گر جائیں!!!!!

    یعنی میں‌اپنے ابو کی طرف اپنی نسبت کر کے "عبد الجلیلی" کہہ سکتا ہوں؟؟

    مجھے تو یہ تعریف سمجھ نہیں‌آئی زرا اور جامع اور مانع ہو تو دماغ میں‌ جگہ بنا پائیگی!
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں