مائیکروسوفٹ ورڈ میں پیرا گراف فارمیٹنگ( بُلٹس اور نمبرنگ (:: جوتھی قسط

abrarhussain_73 نے 'مائیکروسوفٹ ورڈ' میں ‏اپریل 18, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. abrarhussain_73

    abrarhussain_73 --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2009
    پیغامات:
    371
    بُلِٹس، لائن نمبرنگ اور پیراگراف:Bullets and Numbering:
    یہ سبق یوں تو الگ موضوع کے طور پر بھی آسکتا تھا لیکن درج ذیل وجہ سے میں نے اسے پیراگراف فارمیٹنگ کے سیکشن میں لکھا ہے۔

    بُلِٹس اور لائن نمبرنگ میں ذکر تو لائن کا ہے لیکن یہ ایپلائی پیراگراف وائز ہوتا ہے۔ میرا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ دس لائنز بھی لکھیں گے لیکن اگر انٹر نہیں کرینگے تو ورڈ اُسے ایک پیراگراف گردانے گا۔ اور یوں اگر آپ لائن نمبرنگ کا آپشن ایپلائی کرینگے تو اس تمام دس لائن کی پیراگاف کو ایک ہی نمبر دیگا۔

    یہ آپشن اس وقت استعمال کرتے ہیں جب آپ نے اپنے مواد کو نکات کی شکل میں پیش کرنا ہو۔

    اگر اُسے آپ اُسے ہندسی ترتیب یا (الفابٹس( حرفی ترتیب دیتے ہیں تو نمبرنگ کہینگے اور اگر کوئی نشان نکات کو ظاہر کرنے کے لئے دیتے ہیں تو پھر آپ اُسے بُلٹس کہیں گے۔

    چونکہ میں آپ کو اس وقت فارمیٹنگ صرف کی بورڈ شارٹ کٹس کے ذریعے سکھا رہا ہوں۔
    لہذا بُلٹس اور لائن نمبرنگ کو شارٹ کٹ میں کرنے کا طریق دیکھیں۔

    آپ جو بھی نمبرنگ یعنی 1 2 3 4 یا i ii iii iv یا a b c d رکھنا چاہتے ہیں اور جس نمبر سے ہی سٹارٹ کرنا چاہتے ہیں تو درج ذیل طریقے سے ایپلائی کریں۔

    پہلے ہندسہ یا حرف لکھیں۔
    پھر فُل سٹاپ یعنی ڈاٹ ٹائپ کریں۔ (آپ فُل سٹاپ کی جگہ بریکٹ دائیں طرف یا دونوں طرف ٹائپ کرکے یہ عمل کرسکتے ہیں۔)
    اُسکے بعد سپیس دیں اور پھر اپنے نکات کا شروع کرڈالیں۔
    جب پہلا نکتہ ختم کریں چاہے وہ ایک لائن یا ایک لائن سے زیادہ کا پیراگراف ہو۔ جیسے ہی آپ انٹر کی کی پریس کرینگے خود کار طریقے سے دوسرا نمبر یا حرف اگلے نکتے کے لئے تیار ملے گا۔

    اور اب اپ اپنا دوسرا نکتہ سٹارٹ کریں اور یہی عمل دہرائیں، تا آنکہ آخری نکتہ آجائے۔ جب نکات ختم ہوں تو انٹر کرنے پر ایک اور نمبر یا حرف آجائیگا اس کو ختم کرنے کے لئے صرف دوبارہ انٹر کریں اور وہ ختم ہوجائیگا اور آپ اسکے بعد معمول کی ٹائپنگ جاری رکھ سکتے ہیں۔


    اگر آپ نے نمبرنگ نہ کرنی ہو نشان کے ذریعے نکات کی ترتیب رکھنی ہو تو۔
    پھر۔
    چھوٹے سے کالے گول دائرے کی شکل میں نکتہ لانے کے لئے
    آپ سٹیرک * ٹائپ کریں
    پھر سپیس دیں اور
    اپنا نکتہ سٹارٹ کریں
    انٹر کرنے پر بُلٹس سٹارٹ ہوجائینگے۔
    اب جب بھی نکتہ ختم ہو انٹر کی کی پریس کریں۔
    آخری نکتہ کے نشان پر صرف انٹر دوبارہ ٹائپ کرینگے تو بُلٹس ختم ہوجائینگے۔

    اگر سٹیرک کے بجائے آپ ڈیش کے سائن کے ساتھ یہ عمل کرینگے تو ڈیش بُلٹس میں آئیگا۔


    ایک مزے کی ٹِپ: اگار آپ نے سارے نکات ٹائپ کئیے ہیں اور شاٹ کٹ کے ذریعے سب پر بُلٹس ایپلائی کرنا چاہتے ہیں تو انھیں ہائی لائٹ کریں یعنی سلیکٹ کریں۔ (Shift + arrow keys یا پھر ماؤس کے ذریعے)
    اور پھر
    Ctrl + shift + L پریس کریں۔
    L لوور کیس میں ہے۔ ہہاں نمایاں کرنے کے لئے اَپر کیس میں لکھا ہے۔
    جو ڈیفالٹ بُلٹ ہوگا (جوکہ عموماً چھوٹا سا کالا دائرہ ہوتا ہے) وہ ایپلائی ہوجائیگا۔
    آج کے لئے اتنا ہی اگلی قسط تک اجازت دیجئے
    ۔ اللہ نگہبان۔
     
    Last edited by a moderator: ‏اپریل 18, 2011
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. abrarhussain_73

    abrarhussain_73 --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2009
    پیغامات:
    371
    شکریہ عُکاشہ بھائی۔ لگتا ہےآپ بھی میری طرح رت جگے کے عادی ہیں۔ کیا کریں کراچی سے یہ عادت لگی ہے۔ آجکل ڈیوٹی بھی دن میں لیٹ آور میں ہوتی ہے اور کوئی اور مصروفیت نہیں لہذا انٹرنیت سے زیادہ اچھی جگہ کوئی نہیں۔:)
    ہوسکے تو میری پوسٹس کی خامیاں بھی بتایا کریں۔ اور خوبی بھی۔ :)
     
    Last edited by a moderator: ‏اپریل 19, 2011
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,860
    ہاں ابرار بھائی ۔ کچھ ایسی ہی بات ہے ۔ خوبیاں اور خامیاں‌تو رہتی ہیں ۔ اگر کوئی خامی ہے تو ان شاء اللہ آہستہ آہستہ ٹھیک ہو جائیں گی ۔ لیکن مائیکروسوفٹ ورڈ پر بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے ۔ ما شاء اللہ جاری رکھیں ۔
     
  4. abrarhussain_73

    abrarhussain_73 --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2009
    پیغامات:
    371
    حوصلہ افزائی کا بے حد شکریہ۔
     
    Last edited by a moderator: ‏اپریل 19, 2011
  5. شفقت الرحمن

    شفقت الرحمن ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جون 27, 2008
    پیغامات:
    753
    ابرار حسین بھائی آپکی مزید پوسٹس کا انتظار ہے.
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں