شہادت حسین رضی اللہ عنہ میں یزید کا کردار -از ابوالکلام آزاد

ابوعکاشہ نے 'ماہِ محرم الحرام' میں ‏جنوری 2, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,950
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    شہادت حسین رضی اللہ عنہ میں یزید کا کردار
    مولانا ابوالکلام آزاد رحمہ اللہ تعالیٰ
    مسئلہ خلافت
    سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت میں یزید بن معاویہ کا کوئی ہاتھ نہ تھا اور ہماری یہ بات یزید بن معاویہ کے دفاع کے قبیل سے نہیں بلکہ حق کےدفاع کے لیے ہے ـ

    یزید بن معاویہ نے عبید اللہ بن زیاد کو اس لیے بھیجا کہ وہ حضرت حسین رضی اللہ عہ کو کوفہ میں داخل ہونے سے روک دے ـ اس نے عبید اللہ کو آپ کے قتل کا حکم نہیں دیا تھا ، بلکہ حضرت حسین رضی اللہ عنہ بذات خود یزید کے متعلق حسن ظن رکھتے تھھے ـ اس لیے تو آپ نے فرمایا تھا کہ مجھے یزید کے پاس جانے دو ، تاکہ میں اس کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دے دوںـ

    شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ : تمام مؤرخین کا اس حقیقت پر اتفاق ہے کہ یزید بن معاویہ رضی اللہ عنہ نے حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے قتل کا حکم نہیں دیا تھا ـ البتہ اس نے ابن زیاد کی طرف یہ ضرور لکھا تھا کہ وہ آپ کو عراق کی امارت سے روکے ـ اور جب اسے حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کی اطلاع ملی تو اس نے شدید دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور اس کے گھر سے آہ و بکا کی آوازیں بلند ہوئی اور اس اہل بیت کی مستورات کو کبھی قیدی نہیں بنایا ، بلکہ اس نے ان پر اکرام کیا اور انہیں اکرام کے ساتھ مدینہ جانے کی اجازت دی بلکہ انہیں وہاں پہنچایا

    رہی وہ روایات جو کتب شیعہ میں درج ہیں کہ آل بیت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی عورتوں کی توہین کی گئ اور انہیں قید کر کے شام لے جایا گیا اور وہاں اس کی توہین کی گئی تو یہ سب جھوٹ ہیں (ان کا حقیقت سے ذرہ برابر بھی تعلق نہیں ) ، بلکہ بنو امیہ (اپنے چچیرے خاندان ) بنو ہاشم کی تعظیم کرتے تھے یہی وجہ ہے کہ جب عند الملک بن مروان کو فاطمہ بنت عبد اللہ بن جعفر ہاشمیہ سے حجاج بن یوسف گورنز عراق کے نکاح کی اطلاع ملی تو اس نے اسے مسترد کر دیا اور حجاج کو حکم دیا کہ
    اور حجاج کو حکم دیا کہ وہ اس سے جدا رہے اور اسے طلاق دےدے ـ ( اس سے
    ثابت ہوا کہ ) وہ بنو ہاشم کی تعظیم کرتے تھے ، بلکہ ہاشمی خواتین کو کبھی بھی قیدی نہیں بنایا گیا ـ
    منہاج السنہ 557/4 -558 559


    چنانچہ اس دور میں ہاشمی خواتین کا احترام تھاـ اور وہ معزز و محترم سمجھی جاتی تھیں ـ لہذا یزید کے متعلق جو یہ بیان کیا جاتا ہے کہ اس نے اہل بیت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خواتین کو قیدی بنایا ، یہ لغو داستان اور بہت بڑا جھوٹ ہے ـ

    باقی رہی یہ بات کہ حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے سر مبارک کو یزید کی طرف بھیجا گیا تو یہ بھی سفید جھوٹ ہے اور اس کا کوئی ثبوت نہیں ـ ہاں البتہ آپ کا سر مبارک عبید اللہ کے پاس کوفہ میں لےجایا گیا اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کو دفن کر دیا گیا ـ اور ان کی قبر کے متعلق معلوم نہیں ہو سکا ، لیکن مشہور یہی ہے کہ انہیں کربلا میں اسی جگہ دفن کیا تھا جہاں ان کی شہادت ہوئی تھی ـ


    کمپوز ۔۔۔ابن رواحة ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. محمد عرفان

    محمد عرفان -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 16, 2010
    پیغامات:
    764
    جزاک اللہ خیرا احسن الجزاء ابن رواحہ بھائی
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت مفيد اقتباس، بارك اللہ فيكم ونفع بكم ۔
     
  4. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    جزاك اللہ خيرا ابن رواحہ بھائى
     
  5. zameer_airani

    zameer_airani -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2010
    پیغامات:
    2
    as salamu alaikum brother...
    thanks for the Article
     
  6. راحیل ھاشمی

    راحیل ھاشمی --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏نومبر 15, 2011
    پیغامات:
    16
    جزاك اللہ خيرا
     
  7. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    جزاک اللہ خیرا و احسن الجزاء
     
  8. Jaamsadams

    Jaamsadams -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 12, 2009
    پیغامات:
    52


    یزید جیسے -------- کا صرف امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کو روکنے کا حکم دینا ھی اس کی سب سے بڑی ---------- ہے۔

    شیطان ساری خباثتوں کا منبع کیسے بن گیا؟ اس نے قتل تھوڑا کیا تھا صرف سجدے سے انکار کیا بس اور وہ بھی آدم کو نہ کہ اللہ کو ۔ ۔ ۔ مگر

    اُس عقل کے واسطے یہ سمھجنا نہ ممکن ھے جو کہ آدم علیہ سلام کے مقام و مرتبہ کو نہ سمجھے اور اڑا رھے یہی ھوا ابلیس کے ساتھ کہ لعنت کا طوق اسکا مقدر بنا

    امام حسین کی مبارک و عظیم ھستی جو کہ تمام کائںات اور ساری جنت کے سردار و مالک اور کہاں یزید -------حکم دیتا پرھے اس سے بڑی اور کیا ------- اس -----------کی​
     
    Last edited by a moderator: ‏جولائی 4, 2013
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,950
    یزید بن معاویہ رضی اللہ عنہ نے امام حسین کو روکنے کا حکم دیا تھا ۔۔۔۔ کوئی حوالہ ؟
     
  10. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    جزاکم اللہ خیرا و احسن الجزاء
    ابوالکلام کی قلم کی روانی ہمارے دوست ''تنزیل صدیقی" کی تحریروں میں کبھی کبھار نظر آتی ہے۔
     
  11. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    یزید نے ابن زیاد کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ اس کے متعلق کوئی بھائی بتا سکتا ھے؟
     
  12. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    جزاک اللہ خیرا بھائی
     
  13. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    عمدہ شیئرنگ ۔۔علم اور معلومات میں اضافہ کا سبب بنتی ہے۔
    ڈاکٹر اسرار احمد کا کتابچہ شہادت حسین رضی اللہ عنہ اس واقعہ کی پوری منظر کشی کرتا ہے۔مل جائے تو مطالعہ مفید رہے گا۔
     
  14. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,950

    ڈاکٹر اسرار کے کتابچہ کا انتظار ہے ، آن لائن لنک مل جائے تو بہتر ہے ۔
     
  15. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    اف ان للہ وانا الیہ راجعون
    کوی بھی ایسے انسان کو کچھ نہیں کہہ رھا جو ھمارے صحابہ کرا م رضی اللہ تعالی کو ایسی باتیں کرے
     
  16. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,950
    پہلے ابن زیاد نے جو سلوک حسین بن علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ کیا اس کا ثبوت مل جائے اور ثابت بھی ہوجائے تو پھر یزید کا ابن زیاد کے ساتھ سلوک تلاش کرنا مشکل نہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بارک اللہ فیک
     
  18. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    جزاک اللہ خیرا
     
  19. T.K.H

    T.K.H رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2014
    پیغامات:
    234
    امیر یزید ؒ قتلِ حسینؓ سے ایسے ہی بری الذمہ ہیں جیسے بھیڑیا خونِ یوسفؑ سے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں