عید مبارک۔۔۔۔!!!!

ARHAM نے 'مجلسِ تعارف' میں ‏اکتوبر، 14, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. ARHAM

    ARHAM -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 7, 2007
    پیغامات:
    208
    بسم اللہ الرحمن الرحیم​

    السلام علیکم!
    عید سعید کے پر مسرت موقع پر تمام اہل وطن اور امت مسلمہ کو بہت بہت مبارک باد ۔اللہ ہم سب کی رمضان المبارک میں کی جانے والی عبادات کو قبول فرمائے اور عید کی حقیقی خوشیاں نصیب فرمائے آمین۔
    آج عید کے ان خوشیوں بھرے لمحات میں جامعہ حفصہ، وانا اور وزیرستان کے وہ معصوم اور بے گناہ افراد بھی بہت یاد آتے ہیں جو روشن خیالوں کی روشن خیالی کی نذرہو گئے۔اورکشمیر ،عراق ، فلسطین اور افغانستان کے وہ لوگ بھی بہت یاد آتے ہیں جو طاقت کے نشے میں چور،واحد سپر پاور ہونے کے زعم میں مبتلا بد مست امریکی ہاتھی کی بربریت کی بھینٹ چڑھ گئے ،جن کا قصورصرف مسلمان ہو نا تھا ۔جو چلے گئے اب واپس نہیں آسکتے ۔
    ہاں۔۔۔۔!!!!!!!!! ان کے پیچھے رہ جانے والوں کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھا اور محسوس کیا جا سکتا ہے اور عید کا پیغام بھی یہی۔۔۔۔۔۔۔ زیادہ کچھ کہہ کر خوشیوں کو غمناک اور تلخ نہیں بنانا چاہتی ۔بس صرف اتنا کہ۔۔۔​

    آئیں ہاتھ اٹھائیں ہم بھی
    ہم جنہیں رسم ِدعا یاد نہیں
    ہم جنہیں سوز ِ محبت کے سوا
    کوئی بت کوئی خدا یاد نہیں
    آئیں عرض گزاریں کہ نگار ِ ہستی
    زہرِ ِ امروز میں شیرینی فرداں بھر دے
    وہ جنہیں تاب گراں باری ایام نہیں
    ان کی پلکوں پہ شب و روز کو ہلکا کر دے
    جن کی آنکھوں کو رخ صبح کا یارا بھی نہیں
    ان کی راتوں میں کوئی شمع منور کر دے
    جن کے قدموں کو کسی رہ کا سہارا بھی نہیں
    ان کی نظروں پہ کوئی راہ اجاگر کر دے
    جن کا دین پیرویءکذب و ریا ہے، ان کو
    ہمت ِ کفر ملے،جرات تحقیق ملے
    جن کے سر منتظر ِتیغ ِ وفا ہیں، ان کو
    دست ِ قاتل کو جھٹک دینے کی توفیق ملے
    عشق کا سر ِ نہاں جان بتاں ہے جس سے
    آج اقرار کریں اور تپش مٹ جائے
    حرف ِ حق دل میں کھٹکتا ہے جو کانٹے کی طرح
    آج اظہار کریں اور خلش مٹ جائے​

    اللہ ہمیں غم زدہ خاندانوں کی دلجوئی کرنے ان کے زخموں پر مرہم رکھنے حق بات کہنے اور حق کا ساتھ دینے والا بنائے تمام امت مسلمہ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور متحد کرے آمین​
     
  2. کارتوس خان

    کارتوس خان محسن

    شمولیت:
    ‏جون 2, 2007
    پیغامات:
    933
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    السلام علیکم ورحمۃ‌ اللہ وبرکاتہ۔۔۔وبعد!۔

    تمہیں ماضی پہ اپنے فخر ہے
    ہونا بھی چاہئے
    اس لئے کہ
    تیرا ماضی تو درخشندہ ہے
    سب قوموں کے ماضی سے
    مگر یہ حال ہے ماضی نہیں ہے یہ
    تو اپنے میں‌ زندہ رہو
    اور یہ بھی حقیقت ہے
    کہ ماضی جاچکا ہے
    کیا تم نے یہ کبھی سوچا ہے کہ ماضی جاچکا ہے
    یہ مقام فکر ہے
    سوچو ذرا
    یہ سوچنے کی بات ہے
    ایسا ہوا کیوں‌ ہے؟
    کہ لشکر ہاتھیوں کے اب بھی آتے ہیں مگر
    ابابیلیں‌ نہیں‌ آتیں


    وسلام۔۔۔
     
  3. ہیر

    ہیر -: Banned :-

    شمولیت:
    ‏اگست 20, 2007
    پیغامات:
    432
    السلام علیکم!۔
    آج کے دن یہ دُعا ہے اے خُدا
    آج کے دن امن و خوشحالی رہے

    آج کے دن خون ناحق بند ہو
    آج کا دن خوف سے خالی رہے

    آمین ثم آمین۔
     
  4. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    وعلیکم السلام!
    آمین ثم آمین
    ارحم بہن آپ کو ہماری طرف سے بھی عید کی مبارکباد.
    ہمیشہ کی طرح فکر انگیز تحریر.
     
  5. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    وعلیکم السلام
    آپ کو بھی عید مبارک ہو۔
    بہت اچھی اور متاثر کن نظم آپ نے شئر کی ، شکریہ ۔
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں