میرے ساتھ تم بھی کرو دعا

ابواحمد نے 'شعری مجلس' میں ‏مئی 23, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابواحمد

    ابواحمد -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 4, 2011
    پیغامات:
    27
    میرے ساتھ تم بھی کرو دعا یوں کسی کے حق میں برا نہ ہو
    کہیں اور ہو نہ یہ حادثہ کوئی راستے میں جدا نہ ہو

    سر شام ٹھہری ہوئی زمیں جہاں آسماں ہے جھکا ہوا
    اسی موڑ پر مرے واسطے وہ چراغ لے کے کھڑا نہ ہو

    مری چھت سے رات کی سیج تک کوئی آنسوؤں کی لکیر ہے
    ذرا بڑھ کے چاند سے پوچھنا وہ اسی طرف سے گیا نہ ہو

    مجھے یوں لگا کہ خموش خوشبو کے ہونٹ تتلی نے چھو لیے
    انہیں زرد پتوں کی اوٹ میں کوئی پھول سویا ہوا نہ ہو

    اسی احتیاط میں وہ رہا اسی احتیاط میں میں رہا
    وہ کہاں کہاں مرے ساتھ ھے کسی اور کو یہ خبر نہ ہو

    وہ فرشتے آپ تلاش کریں کہانیوں کی کتاب میں
    جو برا کہیں نہ برا سنیں کوئی شخص ان سے خفا نہ ہو

    وہ فراق ہو کہ وصال ہو تری آگ مہکے گی ایک دن
    وہ گلاب بن کے کھلے گا کیا جو چراغ بن کے جلا نہ ہو

    بشیر بدر
     
  2. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    بہت خوب
     
  3. قاسم

    قاسم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 29, 2011
    پیغامات:
    875
    زبردست
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آمين ۔۔۔۔
    اچھا انتخاب ہے ۔
     
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    واہ بہت عمدہ!
     
  6. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    نائس شئرنگ ابواحمد بھائی
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وہ فرشتے آپ تلاش کریں کہانیوں کی کتاب میں
    جو برا کہیں نہ برا سنیں کوئی شخص ان سے خفا نہ ہو
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں