پاک آرمى كا اعزاز، كيمبرين پٹرول ميں گولڈ ميڈل

عائشہ نے 'دیس پردیس' میں ‏نومبر 28, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    بسم اللہ الرحمن الرحيم

    الحمد للہ
    پاک آرمى كا اعزاز، كيمبرين پٹرولز ميں طلائى تمغہ حاصل كر ليا
    پاكستان آرمى كے جوانوں نے برطانوى افواج كے زير اہتمام، عالمى افواج كے لیے منعقد كى جانے والى دنيا كى سخت ترين مشقوں، كيمبرين پٹرولز ميں طلائى تمغہ(گولڈ ميڈل)حاصل كر کے ايك مرتبہ پھر ثابت كر ديا كہ پاكستانى افواج پیشہ ورانہ مہارت اور تربيت کے لحاظ سے دنيا كى بہترین افواج ميں سے ايك ہیں۔الحمد للہ۔
    كيمبرين پٹرولز ميں دنيا بھر كى افواج سے 70 برطانوى ، جب کہ 16 دوسرے ممالك كے فريقوں( جن ميں امريكہ، جرمنى، فرانس ، کینیڈا اور بھارت كے فريق شامل تھے) کے 750 جوانوں نے حصہ ليا،جن ميں سے صرف 6 فريق كسى بھی تمغے كےحق دار ٹھہرے۔پاكستانى فريق نے پہلی پوزیشن حاصل كى اور طلائى تمغہ (گولڈ ميڈل) حاصل كر كے خود كو دنيا كى سخت جان افواج ميں بہترین منوايا۔
    ان مشقوں كے دوران افواج كو دشمن قوتوں کی سرحدی چوکیوں ، اور نقل وحرکت پر نظر ركھنے كے علاوہ، ان كے حملے كے دوران دفاع، شديد سردى ميں مكمل کٹ كے ساتھ كشتيوں کی مدد كے بغير دريا كو عبور كرنا،ابتدائى طبى امداد،اور حملے كے دوران دفاعى فائرنگ کے امتحانوں سے گزرنا تھا۔ پاك آرمى كے جوانوں نے سخت ترين حالات ميں خدمات انجام دينے كى صلاحيت كو ثابت كر کے طلائى تمغہ(گولڈ ميڈل) حاصل كيا ۔
    پاك آرمى كى منفرد صلاحيتيں ہمیشہ زير بحث رہتی ہیں، كون نہیں جانتا راز كيا ہے؟
    صرف جذبہ جہاد اور شوق شہادت!​
    اور يہ جذبہ صرف اور صرف اسلام سے قلبى تعلق كے نتيجے ميں برقرار رہ سكتا ہے۔ پاكستان كا وجود اور دفاع صرف اور صرف اسلام كا مرہونِ منت ہے۔اللہ تعالى ہمارے عسكرى اور سياسى قائدين كو يہ نكتہ سمجھنے كى توفيق دے، تا كہ ہم دنياوى اور اخروى امتحانات ميں سرخرو ہو سكيں۔ آمين۔(تحرير وترجمہ: ام نور العين) ​
    مزيد:Pakistan Army

    Pakistanis Are Tough, Win Gold Medal In Tough Military Patrolling | PakNationalists.com | Home Of Pakistani Nationalists Online
    http://www.youtube.com/watch?v=7FtLpgV4Q5s&feature=related
    برائے كرم وڈیو 0:27 سے ديكھنا شروع كريں۔
     
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    [​IMG][/CENTER][/IMG]
     
  3. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    :00001:
    true:00032:!
    پاک آرمى زندہ باد ! :00032:​
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    آمين !
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں