بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاتہ مشارى العرادة کی آواز میں ایک بہت ہی خوبصورت نشید "فرشی التراب"، جو کہ موت اور قبر کی یاد دلا دیتا ہے۔ فرشي التراب يضمني وهو غطائي حولي الرمال تلفني بل من ورائي واللحد يحكي ظلمة فيها ابتلائي والنور خطّ كتابه انسي لقائي مٹی میرا بستر ہے جو سمیٹ رہی ہے مجھے ، اور یہی میرا بچھونا ہے مٹی ہی مٹی ہے میرے ارد گرد، جو مجھے لپیٹ رہی ہے، اور وہ اوپر، بلکہ اس سے بھی اوپر ہے۔ اور قبر اندھیرے ، ظلمت اور میری تنہائی کا نظارہ پیش کرتی ہے اور اس بارےمیں راہنمائی تفصیل سے اس کی کتاب میں موجود تھی، ہائے کمبختی میں نے اپنی ملاقات کو بھلا دیا Dust is my bed, embraces me and its my covering now Around me is the sand , Enveloping me, Even from over and above And the grave presents darkness in it is isolation And the guidance was revealed in his book, but i forgot my meeting والأهل أين حنانهم باعوا وفائي والصحب أين جموعهم تركوا إخائي والمال أين هناءه صار ورائي والإسم أين بريقه بين الثنائي هذي نهاية حالي،فرشي التراب اور کہاں ہیں میرے رشتہ دار، کہاں ہے ان کا پیار، بیچ ڈالا انہوں نے میری وفا کو کہاںہیں میرے دوست ، کہاں ہے انکی دوستی، توڑ دیا انہوں نے میرے ساتھ ہر تعلق کہاں ہے میرا مال اور اسکا مزہ ، یہ سب گزرے زمانے کی باتیں ہوئیں کہاں گئی میرے نام کی شان و شوکت، عزت ، یہ ہے میرا اختتام اور میرا انجام ، جو ہے مٹی کا بستر And the family, where is their love? They sold my loyalty And the friends, where is the friendship, they left my brotherhood And the wealth... where is its joy...it was left behind and my name, where is its shine: .... between the folds This is me, the finality of my state.. my bed of soil والحب ودّع شوقه وبكى رثائي والدمع جفّ مسيره بعد البكائي والكون ضاق بوسعه ضاقت فضائي فاللحد صار بجثتي أرضي سمائي هذي نهاية حالي ،فرشي التراب اور سب رشتہ داریاں ، محبتیں ، دوستیاں یہاں سے جدا ہوتی ہیں اور رہ جاتی ہیں مرنے والی کی باتیں اور پھر رونے والوں کے آنسو بھی رونے کے بعد خشک ہو جاتے ہیں اور ہر چیز، پوری کائنات اور میری جگہ محدود ہو گئی پس قبر ہی بن گئی میرے لیے میری زمین اور میرا آسمان یہ ہے میرا اختتام اور میرا انجام، جو ہے مٹی کا بستر And the love shuns its pleasure and my eulogy is wailed And the tears went dry ... after crying And the universe was constrained in its expanse And then the grave became my Earth and my Sky This is me, the finality of my state.. my bed of soil والخوف يملأ غربتي والحزن دائي أرجو الثبات وأنه قسما دوائي والرب أدعو مخلصا أنت رجائي أبغى آلهي جنة فيها هنائي الٰھی اضافہ کر رہا ہے خوف میری اداسی میں ، اور یہ اداسی میری بیماری ہے میں امید کرتا ہوں ثابت قدمی کی اور قسم کھاتا ہوںکہ یہی میرا علاج ہے اے میرے رب ! پکارتا ہوں میں خالصتا تجھے، تو ہی میری امید ہے میں تیری جنت کی امید رکھتا ہوں۔ And fear fills my desolation and sadness is my illness i expect firmness And i swear,... its my cure And for Allah i call sincerely you are my hope i hope of my Lord's Jannah .in it is bliss آن لائن لنک: http://www.youtube.com/watch?v=99CQB6tlgVw
وعليكم السلام ورحمت اللہ وبركاتہ جزاكم اللہ خيرا وبارك فيكم ، ترجمے نے موضوع كى افاديت بڑھا دى ۔ اللہ تعالى ہمیں سفرآخرت كے ليے بہترين زاد راہ جمع كرنے كى توفيق عطا فرمائے۔
اناشید کا لفظ دیکھ کر شیخ صالح الفوزان کا جواب یاد آگیا. جب ایک طالب علم نے سوال کیا کہ طالب علم کو کونسی اور کس طرح کی اناشید سننا چاہئے تو جواب میں فرمایا: (مافي أناشيد في الإسلام، في الأسلام تلاوة القرآن وذكرالله) بس یہ جواب کا انداز ہی یوں تھا کہ سب ہنسنے لگ گئے. Sent from my ALE-L21 using Tapatalk
اناشید کو سفر وغیرہ پر بندہ سنے یا کبھی کبھی لیکن اس کی وجہ سے قرآن اور ذکر سے غافل نہیں ہونا چاہیے۔ جزاک اللہ خیرا شیخ بہت ہی عمدہ جواب دیا ہے۔
موسیقی بھرے اناشید کے حوالے سے علماء کا موقف http://www.urdumajlis.net/threads/موسیقی-بھرے-اسلامی-اناشید-کا-مسئلہ.35665/
فرشی التراب کی اناشید کہنے والے مشہور کویتی المنشد مشاري العرادة کار ایکسیڈنٹ میں وفات پا گئے. انا للہ وانا الیہ راجعون. فرشی التراب اپنے زمانے کی بہت مشہور اناشید تھی. موصوف خود بھی کافی سلجھے ہوئے شخص تھے. اللہ مغفرت فرمائے https://www.alwathaeq.co/saudi-news/1579290/وفاة-مشاري-العرادة-مُنشد-فرشي-التراب-في-حادث-سير-بالمملكة