بچوں کے دانت

s4shakeel نے 'صحت و طب' میں ‏ستمبر 18, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    بچوں کے دانت​

    بچے کے پہلے دانت تقریباً سات ماہ کی عمر میں نکلتے ہیں اور تیس ماہ کی عمر تک بچے کے بیس دانت نکل آتے ہیں۔ انہیں عام طور پر دودھ کے دانت کہا جاتا ہے۔ بچوں کے دانتوں کی حفاظت کے لئے ضروری ہے کہ ایک سال کی عمر سے اسے دانت صاف کرنے کی عادت ڈالیں اور اسے ٹوتھ برش کا استعمال سکھائیں۔ کوشش کریں کہ ایک سال کی عمر کے بعد بچے سوتے میں فیڈر نہ لیں اور دودھ میں چینی بالکل مت ڈالیں۔ زیادہ فیڈر پینے سے دانتوں کی قدرتی شکل بہت زیادہ متاثر ہوتی ہے۔ ایسے بچوں کے دانت اکثر کالے ہو جاتے ہیں اور بھر جاتے ہیں۔ عموماً دودھ کے دانت سات سال کی عمر میں گرنا شروع ہوتے ہیں مگر دودھ کے خراب اور کمزور دانت جلدی گر جاتے ہیں اور ان کی جگہ آنے والے پکے دانت جنہیں پرمائنٹ کہا جاتا ہے، جلدی نکل آتے ہیں۔ مگر چونکہ یہ اپنے قدرتی عمر سے پہلے نکل آتے ہیں، اس لئے یہ بھی کمزور ہوتے ہیں، ایسے بچوں میں کیلشیم کی مقدار کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔
     
  2. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    ماشااللہ بہت اچھا لکھا ہے آپ نے بھائی۔
    میں ابھی سے جاکے اپنی پیاری سی بیوی کو پرنٹ کرکے دیتا ہوں، ویسے وہ بہت ہی خیال رکھتی ہے ان باتوں کا پہلے سے ہی۔ الحمداللہ
     
  3. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    لو جی،۔۔ کر لو گل۔۔۔
    بچوں کی بات ہے ناااا:00026:
     
  4. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    :)
     
  5. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    شکریہ پسند کرنے کا بھائی.
     
  6. AATISH.MALIK

    AATISH.MALIK -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    792
    اچھی انفارمیشن ہے
     
  7. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    آپ کی مسکراہٹ کچھ بیاں کر رہی ہے۔۔ :00006:
     
  8. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,394
    شکریہ حکیم صاحب، مگر میرے بچوں کے دانت تو 4 ماہ کی عمر سے نکلنا شروع ہوتے ہیں اور ایک سال کی عمر تک مکمل چکی مارنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔
     
  9. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    آخر بچے کس کے ہیں:00006:
    صورتحال کافی تشویشناک ہے. خیر بغیر چیک اپ کے میں کچھ نہیں کہہ سکتا آپ ایسا کریں اپنے بچوں کو میرے پاس لے آئیں شام میں آفس کھلا رہتا ہے. یا بچوں کو بتا دیں کہ حکیم صاحب کہاں ہیں وہ خود ڈھونڈ لیں گے.:00031:
     
  10. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,394
    چیک اپ کے لیے انہیں لانا تو مشکل کام ہے کیا قارورے سے کام چل جائے گا؟
     
  11. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    انہیں ۔۔۔ یہ کیا۔۔۔
    بھائی ان کو مت دکھا ئیں ورنہ یہ اپنے بچوں کے لگوا لیں گے آپ کے بچوں کے نکلوا کر۔۔۔
    ہوشیار باش
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں