کیا ہم توحید کو سمجھ چکے ہیں؟

ابوبکرالسلفی نے 'اتباعِ قرآن و سنت' میں ‏مئی 6, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    شیخ صالح آل الشیخ کتاب "کشف الشبہات" از امام محمد بن عبدالوہاب (رحمۃ اللہ علیہ) کی شرح کرتے ہوئے مندرجہ ذیل واقعہ نقل کرتے ہیں:

    شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب (رحمۃ اللہ علیہ) اپنے شاگردوں کے ساتھ تشریف فرماتھے ، اور انہوں نے آج "کتاب التوحید" کی تکمیل فرمائی تھی لیکن شیخ اسے ایک بار پھرازسرے نو شروع کرنا چاہتے تھے، حالانکہ غالباً وہ تین یا چار مرتبہ پہلے بھی "کتاب التوحید" اپنے شاگردوں کو پڑھا چکے تھے۔ جس پر ان کے شاگردوں نے عرض کی: "یا شیخ! ہم اب کوئی دوسری کتاب پڑھنا چاہتے ہیں جیسے فقہ یا حدیث کی کتاب"۔ شیخ نے جواب میں فرمایا: "کیوں؟ (تم دوسری کتاب پڑھنا چاہتے ہو)"۔ تو شاگردوں نے جواب دیا: "دراصل ہم توحید کو اچھی طرح سے سمجھ چکے ہیں، اسی لئے ہم کسی دوسرے علم کی کتاب بھی پڑھنا چاہتے ہیں"۔ شیخ نےفرمایا: "ذراٹھہرو، میں اس کے بارے میں کچھ سوچ کر بتاؤ ں گا۔"

    کچھ دنوں بعد شیخ درس کے لئے تشریف لائے اور شاگردوں نے دیکھا کہ شیخ کے چہرے پر پریشانی کے آثار نمایاں تھے۔ انہوں نے اس کا سبب دریافت کیا ، تو شیخ نے فرمایا کہ ان کاگزر ایک ایسی چیز سے ہوا جس نے انہیں سخت غم وغصے میں مبتلا کردیا۔ شاگردوں نے عرض کی بھلا وہ کیا چیز تھی۔ آپ نے فرمایا: "مجھے کسی نے یہ خبر دی کہ فلاں گھر کے مکینوں نے (جنات کا تقرب حاصل کرنے کے لئے) ایک مرغا اپنے گھر کی دہلیز پر ذبح کیا ہے، اور میں ایک شخص کو اس بات کی تصدیق کروانے کے لئے بھیج چکا ہوں"۔
    کچھ عرصے بعد شاگردوں نے اس معاملے کے بارے میں شیخ سے دریافت کیا، تو آپ نے بتایا کہ: "(تصدیق کرنے پر معلوم ہوا کہ) درحقیقت اس گھر کے مکینوں نے غیراللہ کے لئے کوئی جانور ذبح نہیں کیا تھا، بلکہ وہاں کوئی شخص تھا جس نے اپنی ماں کے ساتھ بدکاری کی تھی۔"

    اس بات پر ان کے شاگردوں کو شدید دھچکا لگا اور سب بے ساختہ پکار اٹھے: "نعوذ باللہ! اس نے اپنی ماں کے ساتھ بدکاری کی؟ نعوذ باللہ! اس نے اپنی ماں کے ساتھ بدکاری کی؟۔۔۔"

    اس واقعہ کی نشاندہی کرنے کے بعد شیخ صالح آل الشیخ (جو خود بھی شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب کے پڑپوتوں میں سے ہیں) فرماتے ہیں کہ شیخ الاسلام (رحمۃ اللہ علیہ) نے یہ واقعہ اس لئے بیان فرمایا تھا کہ یہ کہنا کہ: "ہم توحید کو سمجھ چکے ہیں" جہالت وگمراہی ہے اور شیطان کی بڑی چالوں میں سے ایک ہے۔ کیونکہ ان شاگردوں نے ماں کے ساتھ بدکاری کے کبیرہ گناہ کو شرک سے بڑھ کر تصور کیا جو کہ اسلام سے ہی انسان کو خارج کردیتا ہے،کیونکہ جب ان کے سامنے شرک کا ذکر کیا گیا جو کہ اسلام سے انسان کو خارج کردیتا ہے تو ان کے دلوں میں اتنا غم وغصہ پیدا نہ ہوا (جتنا اس کبیرہ گناہ پر ہوا)۔

    بلاشبہ یہی حالت آج بھی ہے کہ جب کچھ جاہل یا گمراہ لوگ کسی کبیرہ گناہ کا ارتکاب ہوتے دیکھتے ہیں تو شدید غیض وغصب میں آجاتے ہیں مگر جب وہ شرکِ اکبر کا سنتے یا لوگوں کو شرک کرتے ہوئے دیکھتے ہیں جیسے غیراللہ کے لئے ذبح اور نذرونیازوغیرہ تو ان کے دل حرکت نہیں کرتے[1]۔
    یہ ان کی جہالت وگمراہی کی دلیل ہے، جو یہ ثابت کرتی ہے کہ انہوں نے ابھی تک توحید کو (کماحقہ) نہیں سمجھا۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    حاشیہ:

    [1] ہم میں سے ہر شخص اس کا تجربہ خود ہی کرسکتا، اس مضمون ہی کی مثال لیجئے کہ اس میں جب شرک کا ذکر آیا تو ہمارے دلوں میں کیا کیفیت پیدا ہوئی اور جب اس کے بعد اس کبیرہ گناہ کا ذکر آیا تو ہم نے کیا محسوس کیا۔ اللہ تعالی ہمارے دلوں کو غیرتِ توحید سے بھر دے۔ آمین (مترجم)


    اصلی اہل سنت ویب سائٹ سے لیا گیا
     
  2. ابودجانہ

    ابودجانہ --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏دسمبر 9, 2010
    پیغامات:
    763
    بہت بہت شکریہ آپ کی بہت اچھی پوسٹ ہے
     
  3. حرب

    حرب -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2009
    پیغامات:
    1,082
    کیا بات ہے بھیاء جی۔۔۔ اس ہی طرح چھوٹی چھوٹی تحریروں سے توحید کے دیئے کو جلاتے رہے۔۔۔ اپنے حصے کا چراغ جلاتے جائیں نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیں وہی ہے جو ہدایت دینے والا ہے۔۔۔ اللہ تعالٰی آپ کے علم اور عمل دونوں‌ میں برکت فرمائیں آمین ثم آمین
     
  4. قاسم

    قاسم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 29, 2011
    پیغامات:
    875

    میرے بھاہی آپ نے اچھی تحریر پیش کی اللہ آپ کے قول وفعل میں برکت عطا فرماے
    بے شک شرک کبیرہ گناہ ہے مگر آپ اس حدیث کے بارے میں کیا کہے گے جس میں ہے
    "مجھے اس بات کا کوہی خطرہ نہیں کہ تم خدا کے ساتھ کسی کو شریک ٹھراؤ گےلیکن مجھے اس بات کا خوف ہے کہ تم ایک دوسرے سے حسدکرو گے۔

     
  5. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    اللہ ہمیں توحید کو صحیح معانوں میں سمجھنے کى توفیق دے - آمین
     
  6. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,979
    کیا امت مسلمہ کبھی شرک نہیں کر سکتی ؟؟

    قاسم بھائی آپ جب بھی کوئی تحریر لکھیں تو کتاب کا حوالہ اور اگر کاپی پیسٹ کریں تو جہاں سے کاپی کیا ہے ادھر کا حوالہ ضرور دیا کریں۔ بغیر حوالہ کے تحریرقوانین اردو مجلس کے خلاف ہے۔
    اسی طرح جب بھی کہیں قرآنی آیات یا احادیث مبارکہ لکھیں یا کاپی پیسٹ کریں تو ان کا حوالہ ضرور بالضرور دیں۔


    امت مسلمہ میں پائے جانے والے شرک کے بارے میں جاننے کے لیے درج ذیل لنک ضرور چیک کریں۔
    کیا امت مسلمہ کبھی شرک نہیں کر سکتی ؟؟
     
  7. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    اللہ تعالٰی ہمیں‌ اس تحریر سے سبق حاصل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے(آمین)

    محترم شرک اصغر ضرور کبیرہ گناہوں میں سے ہے مگر شرک اکبر تو ملت اسلام سے خارج کر دیتا ہے۔




    آپ کے اس اعتراض کا جواب بھائی ابو عبداللہ صغیر کے دیئے ہوئے لنک میں‌موجود ہے اس کو ضرور ملاحظہ فرمائیں۔

     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں