اللہ تعالی کا واسطہ دے کر صرف جنت ہی مانگی جائے

فاروق نے 'غاية المريد فی شرح کتاب التوحید' میں ‏جولائی 10, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    باب:55--اللہ تعالی کا واسطہ دے کر صرف جنت ہی مانگی جائے (1)​


    جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    [qh](لَا يُسْأَلُ بِوَجْهِ اللَّهِ، إِلَّا الْجَنَّةُ)[/qh](سنن ابی داود، الزکاۃ، باب کراھیۃ المسالۃ بوجہ اللہ عزوجل، ح:1671)
    “اللہ تعالی کے چہرے کا واسطہ دے کر جنت کے سوا کچھ نہ مانگا جائے۔”


    مسائل

    1) اس حدیث سے ثابت ہوا کہ اللہ تعالی کا واسطہ دے کر سب سے بڑے اور اہم مقصود و مطلوب (جنت)کے علاوہ اور کوئی چیز نہ مانگی جائے۔
    2) نیز اس حدیث میں اللہ تعالی کے لیے وجہ(چہرہ)کا اثبات ہے۔

    نوٹ:-

    (1) چونکہ اللہ تعالی کی ذات انتہائی مقدس، مبارک اور عظیم ہے۔ اس کے اسماء وصفات بھی ازحد قابل تعظیم ہیں اور ان کی تعظیم اسی طرح کرنا ضروری ہے۔ جس طرح اس کی شان کے لائق ہے، یعنی ہم ان اسماء و صفات کے اصل معانی جان لینے کے بعد ان کی کیفیت و ماہیت اللہ عزوجل ہی کے سپرد کردیں اور بغیر تشبیہ و تمثیل اور تعظیل کے ان پر ایمان رکھیں اور اس کی عظمت کا یہ تقاضا بھی ہے کہ اس کے اسماء و صفات ، اس کی ذات اور اس کے مبارک چہرے کا واسطہ کر اس سے جنت جیسی عظیم نعمت ہی مانگی جائے، اور دنیا کی کوئی بھی حقیر چیز اس کا واسطہ دے کر نہ مانگی جائے۔ گویا اس باب میں اللہ تعالی کے اسماء و صفات کے تعظیم کرنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں