امریکہ میں انسان کی دریافت کیجئے !

ابوعکاشہ نے 'دیس پردیس' میں ‏جون 19, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,904
    [QH]
    بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ​
    [/QH]

    میں نے امریکہ میں سب کچھ دیکھا ، لیکن انسان نہیں دیکھا ، انسان ملے تو مسلمانوں میں ہی ملے اس لئے نہیں کہ میں امریکہ اور امریکہ والوں سے ناواقف ہوں ، میں نے ان کو ان کے ٹی ـوی پر دیکھا ہے ، میں نے ان کو ان کے ریڈیو میں دیکھا ہے ، میں اس سے بیگانہ نہیں ، لیکن وہ انسان جو خلیفتہ اللہ ہے ، وہ انسان جس کے لئے ساری کائنات پیدا کی گی ہے ، وہ انسان کے سینہ میں وہ دل ہے جو ساری دنیا سے زیادہ قیمتی ہے ، ساری دنیا کے خزانے ایک طرف سائنس ایک طرف ، سائنس کی ساری ترقیاں ایک طرف اور وہ دل جو ایک صاحبِ دل کا دل ہے ، ایک طرف اس دل کے سامنے ساری کائنات ہیچ ہے -

    اس انسان کی دریافت کی کیجئے ، اس انسانیت کو اپنے اندر پیدا کیجئے ، تو آپ کا یہاں (امریکہ میں) رہنا برحق ہے ، آپ کا یہاں (امریکہ میں‌) رہنا جائز ہی نہیں بلکہ عبادت ہے ، اور ایک بڑی تبلیغ اور دعوت ہے

    اگر یہ نہیں تو بھائیو! سن لیجئے مجھے پھر بہت ڈر ہے ، میں نے کئی جگہ کہا کہ اگرآپ نے اپنی دینی زندگی اور اپنے بچوں اور بچیوں کے دینی تعلیم کا پورا انتظام نہیں کیا اور اپنے بچوں اور بچیوں کی جانب سے ایمان اور دین اسلام پر قائم رہنے کے سلسلہ میں اطمینان حاصل نہیں کیا تو آپ کا اس ملک میں رہنا معصیت ہے اور آپ ایک بہت بڑے خطرے سے دوچار ہیں ـ
    [QH]إِنَّ الَّذِينَ تَوَفَّاهُمُ الْمَلَائِكَةُ ظَالِمِي أَنفُسِهِمْ قَالُوا فِيمَ كُنتُمْ ۖ قَالُوا كُنَّا مُسْتَضْعَفِينَ فِي الْأَرْضِ ۚ قَالُوا أَلَمْ تَكُنْ أَرْضُ اللَّـهِ وَاسِعَةً فَتُهَاجِرُوا فِيهَا ۚ فَأُولَـٰئِكَ مَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ ۖ وَسَاءَتْ مَصِيرًا
    ﴿٩٧- النساء﴾
    [/QH]
    ''جو لوگ اپنی جانوں پر ﻇلم کرنے والے ہیں جب فرشتے ان کی روح قبض کرتے ہیں تو پوچھتے ہیں، تم کس حال میں تھے؟ یہ جواب دیتے ہیں کہ ہم اپنی جگہ کمزور اور مغلوب تھے۔ فرشتے کہتے ہیں کیا اللہ تعالیٰ کی زمین کشاده نہ تھی کہ تم ہجرت کر جاتے؟ یہی لوگ ہیں جن کا ٹھکانا دوزخ ہے اور وه پہنچنے کی بری جگہ ہے ''

    ہمیں ایسی ہی جگہ رہنا جائز ہے ، جہاں آدمی پوری خصوصیات کے ساتھ رہ سکے ، جہاں فرائض ادا کر سکیں ، اگر ماحول میں اس کی گنجائش نہیں ، یا ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہم اس ماحول میں اپنے دینی فرائض ادا نہیں کر سکیں گئے تو ہمارا یہاں رہنا جائز نہیں ، اس لئے آپ کا فرض ہے کہ آپ اپنے آپ مسلمان رہنے کا بھی انتظام کریں تاکہ پوری خصوصیات کے ساتھ یہاں رہیں ـ اپنا ماحول بنائیں ، اپنا معاشرہ تیار کریں ، اور اپنے بعد اپنے بچوں کے لئے بھی یہ اطمینان حاصل کرلیں کہ اپنے بعد یہ مسلمان رہیں گئے ، جیسا کہ حضرت یعقوب علیہ السلام نے اپنی اولاد کے متعلق اطمینان حاصل کر لیا تھا ـ
    اللہ تعالٰی فرماتا ہے :
    [QH]أَمْ كُنتُمْ شُهَدَاءَ إِذْ حَضَرَ يَعْقُوبَ الْمَوْتُ إِذْ قَالَ لِبَنِيهِ مَا تَعْبُدُونَ مِن بَعْدِي قَالُوا نَعْبُدُ إِلَـٰهَكَ وَإِلَـٰهَ آبَائِكَ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ إِلَـٰهًا وَاحِدًا وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ ﴿البقرة-133 ﴾[/QH]
    کیا (حضرت) یعقوب کے انتقال کے وقت تم موجود تھے؟ جب انہوں نے اپنی اوﻻد کو کہا کہ میرے بعد تم کس کی عبادت کرو گے؟ تو سب نے جواب دیا کہ آپ کے معبود کی اور آپ کے آباواجداد ابرہیم ﴿علیہ السلام﴾ اور اسماعیل ﴿علیہ السلام﴾ اور اسحاق ﴿علیہ السلام﴾ کے معبود کی جو معبود ایک ہی ہے اور ہم اسی کے فرمانبردار رہیں گے ''

    حضرت یعقوب نے دنیا سے جانے سے پہلے اپنے بچوں کو ، اپنے پوتوں کو جمع کیا اور کہا میرے جگر کے ٹکڑو ! میرے پیارو ! میں مرنے سے پہلے اطمینان حاصل کرنا چاہتا ہوں کہ میرے بعد تم کس کی عبادت کرو گئے ؟ تو انھوں نے کہا ـ[QH] نَعْبُدُ إِلَـٰهَكَ وَإِلَـٰهَ آبَائِكَ[/QH]
    یہ ہم سب کا فرض ہے کہ اپنے بچوں اور بچیوں کے متعلق یہ اطمینان حاصل کریں کہ وہ اسلام پر زندہ رہیں گئے یا نہیں اور اگر اس کا اطمینان نہیں تو دوستو ! یہاں(امریکہ ) کے قیام پر نظرثانی کی ضرورت ہے کہ آپ یہاں اس خطرہ کو مول لے کر رہیں یا نہ رہیں ـ


    [یہ اقتباس مولانا سید ابوالحسن ندوی کی دورہء امریکہ 1977ء میں کی گئی تقاریر پرمشتمل کتاب ''نئی دنیا (امریکہ ) میں (صاف صاف باتیں ) '' سے لیا گیا ہے ـتقریر کا عنوان تھا '' امریکہ میں مجھے کیا ملا کیا نہیں ملا '' ویسے تو یہ پوری کتاب ہی پڑھنے کے قابل ہیں ، لیکن میں نے موجودہ حالات کے مطابق ایک تقریر کا کچھ حصہ پیش کیا ہے - ان شاء اللہ ، موقع ملا تو مزید مفید اقتباس پیش کیے جائیں گئے۔ عُکاشہ]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    جزاکم اللہ خیرا
    عکاشہ بھائی، مزید کا انتظار رہے گا۔ :)
     
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,756
    جزاکم اللہ خیرا
     
  4. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    کیا خوب انتخاب ہے!
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں