بچوں کی معصوم باتیں

بنت واحد نے 'مجلس اطفال' میں ‏مئی 20, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,494
    پھیپھڑوں کی گہرائی سے ہنسایا ہے آج تو، دل کی گہرائی سے شکریہ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,471
    مجھے اپنے بچے سعد کی وہ توتلی سی بات اب تک یاد ہے جب عید پہ گاؤں آیا تو
    میرے ایک دوست نے بچے سے مطالبہ کیا کہ عید پر جو مٹھائیاں لائے ہو وہ سب مجھے دے دو..بچہ پریشان ہوا اور نہیں نہیں کرتا رہا..لیکن مطالبہ زیادہ شدت اختیار کرگیا..دوست کو دو اور ہمنوا بھی مل گئے.
    میں نے بھی کہ دیا کہ ٹھیک ہے لے جاؤ..تو
    اڑھائ تین سال کا بچہ نصیحت آموز لہجے میں بولا " تو پل آپ تو تونے للیں دے" مطلبـ ـ تو پھر آپ کو چنونے لڑیں گے.( پیٹ کے کیڑے)
    محفل کشت زعفران تو بنی ہی اور ساتھ ہی کچھ حیرت بھی ہوئ کہ بچے نے کیسا جملہ کہ دیا.

    Sent from my LG-E970 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  3. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    میرے بیٹے سے ٹیچرز کو بہت شکایت تهی کہ وہ کلاس میں باتیں بہت کرتا ہے یہاں تک کہ ریزلٹ رپورٹ میں بهی لکها آتا کہ بہت باتونی ہے.
    میں پیرنٹس ٹیچرز میٹنگ میں جاتی تو میرا خاص استقبال ہوتا اور ڈهیڑوں شکایتیں .
    میں نے ٹیچر سے کہا کہ اگریہ باتیں کرتا ہے تو اسکی جگہ بدل دیں اس پر ٹیچر نے کہا کہ اس کے ساته اگر میں پتهر کو بهی بٹهاؤں گی تو وہ بهی بول پڑے گا.......
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  4. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    تیمور نے بتایا کہ وہ پیپر حل کر رہا تو وہاں پر اسکی اردو کی ٹیچر کی ڈیوٹی تهی وہ میرے پاس آکر بولیں کہ تم کلاس میں تو پڑهتے نہیں اچهے نمبر کس طرح لے لیتے ہو اس پر میں نے کہا ٹیچر امی کا ڈنڈا.......
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
  5. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,548
    کل کی بات ہے ۰ ہماری تین سالہ بیٹی نے فیڈر مانگا میں واشنگ مشین سے کپڑے نکال رہی تھی میں نے بولا دو منٹ رکو ابھی دیتی ہوں ۰ باتھ روم کے عین سامنے قبلہ رخ ہو کہ بیٹھ گئی اور اپنے چھوٹے چھوٹے ہاتھ اٹھا کہ بولی یا اللہ ہمارا پانی ختم ہو جائے آمییین۰(نا پانی ہو گا نا دھلائی ہو گی )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,494
    بہت خوب! اس کو مجلس کا رکن بنوا دیں۔
    مجھے ایسے باتونی سٹوڈنٹ بہت پسند ہیں۔ میرے خیال میں ان کی شکایت نہیں کرنی چاہیے۔ دنیا کی رونق ایسے لوگوں سے ہے۔ ابھی میری ایک کلاس میں احمد ہوتا ہے ایک میں زہرہ۔ کوئی ایک بھی غائب ہو تو میں بار بار کہتی ہوں آج احمد اور زہرہ نہیں آج کوئی رونق نہیں۔ زہرہ بہت با ادب ہے اس کے سوال معیاری ہوتے ہیں، لیکن احمد کےمنہ پر ٹیپ بھی لگا دیں تو وہ بولنے کا کوئی طریقہ ڈھونڈ لے گا،اور کبھی اچھا سوال کرے گا، لیکن کبھی بولنے کے بعد سوچے گا اور خود ہی کہے گا ہاں یہ تو یوں ہے۔ اس لیے مجھے پتہ ہوتا ہے اس کوچپ کرانے کی بجائے اس کی سن ہی لو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,494
    واہ کیا ذہانت ہے ماشاءاللہ۔ اللہ نظر بد سے بچائے۔ بہت پیارا واقعہ ہے۔
     
  8. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,718
    میرے دوست کا بھتیجا ہے تین سال کا۔ پرسوں میں اس کے گھر گیا تو آ کر مجھ سے کہنے لگا تم کھانا کیوں نہیں کھایا کرتے ؟ میں نے حیرانی سے پوچھا یہ تمہیں کس نے بتایا ۔ اس نے کہا گھر پر سب لوگ بات کر رہے تھے کہ تم اپنے گھر پر کھانا نہیں کھا رہے اور اپنے گھر والوں سے ناراض ہو۔ یہ واقعہ گزرے کم از کم پانچ ماہ ہوگئے لیکن اس نے ابھی تک یاد رکھا ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  9. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    میں اپنے بھانجے سے: آپ بہت کیوٹ ہو! فورا بولا: مجھے اللہ تعالیٰ نے کیوٹ بنایا ہے :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  10. صدف شاہد

    صدف شاہد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    308
    بہت معصوم دھاگہ ہے ۔۔۔۔۔
    سبھی بچوں کی معصوم باتیں پڑھ کر بہت اچھا لگا ۔۔۔۔
    میرے بھتیجا اور بھتیجی ہیں مجھے اُن کے ساتھ لُکن مٹی ؍چھُپن چھپائی کھیلنا بہت پسند ہے
    مجھے اُنہیں ڈھونڈھنا نہیں پڑتا
    وہ خودی اپنی موجودگی جہاں ہیں بتا دیتے ہیں کچھ اس طرح سے
    آپی میں یہاں چھپا ہوں پردے کے پیچھے پاؤں نظر تو نہیں آ رہے
    اللہ پاک تمام بچوں کی معصومیت کو نظر ِ بد سے محفوظ رکھے آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    412
    میری اہلیہ کے بھانجے و بھانجیاں اور بھتیجے و بھتیجیاں چھپن چھپائی کھیل رہے تھے اور اس دن ایک خاص تجربہ حاصل ہوا

    سب چھپ جاتے اور ایک انکو ڈھونڈتا اب باری آئی بڑی آپی کی تو سب چھپ گئے اور اسکا انتظار کر رہے ہیں

    اب وہ سب اپنی اپنی جگہ سے اٹھ کر ڈرتے ڈرتے دیکھتے کہ آپی کہاں ہے

    کچھ 15 منٹ سے زیادہ گزر گئے لیکن آپی کی کوئی خبر نہیں

    اب دو تین اسکو ڈھونڈتے ڈھونڈتے آئے اور کیا دیکھا کہ

    " یہ ہم سب مردوں کے پاس بیٹھ کر آرام سے کتاب پڑھ رہی ہے ":LOL::ROFLMAO:

    اور جب بچوں نے بتایا تو ہم سب کی ہنسی نہ رک پائی اور پھر والد سے ڈانٹ بھی پڑی کہ سب بیچارے چھپ کر تمہارا انتظار کر رہے ہیں اور تم ہو کہ یہاں مزے سے کتاب پڑھ رہی ہو

     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 3

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں