مائیکروسوفٹ ورڈ میں پیرا گراف فارمیٹنگ :: پہلی قسط

abrarhussain_73 نے 'مائیکروسوفٹ ورڈ' میں ‏اپریل 14, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. abrarhussain_73

    abrarhussain_73 --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2009
    پیغامات:
    371
    مائیکروسوفٹ ورڈ میں پیرا گراف فارمیٹنگ سے متعلق چند باتیں اور شارٹ کٹس
    پہلی قسط

    یہ تو آپ جانتے ہونگے کہ ورڈ میں ٹائپنگ تو ہر کوئی کر لیگا لیکن اصولوں کے مطابق ٹائپنگ کو آپ فارمیٹنگ کہ سکتے ہیں۔ لہذا یہاں پیرا گراف فار میٹنگ کے متعلق کچھہ سکھایا جارہا ہے۔(یہ موضوع بہت وسیع ہے میں صرف شارٹ کٹس کی حد تک آپ کو سکھاؤنگا۔( ملاحظہ کیجئے۔

    جی تو جناب سب سے پہلے سوال ہے:
    ورڈ کو کیسے پتا چلے گا کہ آپ نے پیراگراف کب شروع کیا اور کب ختم کیا؟
    تو اس سوال کا جواب ہے کہ جب آپ ٹائپنگ شروع کرتے ہیں تو ورڈ اسے پہلے پیرا گراف کے طور پر شروع کردیتا ہے اور جب تک اپ enter
    پریس نہیں کرتے اُسے وہ پہلا پیرا سمجھتا ہے۔یعنی آپ جب انٹر پریس کرینگے تو اگلا پیرا سٹارٹ ہوجائگا۔ اگلا پیرا گراف اگلی لائن ہی سے (یعنی بغیر سپیس دئیےشروع ہوجاتا ہے۔(

    آپ اگر ایک لائن چھوڑکر اگلا پیراگراف شروع کرنا چاہتے ہیں اور ہر دفعہ یہی عمل دہرانا چاہتے ہیں تو عام لوگ (فار میٹنگ سے نا واقف( اسے enter
    کی کی پریس کرکے کرتے ہیں اور یوں وہ ہر پیراگراف پر ایک دفعہ پیراگراف ختم کے لئے تو دوسری دفعہ لائن چھوڑنے کے لئے انٹر پریس کرتے ہیں۔ ایسا کرنے سے بظاہر چھوٹے مضامین میں تو کام چل جاتا ہے لیکن بڑے مضامین یا کتب کی ٹائپنگ کے وقت جب آپ کو فائل میں کوئی ردوبدل کرنی ہو تو بہت مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    آپ اس کے لئے پیراگراف سپیسنگ یوز کریں۔تو جناب پیراگرافس کے درمیان سپیس دینے کے لئے شارٹ کٹ ہے

    (صفر( ctrl + 0

    یہ کرنے کے بعد اب جب بھی آپ انٹر کی کی پریس کرینگے۔ تو خود بہ خود اگلا پیرا گراف ایک لائن چھوڑ کر سٹارٹ ہوگا۔ پچھلی حالت پر لانے کے لئے دوبارہ یہی عمل دہرائیں۔ مزکورہ بالا key صرف پیرگراف سے پیراگراف کے درمیان ایک خالی لائن کا سپیس دیتا ہے۔

    یہ شارٹ کٹس پیراگراف انڈینٹیشن indentation کے لئے یوز ہوتے ہیں:

    Ctrl + m
    پیرا گراف کو آگے کی طرف موو increase indent کرنا

    ctrl + shift + m
    پیرا گراف کو پیچھے کی طرف موو decrease indent کرنا

    ctrl + t
    اس سے پیرا گراف کی پہلی لائن چھوڑکر با قی مواد کو آگے موو کرنا

    ctrl + shift + t پیراگراف کی پہلی لائن چھوڑ کر باقی مواد کو پیچھے موو کرنا۔

    first line indent
    اگر آپ چاہتے ہیں کہ پیراگراف کا پہلا جملا یا لائن کچھ آگے سے شروع ہو تو آپ:
    پہلے
    ctrl+m
    سے پہلے پورے پیرا کو آگے موو کریں۔
    اور پہر
    ctrl+shift+t
    سے پہل لائن کے نیچے کا مواد پیچھے موو کرینگے۔
    اسطرح ہر دفعہ جب اگلا پیراگراف شروع کرنے کے لئے آپ انٹر کی کی پریس کرینگے تو پہلی لائن تھوڑا آگے سے شروع ہوگی اور باقی مواد پیچھے۔

    امید کرتا ہوں کے کچھ پلے پڑا ہوگا:)۔ سوالات کے جوابات کی صورت میں زیادہ بات واضح ہوسکتی ہے۔
    جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(پیراگراف کی لائنز میں کیسے سپیس دیا جائے۔ اگلا سبق(
     
    Last edited by a moderator: ‏اپریل 15, 2011
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,860
    السلام علیکم !
    بہت شکریہ ۔ ابرار بھائی ۔
     
  3. abrarhussain_73

    abrarhussain_73 --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2009
    پیغامات:
    371
    وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ،
    آپ لوگوں کا بھی شکریہ کہ اتنا مفید پیج بلا معاوضہ چلا رہے ہیں۔ جزاک اللہ خیر
     
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,860
    کون بلامعاوضہ یہ پیج چلا رہے ہیں‌۔ آپ یا ہم ۔ :)
     
  5. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,564
    دونوں!!!
     
  6. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,637
    جزاک اللہ خیرا ابرار بھائی۔ بہت مفید اور معلوماتی مضمون ہے۔
    میرے لیے تو یہ لائن بہت اہم ہے :
    کیونکہ میں بھی انٹر پریس کر کے کام چلاتا ہوں۔۔۔۔ :00016:
     
  7. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    شکریہ ابرار بھائی
    بہت مفید معلومات شیئر کی ہے
    thanx for sharing
     
  8. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,757
    بہت شکریہ ۔ ابرار بھائی ۔
     
  9. abrarhussain_73

    abrarhussain_73 --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2009
    پیغامات:
    371
    ۔عُکاشہ نے لکھا ہے ۔۔
    کون بلامعاوضہ یہ پیج چلا رہے ہیں‌۔ آپ یا ہم ۔
    جناب آپ نے بڑی کاوش پر کوئی معاوضہ نہیں لیا اور ہم چھوٹی کاوش پر کوئی معاوضہ کیسے مانگیں۔:)

    آپ سب کے پسند کرنے کا بہت شکریہ۔ اللہ اسے ہمارے لئے علم نافع بنائے۔ آمین
     
  10. abrarhussain_73

    abrarhussain_73 --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2009
    پیغامات:
    371
    تو جناب پچھلی قسط میں ہم نے پیراگراف کیسے ورڈ پہچانتا ہے اور پیراگراف ٹو پیراگراف سپیس کیسے دینگے کے موضوع سے متعلق تھا اس قسط میں ہم درج ذیل سبق پڑھینگے۔ (یاد رہے میں صِرف شارٹ کٹس کے ذریعے بتا رہا ہوں مینوں کے ذریعے بعد میں موقع ملا تو اگلے اسباق میں سکھاؤنگا۔

    مگر اگر آپ چاہیں کہ پیراگراف کے ہر لائن میں سپیس دینا ہو تو پھر آپ اس کے لئے لائن سپیسنگ کا آپشن یوز کرینگے۔

    ctrl+1
    اگر آپ چاہتے ہیں کہ پیراگراف کی ہر لائن ایک لائن چھوڑ کر سٹارٹ ہوتو درج بالا کی پریس کریں۔

    ctrl+2
    اگر آپ چاہتے ہیں کہ پیراگراف کی ہر لائن دو لائن چھوڑ کر سٹارٹ ہوتو درج بالا key پریس کریں۔

    ctrl+5
    اگر آپ چاہتے ہیں کہ پیراگراف کی ہر لائن ایک اور آدھی یعنی 1.5 لائن چھوڑ کر سٹارٹ ہوتو درج بالا key پریس کریں۔
     
    Last edited by a moderator: ‏اپریل 14, 2011
  11. گل خان

    گل خان -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 5, 2007
    پیغامات:
    517
    بہت شکریہ جناب ۔۔
     
  12. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,580
    مفید معلومات شیئرکرنے کا شکریہ
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں