تیونس میں ایمرجنسی نافذ، صدر مستعفی

سلمان ملک نے 'دیس پردیس' میں ‏جنوری 15, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. سلمان ملک

    سلمان ملک -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2009
    پیغامات:
    924



    تیونس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، ملک میں غیر معمولی مظاہروں کے بعد صدر زین العابدین بن علی کو مستعفی ہونا پڑا۔ وزیر اعظم محمد گھن ناؤچی نے اقتدار سنبھال لیا ہے، ملک میں نصف شب سے کرفیو نافذ کردیا گیا۔

    اس سے پہلے جمعے کو تیونس میں ہزاروں افراد نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ صدر زین العابدین فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔

    واضح رہے کہ تیونس میں بیروزگاری اور کر پشن کے خلاف تین ہفتے سے مظا ہرے جاری تھے جن میں صدر زین العابدین سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔

    مظا ہروں میں کم از کم تئیس افراد مارے گئے ہیں تاہم غیر سرکاری تعداد پچاس کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔

    دارالحکومت تیونس میں جمعے کو ہزاروں مظاہرین نے صدر زین ال عابدین کے فوری استعفے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرہ ابتدا میں پرامن تھا، تاہم بعد میں سکیورٹی فورسسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے پھینکے اور شرکا کو مارا پیٹا۔


    تیونس کے صدر بن علی کو اپنے عہدے سے الگ ہونا پڑا، اُن پر الزام تھا کہ ملک میں کرپشن اور بیروز گاری پر قابو پانے میں ناکام رہے
    زین العابدین بن علی تئیس برس اقتدار میں تھے۔ انھوں نے مظا ہرے شروع ہونے کے بعد جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ وہ 2014 میں اقتدار چھوڑ دیں گے۔ وہ 1987 سے اس عہدے پر فائز ہیں۔

    تاہم مظا ہرین، جن میں زیادہ نوجوان تھے، کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت اور تبدیلی کے لیے صدر عابدین کا جانا ضروری ہے۔

    گزشتہ تئیس برس میں جب سے زین العابدین بن علی نے صدرات سنبھالی تھی، ملک میں اس طرح کا کوئی احتجاج نہیں ہوا۔

    وزیر اعظم محمد گھن ناؤچی نے تیونس میں ٹیلی وثرن پر کہا ہے کہ صدر زین العابدین وقتی طور پر اپنے فرائض ادا نہیں کرسکتے۔ اُن کی عدم موجودگی میں ملکی نظم و نسق عارضی طور پر وزیر اعظم کے سپرد کردیا گیا ہے۔

    ہنگامی حالت کے نفاذ کے بعد تین سے زیادہ افراد ایک جگہ جمع نہیں ہوسکیں گے۔ رات کا کرفیو نافذ کرکے سکیورٹی فورسسز کو حکم دیا گیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے کو دیکھتے ہی گولی مار دیا جائے۔

    ملک میں فوج تعینات کردی گئی ہے اور ہوائی اڈے کو سکیورٹی فورسسز نے اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔
    ‭BBC Urdu‬ - ‮آس پاس‬ - ‮ تیونس میں ایمرجنسی نافذ، صدر مستعفی‬
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں