تحریک آزادی جموں و کشمیر نے 27 ستمبر کو کشمیر کارواں کا اعلان کر دیا

m aslam oad نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏ستمبر 23, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. m aslam oad

    m aslam oad نوآموز.

    شمولیت:
    ‏نومبر 14, 2008
    پیغامات:
    2,443
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک آزادی جموں و کشمیر نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلئے 27 ستمبرکو میر پورآزاد کشمیر سے اسلام آباد تک کشمیر کارواں کا اعلان کر دیا، کشمیر کارواں کے دوران کوٹلی، راولا کوٹ، باغ اور مظفر آباد میں کشمیر کانفرنسیں ہوں گی، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے میر پور آزاد سے شروع ہونے والا کشمیر کارواں دوپہر 2بجے کوٹلی( آزاد کشمیر) میںپہنچے گا جہاں سے یہ قافلہ راولا کوٹ جائے گا۔ 28ستمبر کو صبح 10بجے کشمیر کارواں باغ کے لئے روانہ ہو گا وہاں سے یہ کارواں مظفر آباد جائے گا کشمیر کاررواں کے دوران میر پور،کوٹلی،باغ،راولا کوٹ اور مظفرآباد میں بڑے جلسے منعقد کئے جائےں گے۔ 29ستمبر کو صبح 9بجے آزاد کشمےر کے دارالحکومت مظفر آباد سے ہزاروں افراد پر مشتمل کشمیر کارواں اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گا اورر 29ستمبر کو ہی دوپہر دو بجے آبپارہ چوک پہنچے گا جہاں کشمےر کارواں کے اختتام پر عظےم الشان” قومی کشمیر کانفرنس “منعقدکی جائے گی جس مےں پاکستان و آزاد کشمیر کی دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنما خطاب کریں گے۔ دریں اثناءتحریک آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین حافظ سیف اللہ منصورنے ایک بیان میںکہا ہے کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمےر پر اپنی پالےسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے کشمےر پالےسی واضح کی جائے۔

    Nawaiwaqt eNewspaper - A house of quality news content | Urdu News | Pakistan News | Nawaiwaqt | تحریک آزادی جموں و کشمیر نے 27 ستمبر کو کشمیر کارواں کا اعلان کر دیا
     
  2. فرقان خان

    فرقان خان -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 4, 2010
    پیغامات:
    208
    کاغذی شیر ہیں یہ سب.حرمت رسول پر پچھلے 4 سال سے سرف مظاہرے کر رہے ہیں اور اب یہ ایشو مل گیا ہے.
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں