مصری سلفیوں کا اخوان المسلمون کو ووٹ دینے سے انکار

اعجاز علی شاہ نے 'خبریں' میں ‏نومبر 24, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

?

مصری سلفیوں کا یہ عمل کیسا ہے ؟

  1. بالکل ٹھیک کیا

    11 آراء
    78.6%
  2. غلط کیا

    3 آراء
    21.4%
  3. معلوم نہیں

    0 آراء
    0.0%
  1. مخلص1

    مخلص1 -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 25, 2010
    پیغامات:
    1,038
    جمہوریت غلظ یا درست یہ الگ بات ہے اب جبکہ جمہوری نظام قائم ہے تو اس کے تحت ہونے والے انتخابات میں حصہ لینا اور اپنی کامیابی کے لئے کوشش کرنا مجبوری بھی ہے۔وگرنہ آپ اس چیز کو کفر یا غلط کہتے رہیں گے تو آپ کو کوئی نمائندگی نہیں ملے گی۔اور جب آپ کا کوئی نمائندہ پارلیمنٹ میں نہیں ہوگا تو جو پالیمنٹ کے اندر بےدین طبقہ آئے گا وہ اپنی مرضی کے قوانین بناتے رہیں گے۔لہذا ان لادین قوتوں کو غلظ قوانیں بنانے سے روکنے کے لئے انتخابات میں حصہ لینا ضروری ہے۔۔۔۔ابھی آپ کو میں 1 مثال دیتا ہوں پاکستان کی تو جب نواز شریف کا آکری دور حکومت تھا تو اس وقت ساجد نقوی شیعہ سربراہ نے کہا کہہ مرکز الدعوۃ والارشاد پر پابندی لگا دی جائے ۔تو اس وقت اہلحدیثوں کے قائد علامہ ساجد میر حفظہ اللہ نے کہا تھا کہہ ہمارا ان سے انتظامی معاملات میں اختلاف ضرور ہے۔مگر وہ ہماری جماعت کا حصہ ہے لہذا خبردار ہم ان کے خلاف پابندی قطعآ برداشت نہیں کریں گے۔اور الحمد اللہ ان کی اس جارحانہ بیان نے نواز شریف کو مجبور کیا کہہ وہ جماعت الدعوۃ پر پابندی نہ لگائے۔۔۔۔۔۔۔اور اس چیز کا گواہ مولانا شریف بلغاری (جماعۃ الدعوۃ کے راہنما ) خود ہے۔۔۔۔۔۔۔لہذا لادین قوتوں کو دبانے کے لئے اس پارلیمنٹ کا حصہ بننا ضروری ہے
     
  2. سیف اللہ

    سیف اللہ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 1, 2008
    پیغامات:
    195
    پیارے مخلص بھائی!
    معاملہ صرف صحیح یا غلط کا نہیں۔ جید علمائے کرام کی ایک بڑی تعداد اس نظام کو وضعی قوانین کے زمرے میں شمار کرتی ہے اور میرے ناقص علم کے مطابق وضعی قوانین بنانا اور نافذ کرنا کفر میں شامل ہے لہذا آپ شیخ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ، عصر حاضر کے نامور محدث شیخ مقبل بن ہادی الوادعی اور دیگر علمائے امت کا نقطہ نظر دیکھیں گے تو میرا خیال ہے کہ بات صحیح یا غلط سے آگے چلی جاتی ہے۔
     
  3. مخلص1

    مخلص1 -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 25, 2010
    پیغامات:
    1,038
    تو عصر حاضر کے معروف شیخ استاد مفسر مولانا عبداللہ رحمۃاللہ علیہ سرپرست اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان اور علامہ احسان کی بھی ساری ذندگی جمہوریت پر ہی گذری ہے اور جمہوریت کو صحیح کہتے تھے۔اور بہت سے کبار علماء اس کو درست گردانتے ہیں ۔لہذا یہ مسئلہ اختلافی ہے۔۔۔۔۔۔۔
     
  4. طارق اقبال

    طارق اقبال محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 3, 2009
    پیغامات:
    316
    یہ سلفی صاحبان کے دوہرے معیار کا اندازہ لگائیں‌ کہ مصر میں تو انتخابات میں حصہ لینا تو حرام ہے مگر بحرین میں‌ حلال ؟؟؟ کوئی بھائی اس کی وجہ بتائے گا یا شائد وہاں‌ خلافت قائم ہوگی ہے؟؟ اے اللہ ان سلفی صاحبان کو تھوڑی سی عقل بھی عطا فرما کہ وہ نوشتہ دیوار کو پڑھ لیں ۔
     
  5. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    جی ہاں‌جیسے پاکستان میں‌بھی کچھ لوگ جمہوریت پرست ہیں اور کچھ جمہوریت کے خلاف وہاں‌بھی کچھ ایسا ہی ہوگا۔۔۔۔۔!!!!!
    واللہ اعلم

    کیا آپ سلفی نہیں؟؟؟؟؟ انداز بیاں‌تو خلفی لگتا ہے!!
     
  6. طارق اقبال

    طارق اقبال محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 3, 2009
    پیغامات:
    316
    میرے بھائی میں اس تھریڈ‌ کے عنوان کے مطابق ہی بات کررہا ہوں‌۔ میں الحمد للہ اہلحدیث ہوں ۔ مگر سیاسی حوالے میں‌ علامہ احسان الہی ظہیر اور پروفیسر ساجد میر کے ساتھ متفق ہوں ۔
     
  7. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    آگر آپ کسی شخصیت کے موقف سے متفق ہیں تو کم از کم آپ کو سلفیت کو نشانہ نہیں بنانا چاہئے تھا!!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. طارق اقبال

    طارق اقبال محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 3, 2009
    پیغامات:
    316
    محترم کسی کے غلط نظریے کی حمایت تو نہیں‌ کی جاسکتی نا۔۔اور یہ اختلاف کوئی چھوٹا اختلاف نہیں ہے ۔ہماری دعوت کے پھیلاو میں‌ ایک بہت بڑی رکاوٹ ہے ۔ اسی لیے آپ مجھے اور میں آپ کو سمجھانے کی کوشش کررہا ہوں تاکہ متحد‌ہو کر اپنی دعوت اور پیغام کو پھیلائیں‌۔ جب آپ جمہوریت کو کفر اور شرک سے تعبیر کرتے ہیں‌ تو بالواسطہ آپ ان اہلحدیثوں‌ کو بھی نشانہ بناتے ہیں جو اس میں حصہ لیتے ہیں ۔ اب عام آدمی کیا سوچے گا کہ یہ دونوں‌ اہلحدیث‌ ہیں‌۔ دونوں‌ قرآن وسنت کے حوالے دیتے ہیں مگر ان کا عمل بالکل ایک دوسرے کے برعکس ہے ۔ تو مجھے بتایے کہ آپ کی دعوت کا اثر کتنا گہر ا ہوگا۔ کاش تمام اہلحدیث جماعتیں‌ کوئی ایک ایسا پلیٹ فارم تشکیل کرنے میں کامیا ب ہو جائیں‌ کہ جہاں‌ وہ کم ازکم بڑے باہمی اختلافی مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرسکیں اور ان سب کا ایک امیر ہو۔ پہلے ہم خلافت اپنے اندر تو قائم کرکے دکھائیں‌۔۔۔۔
     
  9. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    میرے دوست جمہوریت کے کفر ہونے پر دلائل موجود ہیں‌اگر آپ جمہوریت کو مشرف بااسلام کرنا چاہتے ہیں‌تو برائے مہربانی دلائل دیجئے صرف باتوں سے کچھ نہیں‌ہوتا۔
    اہل حدیث کا منھج شروع سے خالص کتاب و سنت رہا ہےاورجو چیز بھی کتاب و سنت کے آڑے آئی ہے تو اہل حدیثوں نے اس کا ہمیشہ برملہ انکار کیا ہے اور یہی ہمارے اسلاف کی تاریخ ہے!!
    ساجد میر صاحب کے کچھ مقاصد ہو سکتے ہیں جن کے تحت وہ ایسا قدم اٹھا رہے ہیں، ورنہ میں پہلے بتا چکا ہوں‌کہ کبھی بھی جمہوریت سے اسلام کو کوئی فائدہ نہیں‌پہنچا اور نا ہی پہنچ سکتا ہے۔ یہ بھی تاریخ‌ہے جو آپ کے سامنے ہے۔ جمہوریت کی حلت و حرمت کے لئے آپ کو اس جمہوریت کا مطالعہ کرنا پڑے گا بحث برائے بحث بے کار ہے۔
    اور رہی بات ایک امیر کی تو یہ کاغزی جماعتیں‌اور کاغزی امیر بہت بنتے ہیں!! دیکھا جائیگا کہ اختلاف کی وجہ کیا ہے!

    مثلا: اسی طرح شراب کو ایک کافر استعمال کرے یا مسلمان ، شراب آخر شراب ہی رہتی ہے !!
     
  10. طارق اقبال

    طارق اقبال محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 3, 2009
    پیغامات:
    316
    میرے بھائی میرے دردمندانہ جواب کے بعد مجھے اتنے کرخت جواب کی امید نہیں تھی ۔ میں فضول بحث کرنا پسند نہیں‌ کرتا۔ آپ جیتے میں‌ ہارا۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  11. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    السلام علیکم طارق بھائی!
    بات جیت یا ہار کی نہیں ہے مگر بات اسلامی اصولوں کی ہے۔
    اب اگر کوئی اہل حدیث عالم ادھر لندن میں سود پر ایک گھر لینا حلال کردے تو کیا ہم یہ کہیں گے کہ سود حرام ہے یا حلال اس میں اختلاف ہے کیونکہ ہمارے کچھ علماؤں نے اسے حلال اور کچھ نہ حرام قرار دیا ہے۔
    نہ میرے بھائی نہ۔۔۔۔۔۔
    ہم کسی عالم کے تقلید نہیں کرتے وگرنہ ہم میں اور مقلدین میں کیا فرق رہ گیا۔
    ہم نے اپنی ہر بات کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف پھیرنی ہے اب اگر وہاں سے جمہوریت اسلامی کا ثبوت ملے تو بسم اللہ۔۔۔۔حصہ لینے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔
    اگر شریعت سے کوئی ثبوت نہ ملے تو چاہے سلفی علماء اس میں حصہ لیں، ہمارے لیے شریعت ہی اصل حجت ہے۔ الحمدللہ
    امید کہ پیارے بھائی آپ کو میری بات کچھ سمجھ میں آئی ہوگی۔ ان شاءاللہ
    والسلام علیکم
     
  12. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    السلام علیکم
    کوئی جیتا نہیں‌کوئی ہارا نہیں۔
    اللہ ہم سب میں‌باہمی اخوت پیدا فرما آمین۔
    ہم سب ایکدوسرے کے بھائی ہیں، اور ہم اپنے مزاجوں‌کی وجہ سے نہیں‌اپنے کسی اور مفاد کے تحت نہیں، بلکہ امت مسلمہ کے فرد ہونے کے ناطے سے جب دینی رشتے میں‌جڑے ہیں‌تب ہم کسی بھی قسم کی تنقید برداشت کرنے کا مادہ ہم میں‌پیدا کریں، اور اہم بات یہ ہے کہ پرسنل جاتے جاتے معاملے بگڑ جاتے ہیں۔
    ہمارے لئے عمدہ مثال جو کہ رہتی دنیا تک کے لئے ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔۔اخلاق حسنہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے۔۔جہاں‌مسلمان تو مسلمان یہود کے ساتھ بھائی چارہ اور ہمدردی کا رویہ رکھا جاتا تھا۔۔ہم تو آپس میں‌جڑے رہیں۔۔۔فروعی اختلافات کے ساتھ ساتھ۔۔نظریاتی فرق اور علمی اختلافات ہونے کے باوجود ہمارا کلمہ ایک ہے۔۔الحمدللہ۔۔اور کئی معاملوں‌ میں‌ہمیں‌اللہ سے رجوع ہوکر۔۔معافی طلب کرتے رہنا چاہئے۔۔اللہ کی رحمت کے بنا کچھ بھی ممکن نہیں۔
     
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    كيا كوئى بتا سكتا ہے كہ مصرى اور پاكستانى جمہوری نظام ميں كيا بنيادى فرق ہیں؟
     
  14. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
  15. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    محکمہ خارجہ کے ترجمان پی جے کراٶلے نے سوموار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ''ہمیں انتخابات سے قبل اپوزیشن امیدواروں کی انتخابی مہم کو سبوتاژ کرنے اور ان کے حامیوں کی گرفتاریوں کی اطلاعات پر مایوسی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ اپوزیشن کو میڈیا تک رسائی بھی نہیں دی گئی تھی''۔
    انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کو انتخابات کے روز سکیورٹی فورسز کی جانب سے مداخلت اور دباٶ ڈالنے کے حربے استعمال کرنے کی رپورٹس پر مایوسی ہوئی ہے۔


    اور جناب اخوان المسلمون کے ساتھ وہی ہوا جو آمر کرتا رہتا ہے۔
    مصر کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت اخوان المسلمون نے کہا ہےکہ دھاندلی زدہ انتخابات کے نتیجے میں پارلیمان میں اس کی نمائندگی مکمل طور پر ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور آیندہ سال صدارتی انتخابات سے قبل صدر حسنی مبارک کی حکمران جماعت کی کسی مخالفت کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔
     
  16. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    طارق بھائی دیکھ لی آپ نے جمہوریت
    یہ ہے جمہوری نظام کی حالت
     
  17. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
  18. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    :00002:
     
  19. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    موجودہ صورت حال میں سلفیوں کا ساتھ نہ دینا زیادہ بہتر ہے۔ موجودہ دور میں کم سے کم میں‌جمہوریت کے خلاف نہیں ہوں‌لیکن حالات کے کچھ تقاضے ہیں جو کچھ وہاں ہو رہا ہے اس لئے سیاسی نقطہ نظر یہ ہی تقاضا کرتا ہے کہ ایک بار امن ہو جانے کے بعد تحریک شروع کی جائے اگر اخوان پھر سے اقتدار میں‌آتے ہیں تو کریک ڈاؤن ہونا ہی ہے اس لئے انکی جیت نہ جیت کے برابر ہی ہو گی۔اور نتیجہ خون ریزی کی صورت میں ہی سامنے آئے گا اس لئے کیاکھویا کیا پایا۔۔!!! وہاں پر اب لوگوں کی قوت جواب دے رہی ہے سب سے بڑھ کر دوسرے ممالک ان کا سرے سے ہی ساتھ نہیں دے رہے نہ کوئی احتجاج کرتا نظر آتا ہے ان حالات میں وہاں امن کا ہونا ہی ضروری ہے۔جو صرف موجودہ خبر کی ہی صورت میں‌ہو گا۔رہی بات ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر کر بیٹھنے کی توہر کام کسی پلاننگ سے ہی ہوتاہے۔
     
  20. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    اور اس لیے ہی آج مجاہدین جہاد کررہے ہیں تاکہ شرعی نظام (خلافت ( قائم ہوجائے ۔۔ لیکن افسوس کہ ہماری اکثریت کسی نہ کسی طریقے سے مجاہدین کی سرکوبی کرنے کی کوشش کرتی ہیں ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں