اولاد مانگنےکی قرآنی دعائیں

Mubashir Saleem نے 'مسنون ادعیہ و اذکار' میں ‏جولائی 1, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Mubashir Saleem

    Mubashir Saleem رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جون 24, 2014
    پیغامات:
    9
    نيك اولاد مانگنے كى دعا


    رَبِّ هَبْ لِي مِنَ الصَّالِحِينَ (100)سورة الصافات ترجمہ : اے رب مجھے صالح ( نيك) اولاد عطا كر۔


    يہ حضرت ابراھیم عليہ السلام كى دعا ہے جس كے نتیجے ميں اللہ تعالى نے انہیں حضرت اسماعيل عليہ السلام عطا فرمائے ۔

    --------------------------------------------------------------------------------------


    رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ (89)سورة الانبياء


    ترجمہ : اے ميرے پروردگار مجھے اكيلا نہ چھوڑنا اور تو ہی بہترین وارث ہے ۔


    يہ دعا حضرت زكريا عليہ السلام نے كى تو اللہ تعالى نے قبول فرمائى اور انہیں حضرت يحيى عليہ السلام جيسى نيك اولاد عطا فرمائى ۔

    -------------------------------------------------------------------------------------
    طلب اولاد كى دعا _2


    قرآن مجيد ميں ايك اور مقام پر حضرت زكريا كى طلب اولاد كى ايك اور دعا ان الفاظ میں ہے :


    رَبِّ هَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاءِ (38)سورة آل عمران


    ترجمہ: اے ميرے رب ، مجھے اپنے پاس سے نيك اولاد عطا كر ، بے شك تو دعائيں سننے والا ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. Mubashir Saleem

    Mubashir Saleem رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جون 24, 2014
    پیغامات:
    9
    یہ دعائیں غالباََ عین آپی نے اردو فارم میں اپلوڈ کی تهیں میرے پاس اس کے علاوہ بهی کچه اس فارم میں لکهے گئے کچه آرٹیکلز موجود هیں جو کے انشآللہ ذندگی رہی تو آہستہ آہستہ اپلوڈ کرتا جاوں گا اللہ سے اس رمضان کے مہینے میں دعا ہے کے اس فارم کی حفاظت فرماے اور اس کو چلانے والوں کی عمر اور علم میں برکت دے-
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آمین ، جزاک اللہ خیرا۔ ہو سکے تو نئے موضوعات بھی شروع کریں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    آمین یا رب العالمین
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں