ورڈ پروسیسر اور ٹیکسٹ ایڈیٹر میں فرق

abrarhussain_73 نے 'مائیکروسوفٹ ورڈ' میں ‏اپریل 20, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. abrarhussain_73

    abrarhussain_73 --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2009
    پیغامات:
    371
    ٹیکسٹ ایڈیٹنگ عام فہم زُبان میں تو ٹیکسٹ (جو مواد آپ ٹائپ کرتے ہیں( کی ٹائپنگ اور اسے تبدیل کرنے کو کہتے ہیں۔

    لیکن کمپیوٹر کی اصطلاح میں ٹیکسٹ ایڈیٹر (وہ پروگرام ہے جس کی بدولت آپ ٹیکسٹ ٹائپ کرتے ہیں۔( اور ورڈ پروسیسر( جسکی بدولت ٹیکسٹ پروسیسنگ کرتے ہیں( دو الگ چیزیں ہیں گو کہ دونوں میں آپ ٹیکسٹ ٹائپ کرتے ہو۔


    ٹیکسٹ ایڈیٹر:
    ٹیکسٹ ایڈیٹرز ایسے پروگرامز کو کہتے ہیں۔ جنکی بدولت آپ سادہ ٹیکسٹ ٹائپ کرتے ہوں اور وہ سادہ ٹیکسٹ پھر آپ کہیں بھی استعمال کرسکتے ہو۔ یعنی پروگرامنگ کے تمام ٹیکسٹ، یا ویب پیچ بنانے کے لئے ٹائپ کیا گیا ٹیکسٹ یا ویسے ہیں کوئی ٹائپ شدہ مواد جسے بعد میں آپ کسی اور پروگرام کے ذریعے کسی بھی قالب میں ڈھالنا چاہیں تو ڈھال سکتے ہیں۔

    یہ ٹیکسٹ جوں کا توں سیو ہوتا ہے اور عموما کسی بھی پروگرام میں کاپی یا اوپن ہوسکتا ہے۔ کیونکہ اس کے ساتھ کوئی خاص کپیوٹر کوڈز سیو نہیں ہوتے۔

    پُرانے ٹیکسٹ ایڈیٹز میں تو آپ ٹیکٹ کو بولڈ یا انڈر لائن تک نہیں کرسکتے تھے۔
    لیکن آج کل کچھ ٹیکسٹ ایڈیٹرز کے ٹیکسٹ کو دیکھنے کی حد تک خوبصورت اور قابل دید بنانے کے لئے کچھ آپشن دئے گئے ہیں۔

    بہر حال آپ ٹیکسٹ ایڈیٹرز میں ٹیکسٹ کی فارمیٹنگ نہیں کرسکتے۔ یعنی
    اُسے ٹیبلز بنا کر پیش کرنا۔ تصویریں ایڈ کرنا، ڈیزائنز ایپلائی کرنا۔ مختلف ٹیمپلیٹس بنانا وغیرہ وغیرہ۔

    مشہور ٹیکسٹ ایڈیٹرز۔ ونڈوز میں نوٹ پیڈ اس مقصد کے لئے پہلے سے موجود ہوتا ہے۔ یعنی ونڈوز انسٹال کرنے پر یہ بھی ساتھ انسٹال ہوجاتا ہے۔ اور لوگ عموماً اس کا استعمال زیادہ کرتے ہیں۔ لیکن اس کے علاوہ بھی بہت سے کمپنیوں نےٹیکسٹ ایڈیٹرز بنائے ہیں۔

    اکثر ورڈ پروسیسرز بھی آپکو آپکی ٹائپنگ ایز آ ٹیکسٹ سیو کرنے کی سہولت دیتے ہیں۔

    ورڈ پروسیسر:
    ورڈ پروسیسرز ان پروگرامز کو کہتے ہیں۔ جنمیں آپ ٹیکسٹ نہ صرف ٹائپ کرسکتے ہو بلکہ ٹیکسٹ کو مختلف ڈیزائنز دینا، ٹیبلز بنانا، ایک درخواست کے انداز سے لیکر ایک مکمل کتاب کی ٹائپنگ کے دوران جس قسم کی ضروریات پڑتی ہیں۔ وہ ایک ورڈ پروسیسر میں ہوتی ہیں۔ ان ضروریات کو ایک ٹیکسٹ ایڈیٹر پورا نہیں کرسکتا۔

    ورڈ پروسیسرز اپنی فائل کو ایک خاص فارمیٹ میں سیو کرتے ہیں۔ اوروہ فائلز عموماً دیگر پروگرامز یا ورڈ پروسیسرز میں اوپن نہیں ہوسکتے اور بعض اوقات نئے ورژن کی فائل پُرانے ورزن کے ورڈ پروسیسر میں نہیں کھلتے ان خاص فارمیٹس اور کوڈ کی وجہ سے جو اُس فائل کو دئیے گئے ہوتے ہیں۔ آج کل کمپیوٹر کی دنیا میں بہت آسانیاں پیدا کردی گئیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بعض پروگراز اسطرح بنائے جاتے ہیں کہ وہ ہمہ جہت ہوں۔ یعنی کئی قسم کی فائلز کو کھولنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ لہذا ایسے ورڈ پروسیسرز ہوتے ہیں جو دوسرے ورڈ پروسیسرز کی فائلز کو کھول سکیں۔


    مشہور ورڈ پروسیسرز:
    مشہور زمانہ ورڈ پروسیسر تو مائیکروسافٹ کا ورڈ ہے۔ لیکن اسکے علاوہ، اوپن آفس کا ورڈ، ورڈ پرفیکٹ وغیرہ بھی مشہور ہیں۔


    اس ناقص ذہن میں جو کچھ منتشر طور پر پڑا تھا رقم کردیا۔ اگر دیگر ممبران بھی اس موضوع کے لئے مزید تفصیل عنایت کردیں۔ تو افادہ عام ہوگا۔ شکریہ


    [font="_pdms_saleem_quranfont"]خیرالناس من ینفع الناس[/font]
    لوگوں میں بہترین وہ ہے جو لوگوں کو فائدہ پہچانے والا ہو۔
     
    Last edited by a moderator: ‏اپریل 20, 2011
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ ۔
    ما شاء اللہ ۔ بہت شکریہ بھائی ۔ ۔ جاری رکھیں ۔
     
  3. abrarhussain_73

    abrarhussain_73 --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2009
    پیغامات:
    371
    جاسم منیر اور عکاشہ بھائی پسند کرنے کا شکریہ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں