اُردو افسانے کا مختصر تعارف

باذوق نے 'نقد و نظر' میں ‏اکتوبر، 17, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم​


    اُردو افسانے کا مختصر تعارف

    ہر وہ نثری تخلیق جس میں پلاٹ ہو ، کردار ہوں اور کہانی کا اُتار چڑھاؤ ہو ۔۔۔ "افسانہ" کی تعریف میں آتی ہے ۔
    اُردو ادب کے پہلے افسانہ نگار "منشی پریم چند" کہے جا سکتے ہیں ۔ کیونکہ اُن کے افسانوں میں یہ تمام خصوصیات موجود ہیں۔ انہوں نے بیسویں صدی کی پہلی دہائی سے افسانے لکھنا شروع کئے ۔ اُن کا انتقال ، پہلی "ترقی پسند کانفرنس" کی صدارت کے بعد 1936ء کے اواخر میں ہوا ۔
    اِس لحاظ سے اُردو افسانے کی عمر 100 ، 110 سال سے زیادہ نہیں !
    اُنیسویں صدی کے اواخر میں اور بیسویں صدی کی ابتداء میں جن ادیبوں نے اپنی تخلیقات نثر میں پیش کیں ، اُنہیں "داستان گوئی" یا "قصہ گوئی" کا درجہ دیا جا سکتا ہے ۔ انہی ادیبوں میں "مرزا ہادی رسوا" بھی شامل ہیں جنہوں نے ایک ناول بعنوان "امراؤ جان ادا" تخلیق کیا ، جسے اُردو کا پہلا ناول قرار دیا جا سکتا ہے ۔ ہر چند کہ اِس سے پہلے "ڈپٹی نذیر احمد" نے ناول نما قصے لکھے لیکن اُنھیں مکمل ناول نہیں کہا جا سکتا ۔
    البتہ یہ بات قابلِ غور ہے کہ روایتی افسانے میں اب بہت کچھ تبدیلیاں رونما ہو گئی ہیں ۔ اس کا اصل سبب زمانے کی پیچیدہ در پیچیدہ نیرنگیاں ہیں ۔
    اب افسانے کی مختلف اقسام منظر عام پر آ گئی ہیں ۔ مثلاً ۔۔۔
    تجریدی افسانہ Abstract Story ،
    علامتی افسانہ Symbolic Story ،
    مختصر افسانہ Short Story وغیرہ ۔
    یہ اصطلاحیں تنقید نگاروں کی دی ہوئی ہیں ۔
    ایک افسانہ نگار تو تخلیقی سطح پر افسانہ لکھ دیتا ہے ۔۔۔ لیکن بعد میں کسی نقاد کی جانب سے افسانے کا تجزیہ ہی افسانہ کی قسم کا تعین کرتا ہے ۔
     
  2. bia786asrfamily

    bia786asrfamily -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 15, 2007
    پیغامات:
    1,951
    عمدہ شیئرنگ
     
  3. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    بہت شُکریہ بھائی ۔۔۔آپ نے افسانے کی بہت چیدہ چیدہ باتی ہم سے شئیر کی۔۔۔۔بہت شُکریہ
     
  4. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    عمدہ شیئرنگ
     
  5. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    واہ باذوق بھائی بہت خوب.
    آپ کے تھریڈ آتے کچھ کم کم ہی ہیں لیکن ہوتے لاجواب ہیں. شکریہ.
     
  6. لالکائی

    لالکائی -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 15, 2008
    پیغامات:
    175
    ماشاءاللہ! باذوق بھائی واقعی باذوق ہیں۔
    اللہ تعالیٰ ان کے علم و عمل میں برکت دے۔ آمین
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں