اسامہ بن لادن یا سی آئی اے ایجنٹ

منہج سلف نے 'متفرقات' میں ‏جولائی 4, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    سسٹر یہی تو بات ہے حضرت ابو بكر الصديق رضي اللہ عنہ حاكم وقت تھے۔ ان کے پاس اختيار تھا ، وہ جہاد كى كال دے سكتے تھے۔ جہاد جب حاكم وقت كى اجازت سے ہو تو درست ہے۔ ورنہ امام احمد بن حنبل اور امام ابن تيميہ رحمهم اللہ سميت كتنے مسلمان علماء كرام نے قيد وصبند كى صعوبتیں برداشت كيں کوڑے کھائے مگر مسلح بغاوت نہیں کی؟
    ميرے ناقص مطالعے كے مطابق مسلمان حكمران برےہوں تو بھی ان كے خلاف خروج يا مسلح جدوجہد نہیں كى جا سكتى۔
    امام ابن تيميہ رحمہ اللہ منهاج السنة ميں فرماتے ہیں :
    "اہل السنۃ کا مشہور مذہب یہ ہے کہ وہ ائمہ کے خلاف بغاوت کو جائز نہیں سمجھتے اور ان کے خلاف قتال بالسیف کو حرام سمجھتے ہیں، اگرچہ یہ ائمہ کتنے ہی ظالم کیوں نہ ہوں، جیسا کہ متعدد احادیث صحیحہ سے ثابت ہے؛ کیونکہ قتال وبغاوت سے پیدا ہونے والا فتنہ ان کے ظلم کے فتنے سے کہیں زیادہ ہے اس لئے چھوٹے فساد کے ذریعے بڑے فساد کو دفع کرنا دانشمند انہ فعل نہیں اور شائد ہی کوئی فرقہ ایسا ہو جس نے کسی حاکم کے خلاف بغاوت کی ہواور پھر اس کے خروج سے پیدا ہونے والا فساد اس ظلم کے فساد سے زیادہ نہ ہوا ہو جسے اس خروج نے مٹایا۔"

    اسى طرح امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ اور دوسرے علماء امت نے اس مسئلے پر وضاحت سے لکھا ہے۔
    آج ميرى طبيعت اچھی نہیں تھی ليكن ايك دو ضرورى كام نمٹانے كى غرض سے آنا پڑا۔ زندگی رہی تو انشاء اللہ آپ کا جواب آ كر پڑھوں گی۔ پليز غصے سے مت لكھیے گا ۔
     
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    محترم بھائى جو باتيں انتظاميہ نے حذف كر دى ہیں ان كو لاحول پڑھ كر بھول جائيں۔ بدزبانى تو كسى كا حق نہیں چاہے بہن ہو يا بھائى ۔ اميد ہے مستقبل ميں ايسا نہیں ہو گا۔ ان شاء اللہ
    نبي كريم حضرت محمد صلى اللہ عليہ وسلم كا ايك فرمان سب كو ياد ركھنا چاہیے:
    " مسلمان وہ ہے جس كے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں. "
    ہمیں شيطان كو خود پر ہنسنے كا موقع نہیں دینا چاہیے کہ واہ بحث تو ہو رہی ہے تكفير و ارجاء اور جہاد اور خروج جيسے معيار كى اور اخلاقيات ميں بنيادى مسلمانى بھی بھولے بیٹھے ہیں۔
     
  3. راہگیر

    راہگیر -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2011
    پیغامات:
    158
    جزاکم اللہ خیرا
     
  4. وردۃ الاسلام

    وردۃ الاسلام -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2009
    پیغامات:
    522
    سبحان اللہ!! میں نے گالی ڈھونڈحنے کے لیے اپنی پچھلی ساری تحریریں پڑھ لی ہیں مجھے کوئی گالی نہیں ملی جس پر آپ لوگ صبر جمیل کر رہے ہیں۔۔۔ہاں اگر مرجئہ کی بات کی ہے تو آپ کو مرجئہ نہیں کہا بلکہ کہا ہے کہ مرجئہ ایسی باتیں کرتے آئے ہین۔۔۔اگر مرجئہ گالی ہے تو آپ نے جو تکفیری تکفیری کی رٹ لگائی ہے یہ اس سے بڑی گالی ہے کیونکہ کوئی کسی کی تکفیر کرتا ہے اور وہ برحق نہ ہو تو وہ اس پر پلٹ آتی ہے اور کسی کو تکفیری کہنے کا کیا مطلب ہے سب خوبی جانتے ہیں۔۔۔میں نے آُ کے تکفیری کہنے پر صبر نہیں کیا لیکن ماشاء اللہ آُ نے میری بد زبانی(جس کا حوالہ بھی دے دیا جاتا تو اچھا تھا(بد تمیزی اور گالیوں پر خوب صبر کیا ہے اللہ ہی اجر دے گا آپ کا۔۔۔اور ام نور آپی مجھے آپ سے کوئی خاص لڑائی نہیں ہے جو آپ کہہ رہی ہیں کہ فتویٰ اور مرجئہ والی بات میں نے آپ کے لیے کی ہے اس وقت تھریڈ میں عتیق بھائی سے بات ہو رہی ہے وہ الشیخ رحمہ اللہ کے خلاف بول رہے ہیں۔۔۔۔

    اور ہاں خواتین کی بات ہے تو میں جذباتی ہوں اس لیے اب تک تھریڈ پر آ رہی ہوں اور بےفائدۃ بحث کر رہی ہوں ورنہ جو مجاہد ساتھی ہیں وہ شاید کب کے اس فورم کو چھوڑ چکے ہیں کیونکہ انہوں نے جان لیا ہے کہ اصلاح اس طرح نہیں ہونے والی۔۔۔آپ لوگ حقیقت کی دنیا میں آئیں سعودیہ میں رہنے والے تو بے قصور ہیں کیونکہ وہاں رہنے والا ہر شخص ہی حقیقت سے نا واقف ہو رہا ہے اس سے نا واقف ہوتا ہے جو پاکستان میں ہو رہا ہے۔۔۔

    رہے آُ کے سوالات تو میرا علم بہت کم ہے اپنے علم کے مطابق جواب دینے کی کوشش کروں گی۔
     
  5. وردۃ الاسلام

    وردۃ الاسلام -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2009
    پیغامات:
    522
    1۔میری ناقص معلومات کے مطابق روس کا جہاد کرنے کے بعد جب افغانستان میں امارت اسلامیہ قائم ہو گئی اورامریکہ سپر پاور بنگیا اور اس نے پوری دنیا پر اپنا قبضہ جمانا شروع کیا فلسطین کے خلاف اسرائیل کی حمایت کی حرمین شریفین کے قریب اپنی فوجیں بٹھا دیں اور مسلمانوں پر ظلم ڈھانے شروع کیے تب الشیخ اسامہ نے اپنے مجاہدین کے ساتھ امریکہ کے خلاف جہاد کا اعلان کیا اور مختلف علاقوں میں امریکہ کے خلاف بم دھماکے کیے اور کفار کو قتل کیا
    اور اسی جہاد کی وجہ سے وہ میرے نزدیک بلکہ مسلمانوں کے نزدیک ہیرو بن گئے وہ واحد شخص تھے جنہوں نے سب سے پہلے دنیا کی سپر پاور کہلانے والے ملک کو

    2۔روس کی جنگ کے بعد جتنے بم دھماکے ہوئے سب الشیخ یا ان کی جماعت نے نہیں کروائے بلکہ مختلف ایجنسیوں نے جہاد کو بدنام کرنے کے لیے عوام کو مروایا اور نام مجاہدین کا لگا دیا۔۔ہاں مجاہدین نے امریکیوں کو مارنے کے لیے مختلف جگہوں میں بم دھماکے کیے اور جب پاکستانی حکومت نے نیٹو کے لیے راستہ کھولا اور کھلم کھلا مجاہدین کی مخالفت کی تب مجاہدین نے پاکستان کی آرمی کے خلاف بھی جہاد کیا کیونکہ وہ کفار کا ساتھ دے رہی تھی لیکن یہاں بھی بم دھماکوں میں کبھی عوام کو نہیں مارا بلکہ عوام کو مارنے والی خود فوج اور ایجنسیاں تھیں اور ہیں۔۔۔

    3۔باقی آپ کی باتیں بے بنیاد الزامات ہین آپ دلیل دیں کہ شیخ نے پاکستان کی عوام کو طاغوت کہا وہ اور کہا ان کو قتل کرنے کا حکم دیا ہے اور کہاں اس قتل عام کا اعتراف کیا ہے ۔۔۔یہ جوابات آپ دیں گے کیوںکہ دلیل الزام لگانے والے کو ہی پیش کرنی ہوتی ہے

    باقی یہ کہ اللہ کے لیے غصہ کرنا کوئی اخلاقیات سے گری ہوئی بات نہیں جکیسا آپ لوگوں نے پیش کیا ۔۔۔اور میں نے کسی کو اپنی زبان اور ہاتھ سے تکیلف پہنچائی ہو تو معذرت ہاں جو حق بات ہے اس سے کوئی معذرت نہین کرتی۔۔۔

    آپ کے سولاات کا لاکھ لوگ جواب دے دیں آپ نے موقف تبدیل نہیں کرنا لہذا میری ایکیلی کا بولنا کوئی فائدہ نہ دے گا لیکن اللہ سے آُ کی ہدایت کی دعا گو رہوں گی ۔۔۔
    والسلام
     
    Last edited by a moderator: ‏جولائی 7, 2011
  6. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    السلام علیکم ورحمۃ‌ اللہ وبرکاتہ

    وردۃ سسٹر آپ اپنی تحریر سے بار بار یہ باور کروانے کی کوشش کر رہی ہیں کہ اس مجلس پر تمام لوگ ہٹ دھرم ہیں‌جنہوں نے نہ سدھرنے کی قسم کھائی ہے!!!!!! جبکہ یہ سراسر غلط ہے۔ آپ کے پاس دلیل ہے تو دلیل سے بات کریں۔ عجیب بات ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مشرکین کو تو دعوت دینا ترک نہیں‌کی لیکن آپ لوگ مسلمانوں کو دعوت دینے سے کترا رہے ہیں!!!!! دعوت کے میدان میں‌ کسی انسان کے لیے دوسرے انسان کے بارے میں‌ یہ کہنا کہ وہ سدھر نہیں‌سکتا، کیا جائز ہے؟؟؟
    باقی تکفیر کے بارے میں مضامین دین خالص ڈاٹ نیٹ پر مطاحظہ فرمائیں۔ ان شاء اللہ فائدہ ہو گا
     
  7. سلمان ملک

    سلمان ملک -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2009
    پیغامات:
    924
    اے نام نہاد امریکہ بہادر کے خیر خواہ ، آپ نے بھی وہی کام شروع کیا ہوا ہے جو کام برٹش دور میں میر جعفر صادق اور اسپین میں ابو قاسم جیسے لوگ کیا کرتے تھے اس بات میں کوئی شک نہیں ہے ہر دور کے حکمران کو ایمان فروش سیاستدان اور ملا مل جاتے ہیں

    ویسے مسلمان اگر کہیں بھی اپنے حق کے لیے لڑتا ہے تو وہ دہشت گرد بنا دیا جاتا ہے ، اور جو پوری دنیا میں امریکہ بہادر نے آگ لگائی ہوئی ہے کبھی اس کے بارے میں بھی سوچا ہے

    ہمارے ہاں پنجابی کی اک مثال ہے

    اپنی منجھی تھلے سوٹا پھیرنا مشکل ہوندا اے
     
  8. سلمان ملک

    سلمان ملک -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2009
    پیغامات:
    924
    ہر انسان کو رائے دینے کا پورا حق ہے اب یہ بات ضروری نہیں کے سب لوگ اس کی رائے سے متفق بھی ہو جائیں دنیاوی معاملات میں بھول چوک قابل گرفت نہیں ہوتی اس پر رفع دفع بھی ہو جاتا ہے لیکن دینی معاملات میں کوئی بھِی حتمی رائے دینے سے پہلے ہر انسان کو پوری تحقیق کرنے کے بعد اپنی رائے پیش کرنی چاہیے اب اس کی رائے کو دوسرے لوگ قرآن و سنہ کی روشنی میں دیکھتے ہیں اگر اس میں کوئی نقص ہو تو وہ اس کو واضح کرتے ہیں
    کسی بھی انسان پر کفر اور شرک کا فتوی ، مرجئی اور خوارج کا اطلاق کرنا اتنا آسان کام نہیں ہے جتنا ہم سب نے سمجھ لیا ہے
    یہ کوئی دوکانداری نہیں کہ جب بھی جس کا جی چاہے کسی پر بھی فتوی ٹھوک دے

    اور یہ بھی عقلمندی نہیں کہ انسان کے سامنے حجت قائم کر دی جائے اور وہ اڑیل گھوڑے کی طرح ضد کرنا شروع کر دے ۔
    اور یہ بھی عقلمندی نہیں کہ انسان بلا علم و تحقیق دوسروں پر فتوی جاری کرتا پھرے
     
  9. وردۃ الاسلام

    وردۃ الاسلام -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2009
    پیغامات:
    522
    اہل حدیث بھائی بعض مسائل ایسے ہوتے ہیں جو نیٹ کی دنیا پر سمجھ نہیں آ سکتے جب تک خود حالات کا مشاہدہ نہ کیا جائے حقائق کو تعصب کی پٹی اتار کر نہ دیکھ اجائے تو سمجھ نہیں آتے۔۔۔یہ جہاد ایسا ہی مسئلہ ہے جو نیٹ کی دنیا پر سمجھ آنے ولاا نہیں ہے اس لیے میں بار بار کہہ رہی ہوں کہ یہ بحث بے فائدہ بے کار ہے۔۔۔ورنہ سب ہٹ دھرم نہیں ہیں بہت سے لوگوں نے اردو مجلس پر آ کر اپنے آُ کو چینج کیا ہو گا لیکن جہاد والا مسئلہ نیٹ پر نہیں سمجھا جاتا میں نے عتیق بھای کو جواب دے دیا ہے اب جو الزامات انہوں نے شیخ پر لگائے ہیں وہ اس کا ثبوت پیش کریں۔۔۔
    پاکستان آئیں اور وزیرستان اور سوات کی سیر کے لیے جائیں وہاں کے حالات دیکھیں آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ یہ طالبان اور القاعدۃ ہوا ہیں یا واقعی وجود رکھتی ہیں اور ان کے بیناات سنیں کتابیں پڑھیں ان کا نظریہ جانیں صرف اپنے علماء کی باتوں میں آ کر ان کی مخالفت نہ کریں کیونکہ ان کی مخالفت کرنے سے انہیں کوئی نقصان نہیں ہو گا نقصان ہمیں ہی ہو گا۔۔۔

    اللہ آُ کو حق کا حامی و ناصر بنائے اور‌حق کو پہچان کر حق پ عمل کرنے والا بنائے۔۔۔

    دیکھیں جب معلوم ہو گیا ہے کہ مجلس پر کچھ لوگ شیخ کے حمایتی ہیں اور کچھ شیخ کے مخالف تو انتظامیہ کو چاہیے کہ نہ وہ شیخ کی حمایت میں کوئی تھریڈ بننے دے اور نہ ہی ان کی مخالفت اور ان پر الزامات والا کوئی تھریڈ بننے دے ۔۔یہ میری انتظامیہ سے گزارش ہے تاکہ آنے ولاے مہامانوں کا بھی وقت ضائع نہ ہو اور وہ گرما گرم بحثیں پڑھنے کے بجائے یہاں سے کتاب و سنت سیکھ کر جائیں۔۔۔
     
  10. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    السلام علیکم وردۃ سسٹر!
    آپ نے جو جوابات دیے ہیں، اگر آپ کی نظر میں وہ واقعی قوی جوابات ہیں:) تو میں پھر میں بحث کو یہیں ختم کرتا ہوں۔ ان شاءاللہ
    واقعی اللہ جس کو چاہے ھدایت نصیب فرامائے باقی بندہ تو کوشش ہی کرسکتا ہے۔
    بہت بہت شکریہ آپ سب کے تاثرات کا۔
    والسلام علیکم
     
  11. وردۃ الاسلام

    وردۃ الاسلام -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2009
    پیغامات:
    522
    ہاہا۔۔۔بہت بہت شکریہ لاحاصل نحث ختم کرنے کا ۔۔۔حقائق سے منہ موڑ کر کوئی بحث کامیاب نہیں ہوتی۔۔۔اللہ حافظ
     
  12. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ ۔
    يا للعجب العجاب! ۔ وہ لوگ حقائق کی بات کریں جو نہیں جانتے کہ حقائق کیا ہے ، گزارش ہے کہ پہلے سب حضرات حق کی پہچان کر لیں اور حقائق برداشت کرنے کی ہمت پیدا کر لیں تو پھر ان شاء اللہ ! حقائق بھی مل جائیں گئے ۔ اپنےدائروں میں محصور رہنے والوں کا حقائق کی بات کرنا عجیب لگتا ہے ۔ اللہ امت محمدیہ کو ہر قسم کے فتنوں سے محفوظ رکھے ۔ آمین ۔

    عتیق الرحمن بھائی نے بحث کو ختم کردیا ہے لہذا اس تھریڈ کو مقفل کیا جاتا ہے ۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔
    والسلام

     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں