حمد سارے نبی تیرے در کے سوالی

عائشہ نے 'حمد و نعت' میں ‏فروری 16, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    میرے اللہ تو ہے دنیا کا والی
    سارے نبی تیرے در کے سوالی

    ياحي يا قيوم، تيرا يہ قرآن وحي جلى ہے
    صرف تيرى عبادت كے ليے یہ دنيا بنى ہے
    تو ہی دو جہاں ميں كرے ركھوالى
    میرے اللہ تو ہے دنیا کا والی
    سارے نبی تیرے در کے سوالی !

    تيرے ہاتھ ميں سب كى ہے بھلائى
    تو ہی كرے سب كى مشكل كشائى
    تيرے ہاتھ ميں ہے جن وانس كى خوشحالى
    میرے اللہ تو ہے دنیا کا والی
    سارے نبی تیرے در کے سوالی !

    ہر چیز ميں تيرى ہی كارى گرى ہے
    تيرے نام سے ہر مشكل ٹلی ہے
    تو بے مثل تيرى شان نرالى
    میرے اللہ تو ہے دنیا کا والی
    سارے نبی تیرے در کے سوالی!

    جب آدم كو بھول كا احساس ہويا
    تو آدم پيارا تيرے ہی در پہ رويا
    بخشش كى راہ پھر تو نے نكالى
    میرے اللہ تو ہے دنیا کا والی
    سارے نبی تیرے در کے سوالی!

    يونس نے دريا ميں تجھ كو پكارا
    ايوب كا بھی بنا تو ہی سہارا
    نظر كرم تو نے نبیوں پہ ڈالى
    میرے اللہ تو ہے دنیا کا والی
    سارے نبی تیرے در کے سوالی!

    يوسف كو كنويں سے تو نے نكالا
    يعقوب كو ديا تو نے سنبھالا
    يہ تيرا فضل تھا تيرى باكمالى
    میرے اللہ تو ہے دنیا کا والی
    سارے نبی تیرے در کے سوالی!

    جو نمرود نے آگ كا الاؤ جلايا
    تو تُو نے آگ کو گلزار بنايا
    خليل اللہ كى بنى شان عالى
    میرے اللہ تو ہے دنیا کا والی
    سارے نبی تیرے در کے سوالی!

    ذبيح اللہ اسماعيل لاثانى
    قبول كى تو نے بڑی قربانى
    جان ان كى تو نے چھری سے بچا لى
    میرے اللہ تو ہے دنیا کا والی
    سارے نبی تیرے در کے سوالی!

    جب موسى فرعون سے ستائے گئے
    تو دريا سے تو نے رستے بنائے
    كيا غرق فرعونى لشكر غالى
    میرے اللہ تو ہے دنیا کا والی
    سارے نبی تیرے در کے سوالی!
    طباعت: ام نور العين​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    ماشاء اللہ بہترين نظم
    جزاكِ اللہ خيرا يا اختى
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    نبی ولى تیرے در کے سوالی!

    گرانے کو بیت اللہ ہاتھی جو آئے
    میرے رب نے ابابیلوں سے مروائے
    ہوا بھُس وہ جس نے برى نظر ڈالى
    میرے اللہ تو ہے دنیا کا والی
    نبی ولى تیرے در کے سوالی!

    عيسى روح اللہ كو زندہ آسمان پر لے جا كر
    اور بچپن ميں سہرہء نبوت سجا كر
    دكھائى قدرت نے شان عالى
    میرے اللہ تو ہے دنیا کا والی
    نبی ولى تیرے در کے سوالی!

    عزير كو سو سال تو نے سلايا
    رحمت اپنی سے پھر ان كو جگايا
    تيرى مرضى اپنی تيرى شان عالى
    میرے اللہ تو ہے دنیا کا والی
    نبی ولى تیرے در کے سوالی!

    تين سو نو سال سوئے غار والے
    ہے كس كو طاقت كہ ان كو جگا لے
    نہیں تيرے سوا زندگى موت كا والى
    میرے اللہ تو ہے دنیا کا والی
    نبی ولى تیرے در کے سوالی!

    جائے عرش پر نہیں طاقت كسى كو
    مگر معراج ہوا ہے سوہنے نبى (ص) كو
    راتوں رات جائے آئے جنت كا والى
    میرے اللہ تو ہے دنیا کا والی
    نبی ولى تیرے در کے سوالی!

    ترے نام سے كى سليمان نے منادى
    مع تخت آئى بلقيس شہزادى
    كسے تخت دے كسے كوتوالى
    میرے اللہ تو ہے دنیا کا والی
    نبی ولى تیرے در کے سوالی!

    موسى نے جب ہاتھ پھیلائے
    كہ من وسلوى مولا تو ان كو عطائے
    سنے مولا سب كى نہ موڑے خالى
    میرے اللہ تو ہے دنیا کا والی
    نبی ولى تیرے در کے سوالی!

    قارون كافر جو فخر ميں آيا
    مع دولت زمين ميں دھنسايا
    تجھے كون پوچھے؟ تيرى شان عالى !
    میرے اللہ تو ہے دنیا کا والی
    نبی ولى تیرے در کے سوالی!

    تو ہی ہے بے بسوں بے كسوں كا سہارا
    كہاں جائے انسان، كس كا سہارا؟
    تو سب كا ہے داتا، تيرى شان عالى
    میرے اللہ تو ہے دنیا کا والی
    نبی ولى تیرے در کے سوالی!

    طباعت: ام نور العين ​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    ماشاءاللہ ، بہت خوب سسٹر
    بہت اچھی نظم ہے۔
    جزاکِ اللہ خیرا
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وایاکم، یہ ايك جاہل قوال كى مشہور شركيہ قوالى كا جواب ہے۔ افسوس مجھے اس صاحب حكمت شاعر كا نام معلوم نہیں جس نے قرآن وسنت كى روشنى ميں اتنا اچھا جواب ديا۔جزاہ اللہ خيرا۔
     
  6. عاکف سعید

    عاکف سعید محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 16, 2010
    پیغامات:
    181
    جزاک اللہ خیرا
     
  7. فرخ

    فرخ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 12, 2008
    پیغامات:
    369
    جزاک اللہ و ماشاء اللہ۔۔۔۔۔
    بہت زبردست اور اعلی جواب دیا گیا۔۔۔
    بہت شکریہ
     
  8. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    ماشاء اللہ بہترين نظم
    جزاكِ اللہ خيرا
     
  9. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    جزاک اللہ خیرا سسٹر
     
  10. abrarhussain_73

    abrarhussain_73 --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2009
    پیغامات:
    371
    ما شاء اللہ بہن، بہت خوب۔
     
  11. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    ماشاء اللہ
    جزاک اللہ خیرا سسٹر
     
  12. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    جزاک اللہ خیرا
     
  13. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    جزاک اللہ خیرا
     
  14. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    جزاکِ اللہ.بہت خوب
    پہلے حیرانی ہوئ کہ یہ قوالی یہاں کیسے آگئ..پڑھتےہوٰے سمجھ آئ کہ یہ اس کا جواب اور اصلاح ہے" وہ "نہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ہم اچھی باتیں پھیلانے کے لیے اتنی محنت نہیں کرتے نا، اسی لیے بری باتیں زیادہ مشہور ہو جاتی ہیں۔
    اب اس فورم کو ہی دیکھ لیں، یہاں رکنیت مفت ہے، کچھ بھی اچھا لکھ کر ایک بٹن دبا کر ہزاروں لوگوں تک پھیلایا جا سکتا ہے لیکن ہم اس موقع سے کتنا فائدہ اٹحا رہے ہیں؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  17. JUNAID BIN SHAHID

    JUNAID BIN SHAHID نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    805
    ﺟﺰﺍﮎ ﺍﻟﻠﮧ ﺧﯿﺮﺍ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وایاک
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں