ما فی قلبی غیر اللہ

محمد عرفان نے 'حُسنِ کلام' میں ‏جولائی 23, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمد عرفان

    محمد عرفان -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 16, 2010
    پیغامات:
    764
    حسبی ربی جل اللہ ما فی قلبی غیر اللہ
    لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ

    دنیا کے اندر ہے تو حالانکہ بے گھر ہے تو
    جنت تیری منزل ہے دھوکے میں تو غافل ہے

    لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ

    عیاشی بربادی ہے ذکر اللہ آبادی ہے
    دنیا میں مسرور ہو تم ذکر اللہ سے دور ہو تم

    ماں اور باپ بہن بھائی ہوجائیں گے تماشائی
    کیا بیوی بچے سسرال موت سے تم ہو جب بے حال

    لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ

    کپڑے سے کفنا دیں گے مٹی میں دفنا دیں گے
    ساتھی تیری محفل کے ہر گز ساتھ نہ آئیں گے

    جنت تیری خالی ہے تو جسکا رکھوالی ہے
    خالی ہاتھ جو جائے گا دھکے ہی تو کھائے گا

    لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ

    جینا ہے نہ مرنا ہے دوزخ میں یوں سڑنا ہے
    موقع تم نے کھو یا تھا، پایا وہ جو بویا تھا

    بندے تھوڑا سوچا کر تھوڑا نفس دبوچا کر
    رب کے آگے رویا کر رب سے نہ دور ہویا کر
    لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ

    جس نے دی ہے پل دو پل وہ راضی ہوجائے کل
    اس کی دعوت دینا ہے مشکل ساری سہنا ہے

    حبل اللہ کی دعوت بس ثاقب تیری غفلت بس
    نیکی رنگ لائے گی کل، جنت مل جائے گی کل
    لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
    حسبی ربی جل اللہ مافی قلبی غیر اللہ
    لا الہ الا اللہ امنا برسول اللہ

    اعجاز ثاقب عمری​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    السلام علیکم !
    بہت عمدہ ، عرفان بھائی ۔
    بچپن میں سنا کرتے تھے ، ''حسبی ربی جل اللہ ما فی قلبی غیر اللہ ''، لیکن اگلہ شعر کچھ یوں‌تھا '' نور محمد صلی اللہ علیہ وسلم لا الہ الا اللہ'' نور محمد کے اضافے سے اشعار کے معنی کیا سے کیا ہو گئے ۔ اللہ ہدایت دے ۔ آمین ۔
     
  3. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    بہت عمدہ۔
    جزاکم اللہ خیرا
    آمین۔ عکاشہ بھائی بچپن کیا، ابھی بھی اکثر مساجد میں اسی طرح صبح صبح سننے کو مل رہی ہوتی ہے۔۔۔
     
  4. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    بہت عمدہ ، عرفان بھائی ۔
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت عمدہ ! جزاك اللہ خيرا وبارك فيك ۔
     
  6. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاک اللہ خیرا
    بہت عمدہ
    اللہ ھم سب کا خاتمہ ایمان پر کرے آمین
     
  7. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    جزاکم اللہ خیرا
     
  8. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    السلام علیکم
    شیخ رفیق طاہر صاحب
    کیا یہ مصرعہ ٹھیک ہے؟؟؟
     
  9. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    سوال و جواب والے سیکشن میں پوچھیئے کیونکہ ھو سکتا ھے شیخ کی نظر ادھر نہ پڑھے۔
     
  10. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    بہت بہت شکریہ بھائی۔
    میں نے سوال و جواب کے زمرے میں محترم شیخ رفیق طاہر صاحب سے پوچھا تو انہوں نے مندرجہ ذیل جواب مرحمت فرمایا:

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    اسکا ترجمہ بنتا ہے
    کہ مجھے میرا رب ہی کافی ہے , اللہ تعالى بڑا جلالت والا ہے , میرے دل میں اللہ کے سوا اور کوئی نہیں ہے ۔

    اور اسکا یہ ترجمہ ہی وضاحت کرتا ہے کہ یہ جملہ درست نہیں ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. عبدالرحیم

    عبدالرحیم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 22, 2012
    پیغامات:
    950
    اگر کسی بھی بھائی کے پاس ایم پی تھیری ہو تو برائے مہربانی ضرور دیں‌
     
  12. Bilal-Madni

    Bilal-Madni -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2010
    پیغامات:
    2,469
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں